#3716

مصنف : امام حسین بن مسعود البغوی

مشاہدات : 9284

نبی کریم ﷺ کے لیل و نہار

  • صفحات: 562
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14050 (PKR)
(اتوار 05 جون 2016ء) ناشر : حدیبیہ پبلیکیشنز لاہور

رہبرانسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂحسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔سیرت نبویﷺ کا سب سے اعلیٰ اور مستند شاہکار قرآن مجید کی آیات بینات ہیں۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد صحابہ کرام بھی سیرت نبویﷺ کے عکاس اورترجمان ہیں ۔آپ ﷺ کی اتباع نے ان کی زندگیوں اورسیرتوں کو تبدیل کردیا تھا جس کے باعث انہیں راشدون، صادقوں، فائزون اور مفلحون جیسے القاب عطاکیے گئے۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔مشہور تابعی عروہ بن زبیر بن عوام ﷫ اولین سیرت نگار ہیں کہ جن کی ’’مغازی رسولﷺ‘‘ کا متن آج بھی ہمارے پاس محفوظ اورموجود ہے ۔سیرت نگار ی کے ضمن میں ایک باب تراجم کابھی ہے ۔ مختلف زبانوں میں سیرت کے بہت سےتراجم اردو زبان میں ہوئے ہیں۔اس سلسلے میں عربی زبان کی کتب سیرت کے اردو تراجم باقی زبانوں پر مقدار او رمعیار ہر دو اعتبار سے فوقیت رکھتے ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’نبی کریم ﷺ کے لیل ونہار‘‘امام حسین بن مسعود بغوی ﷫ کی سیرت کے موضوع پر عربی کتاب ’’ الانوار فی شمائل نبی المختار‘‘ کاترجمہ ہے ۔اس کتاب میں وقائع سیرت او رسوانح کی بجائے آپ ﷺ کی عملی سیرت اور آداب وشمائل کے مختلف پہلوؤں کو بارہ ابواب میں تقسیم کیاگیا ہے ۔ان بارہ ابواب کے مطالعے سے سیرت نبویﷺ کا ایک ایسا نقشہ سامنے آتا ہے جس میں ایک عملی دلآویزی اور جمال آفریں کشش محسوس ہوتی ہے ۔اس کتاب سیرت کا سب سےبڑا وصف واقعات کی صحت اور استناد ہے ۔مترجم کتاب محترم جناب حافظ زبیر علی زئی ﷫ نے ترجمہ کے ساتھ حوالوں کی تخریج کا اہتمام کر کے کتاب کی علمی اہمیت میں اضافہ کیا ہے ۔ترجمے کا اسلوب دل نشیں اور شگفتہ ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

13

باب ۔1

 

معجزات اورخصوصیات مصطفی ٰ ﷺ

 

گذشتہ نسل انسانی میں سےپیغمبر ﷺ کاچناؤ

15

مخصوص معجزات نبویہ

17

ابتدائے وحی اور کفیت نزول

22

مشرکین کودعنوت اسلام اوربے مثال صبر

29

علامات نبوت

34

معراد مصطفی ﷺ

48

روز قیامت اور خصوصیات پیغمبر ﷺ

67

پیشین گوئیوں کاظہور

82

مزید علامات ومعجزات

101

مقدس اسمائے گرامی

133

باب ۔2

 

جسمانی واخلاقی اوصاف مصطفی ﷺ

 

اوصاف مصطفی ﷺ

135

موئے ب(بال )مبارک

139

مہر نبوت

141

خوشبو دار جسم اطہر

143

اخلاق مصطفی ﷺ

145

بے مثال تحمل ودرگزر

154

ناپسندید ہ چیزوں سے اعراض

169

 نرم خوئی وکرم نوازی اورقبول عذر

170

رحمت شفقت مصطفی ٰﷺ

177

رسول اللہ ﷺ کےآنسو

185

رب کی خاطر غضب پیغمبر

193

رسول اللہ ﷺ کی مسکراہٹیں

201

پیغمبر ﷺ کی چھینک

216

پیکر حیاارو سکونت وکلام

217

چند عجمی کلمات

219

شعروں کی سماعت

221

جرا ت وشجاعت مصطفی ٰﷺ

225

سخاوت مصطفی ٰﷺ

227

تواضح اورعجز ہ انکسار

234

دنیا سے بے نیازی اور زہد مصطفی ٰﷺ

252

خوف خشیت مصطفی ٰﷺ

260

چند متفرق صفات پیغمبر ﷺ

263

پیغمبر ﷺ کی حسین چال

275

بیٹھے اور تکیہ لگانے کی ادائیں

276

رسول اللہ ہاشمی ﷺ کی نیند

280

باب ۔3

 

