#2417

مصنف : فرید وجدی آفندی

مشاہدات : 6000

مسلمان عورت

  • صفحات: 175
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3500 (PKR)
(منگل 24 مارچ 2015ء) ناشر : المکتبۃ الاثریہ سانگلہ ہل

دین اسلام نے  عورت کواتنا اونچا مقام و مرتبہ دیا ہے جواسے پہلے کسی قوم وملت نے نہیں دیاتھا۔ اسلام نے انسان کوجو‏عزت واحترام دیا ہے اس میں مرد و عوت دونوں برابر کےشریک ہیں ۔ اسلام ایک پاکیزہ  دین اور مذہب ہے ،جو اپنے ماننے والوں کو عفت وعصمت سے بھرپور زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے۔ایک مسلمان خاتون کے لئے عفیف وپاکدامن ہونے کا مطلب یہ کہ وہ ان تمام شرعی واخلاقی حدود کو تھامے رکھے جو اسے مواقع تہمت و فتنہ سے دور رکھیں۔اور اس بات میں کوئی شک وشبہ نہیں ہے کہ ان امور میں سے سب سے اہم اور سرفہرست چہرے کو ڈھانپنا اور اس کا پردہ کرنا ہے۔کیونکہ چہرے کا حسن وجمال سب سے بڑھ کر فتنہ کی برانگیختی کا سبب بنتا ہے۔امہات المومنین اور صحابیات جو عفت وعصمت اور حیاء وپاکدامنی کی سب سے اونچی چوٹی پر فائز تھیں،اور پردے کی حساسیت سے بخوبی آگاہ تھیں۔ان کا طرز عمل یہ تھا کہ وہ پاوں پر بھی کپڑا لٹکا لیا کرتی تھیں،حالانکہ پاوں باعث فتنہ نہیں ہیں۔لیکن افسوس کہ مغرب حقوق نسواں اور آزادی  کے نام پر عورت کو بے پردہ کرنا چاہتا ہے اور مسلمان خواتین کی عفت وعصمت کو تاتار کرنا چاہتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "مسلمان عورت"دراصل علامہ فرید وجدی آفندی کی عربی کتاب "المراۃ المسلمۃ"کا اردو ترجمہ ہے ۔ترجمہ کرنے کی سعادت ہندوستان کی شخصیت ابو الکلام آزاد کے حصے میں آئی ہے۔یہ کتاب انہوں نے قاسم امین کی عورت کی آزادی پر مشتمل  دو کتابوں "تحریر المراۃ"اور "المراۃ الجدیدۃ" کے جواب میں لکھی ہے۔قاسم امین  کی ان دو کتابوں کے منظر عام پر آتے ہی مصری معاشرے میں ایک ہلچل سی مچ گئی  اور متعدد اہل علم نے ان کا رد لکھا ،لیکن ان میں ایک تو جامعیت نہ تھی اور دوسرے نمبر پر وہ دفاعی نوعیت کی تھیں۔یہ صورتحال دیکھ علامہ فرید وجدی تڑپ اٹھے  اور فلسفہ وحکمت کے دلائل کا انبار لگا دیا۔اور پرزور طریقے سے ثابت کیا کہ قصر اسلامی کی بنیادیں زندگی کی ٹھوس حقیقتوں پر قائم ہیں،ان میں کسی قسم کی ترمیم واصلاح کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔انہوں نہایت احسن انداز میں یہ ثابت کیا کہ عورت کا دائرہ عمل اور اصلی میدان گھر ہے۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور تمام مسلمان عورتوں کو پردہ کرنے کی توفیق دے۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

دیباچہ

 

5

مقدمہ

 

7

عورت کے قدرتی فرائض

 

11

مرد اور عورت جسمانی قوی میں برابر ہیں

 

20

عورتوں کی آزادی اور فرائض ( علمائے یورپ کا فیصلہ)

 

34

یورپ کی معاشرانہ زندگی

 

61

قدرتی طور پر عورت بیرونی کاموں میں دخل دے سکتی ہے

 

74

عورتوں کا مردوں کے کاموں میں دخل دینا کسی ملک میں ہمیشہ ممکن ہے

 

79

عورت کو مردوں سے پردہ کرنا چاہیے

 

83

پردہ قید کی علامت ہے یا آزادی کی ضمانت

 

90

اثر تربیت

 

105

پردہ اور عورتوں کا کمال

 

109

پردہ عورت کے کمال کا مانع ہے

 

115

پردہ مٹ جائے گا

 

128

وہی پوری عورت ہے جو مادی تمدن کی پابند ہو

 

133

عورتوں کے زیادہ مناسب حال تعلیم

 

148

اجمالی نظر

 

153

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22473
  • اس ہفتے کے قارئین 502600
  • اس ماہ کے قارئین 938085
  • کل قارئین107604847
  • کل کتب8810

موضوعاتی فہرست