#5255

مصنف : محمد الیاس انصاری

مشاہدات : 3701

مقدمہ بوسنیا

  • صفحات: 230
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5750 (PKR)
(بدھ 07 مارچ 2018ء) ناشر : فیروز سنز، لاہور۔ کراچی

بوسنیا و ہرزیگووینا (bosnia-herzegovina) یورپ کا ایک نیا ملک ہے جو پہلے یوگوسلاویہ میں شامل تھا۔ اس کے دو حصے ہیں ایک کو وفاق بوسنیا و ہرزیگووینا کہتے ہیں اور دوسرے کا نام سرپسکا ہے۔ وفاق بوسنیا و ہرزیگووینا اکثریت مسلمان ہے اور سرپسکا میں مسلمانوں کے علاوہ سرب، کروٹ اور دیگر اقوام بھی آباد ہیں۔ یہ علاقہ یورپ کے جنوب میں واقع ہے۔ اس کا رقبہ 51،129 مربع کلومیٹر ( 19،741 مربع میل) ہے۔ تین اطراف سے کرویئشا کے ساتھ سرحد ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مغربی یورپی اقوام نے اس علاقے کی آزادی کے وقت اس بات کو یقینی بنایا کہ اسے ساحلِ سمندر نہ مل سکے چنانچہ اس کے پاس صرف 26 کلومیٹر کی سمندری پٹی ہے اور کسی بھی جنگ کی صورت میں بوسنیا و ہرزیگووینا کو محصور کیا جا سکتا ہے۔ مشرق میں سربیا اور جنوب میں مونٹینیگرو کے ساتھ سرحد ملتی ہے۔ سب سے بڑا شہر اور دارالحکومت سرائیوو ہے جہاں 1984 کی سرمائی اولمپک کھیلوں کا انعقاد ہوا تھا جب وہ یوگوسلاویہ میں شامل تھا۔ تاحال آخری بار ہونے والی 1991ء کی مردم شماری کے مطابق آبادی 44 لاکھ تھی جو ایک اندازا کے مطابق اب کم ہو کر 39 لاکھ ہو چکی ہے۔ کیونکہ 1990 کی دہائی کی جنگ میں لاکھوں لوگ قتل ہوئے جن کی اکثریت مسلمان بوسنیائی افراد کی تھی اور بے شمار لوگ دوسرے ممالک کو ہجرت کر گئے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’مقدمۂ بوسنیا‘‘ محمد الیاس انصاری کی تصنیف ہے۔ جس میں صلیبی جنگوں کے مناظر،مسلمانان بوسنیا کا الم اور ، بوسنیاکا زمانہ حال اور مستقبل کو مفصل بیان کیا ہے۔ یہ کتاب اپنے اس موضوع پر ایک شاندار اور مفید کتاب ہے ،جس کا ہر طالب علم کو مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے۔آمین۔ (رفیق الرحمن)

عناوین

صفحہ نمبر

دیباچہ

7

پیش لفظ

10

ابتدائیہ

12

صلیبی جنگ

16

صلیبی جنگوں کےمناظر

20

امریکہ کی صلیب پرستی

22

حصہ اول:مسلمانان بوسیناکاالمیہ

27

باب اول:مسلمانوں پرسربوں کےمظالم

29

نسلی تطہیر

32

نسلی کشی

47

عصمت دری

89

تباہی وبربادی

109

نفسیاتی طریقہ جنگ

112

باب دوم:مسلمانوں پرکروٹوں کےمظالم

116

حصہ دوم:بوسنیاکےالمیہ پرعالمی رویہ

130

باب سوم:روس کاکردار

131

سرب سربریت ایک تاریخی نمونہ

133

پان سلاف ازم

133

روسی قوم پرستوں کےسربیا کےدور

134

روسی قوم پرست سربوں کےشانہ بشانہ

135

عسکری حمایت

136

سخت اقتصادی پابندیوں کی مخالفت

139

باب چہارم:اقوام متحدہ اوردیگرمغربی ممالک کاطرزعمل

143

اسلحی پابندیاں

144

اقتصادی پابندیاں

147

ممنوعہ فضائی علاقہ

148

امن مذاکرات

160

مغربی کردار

186

باب پنجم:اسلامی کادنیاکارویہ

194

مسلم تنظیموں کاکردار

197

جہاد

202

مسلم رہنماؤں کےبوسنیاکےدورے

202

حصہ سوم:بوسنیاحال اورمستقبل

204

باب ششم

 

جبرجذبہ جہاد

205

حرف آخر

217

ماخذ

222

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30592
  • اس ہفتے کے قارئین 270306
  • اس ماہ کے قارئین 1298471
  • کل قارئین96950315

موضوعاتی فہرست