پیغمبر اطہر ﷺ کی طہارت

 

رسو ل مکرم ﷺ کاوضو اورغسل

282

وضو وغسل سے پہلے

286

قضائے حاجت کابیان

289

مسواک اوردائیں طرف سے محبت

290

باب ۔4

 

پیارے رسول اللہ ﷺ کی پیاری نماز

 

نماز رسول ہاشمی ﷺ

292

نماز کے بعد

306

امام الانبیاء ﷺ کےنوافل وتہجد

309

قیام اللیل میں قراءت وتعوذ

321

قیام اللیل میں میانہ روی اورذکر الہی

324

دن کےنوافل

326

سجدہ اورسجدہ تلاوت

331

امام کائنات ﷺ کی نماز سفر او ر نماز خوف

335

نماز جمعہ او خطبہ جمعہ

338

نماز عیدین

340

نماز خسوف (سورج اورچاند گرہن کی نماز)

343

نما ز استسقاء اروباران رحمت کانزول

344

تیمار داری اوردعائے مصطفی ٰﷺ

346

میت کےلیےدعااور نماز جنازہ

350

با ب ۔5

 

ہادی کائنات ﷺ کاروزہ حج

 

نبی معظم ﷺ کاروزہ وافطار

353

اعتکاف مبارک

363

حج نبوی ﷺ

364

باب ۔6

 

پیکر حسن وجمال ﷺ کالباس

 

پیغمبر عربی ﷺ کالباس مبارک

379

ادنی لباس

388

نیا کپڑا اوردعائے پیغمبر ﷺ

391

ٹوپی اورعمامہ مبارک

392

سرڈھانپنے کی ادا

394

پیکر حسن کی انگوٹھی

396

موزے اورنعلین مبارک

400

تکیہ وبستر اورکمبل

405

چادر اروچٹائی

411

منبر ،کرسی اورچار پائی

413

شامیا نےکابیان

416

باب ۔7

 

محسن انسانیت ﷺکی جہادی زندگی

 

نیزہ وچھری اروعصائے پیغمبر ﷺ

420

تیرہ کمان اورنیز وتلوار

426

خود زرہ ڈھال کابیان

429

پیارے نبی ﷺ کا پیارا پرچم

431

جنگ کےدوران میں مخصوص کوڈ

433

پیغمبر ﷺ کاگھوڑا اورزین

434

خچر اورگدھے کابیان

437

اونٹنی کابیان

440

باب ۔8

 

رہبر انسانیت ﷺ کاکھانا پینا

 

کھانے کامہذب طریقہ

443

پیغمبر ﷺ کےپسندید ہ کھانے اورسالن

447

کھجور اورپھل

458

پاکیزہ مشروبات

461

پسندیدہ مشروب

465

میٹھے نبی ﷺاورمیٹھا پانی

468

پیالہ اور تھالی

470

طعام سے فراغت اور میزبان کےلیے دعا

474

ولیمہ اورضیافت مصطفی ٰﷺ

478

با ب ۔9

 

پاک دامن پیغمبر ﷺ کی ازدواجی زندگی

 

نکاح ومحبت اوروظیفہ زوجیت

481

معطر پیغمبر ﷺ کاعطر خوشبو

485

بالوں میں کنگھی اورتیل

487

کنگھی آئنیہ اور (کریدنے والی )چھٹری

489

سریگین آنکھوں میں سرمہ

491

حجامت اورتراش خراش

492

سفر کےلیے روانگی اور واپسی

496

نیک فال کابیان

503

باب ۔10

 

ادعیہ ماثورہ

 

پیارے رسول کی پیاری دعائیں

508

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 28032
  • اس ہفتے کے قارئین 453522
  • اس ماہ کے قارئین 1654007
  • کل قارئین113261335
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست