#3100

مصنف : عبد الباسط قریشی

مشاہدات : 12083

نماز کی اہمیت اور انسانی زندگی پر اس کے اثرات

  • صفحات: 55
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1925 (PKR)
(جمعرات 10 دسمبر 2015ء) ناشر : کتب خانہ مظہری، کراچی

مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پروردگار کےسامنے باوضوء ہوکر کھڑے ہونا اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنا اور اپنے رب سے اس کی رحمت طلب کرنا ہے ۔نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اورا سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ کلمۂ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے ۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ نماز بے حیائی اور برائی کے کاموں سے روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قدر اہم ہے کہ سفر وحضر ، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔اس لیے ہرمسلمان مرد اور عورت پر پابندی کے ساتھ وقت پر نماز ادا کرنا لازمی ہے۔ نماز کی اہمیت وفضلیت پر بیسیوں کتب موجود ہیں   جس میں نماز کے جملہ احکام ومسائل بیان کیے گیے ہیں۔ زیر تبصرہ کتابچہ’’ نماز کی اہمیت اورانسانی زندگی پر اس کے اثرات‘‘ محترم جناب عبد الباسط کی تحریر ہے جس میں انہوں نے قرآنی آیات اور احادیث نبویہ کی روشنی میں نماز کی غیر معمولی اہمیت اورزندگی پر اس کے صالح انقلابی اثرات کو بڑے آسان اوردل نشیں انداز میں پیش کیا ہے غیر مسلموں اور نو مسلموں کو نمازکی ضرورت و افادیت سمجھانے میں یہ رسالہ   معاون ثابت ہوسکتاہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتابچہ کو عوام الناس کےلیےنفع بخش بنائے۔ (آمین) ( م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

4

پہلا طریقہ

14

دوسرا طریقہ

15

انان موضوع کائنات ہے لیکن ہدایت کا محتاج ہے

16

ایمان میں خلل کا پڑ جانا

18

زندگی میں حدود کا باقی نہ رہنا

19

حالات کا بگڑ جانا

19

زندگی میں سکون کا برقرار نہ رہنا

20

زندگی میں بے دینی کا نتیجہ

20

انسانی زندگی پر نماز کے اثرات

21

ترقی ایمان اور اس کی حفاظت

22

زندگی میں کنٹرول کا برقرار رہنا

29

حالات کا سدھر جانا

30

زندگی کا پر سکون ہونا

31

معاشرہ معاملات وغیرہ کا درست ہونا

34

ماضی، حال اور مستقبل پر ایک نظر

35

نماز اللہ سے تعلق کا بہترین ذریعہ ہے

38

نماز اور اجتماعیت

40

قرآن میں نماز کے ساتھ زکوٰۃ کا ربط

41

اذان کی آواز، حقیقی کامیابی کی ضامن ہے

45

دعوت و تبلیغ مسلمانوں کا بنیادی فریضہ ہے

45

حرف آخر

50

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 47883
  • اس ہفتے کے قارئین 473373
  • اس ماہ کے قارئین 1673858
  • کل قارئین113281186
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست