مختار الصحاح

  • صفحات: 1120
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 33600 (PKR)
(منگل 18 فروری 2014ء) ناشر : دارالاشاعت اردوبازارکراچی

پیش خدمت کتاب امام محمد بن  ابی بکر بن عبدالقادر الرازی  کی تالیف  ’’ مختار الصحاح ‘‘  کا اردو ترجمہ ہے ۔یہ تالیف بذات خود امام ابو نصر اسماعیل بن حماد الجوہری ؒ  کی مشہور ومعروف ضخیم عربی لغت  ’’تاج اللغۃ وصحاح العربیۃ ‘‘  کا اختصار ہے ۔یہ ضخیم لغت چالیس ہزار کلمات پر مشتمل ہے اس ضخیم اور مستند لغت کی افادیت اوراہمیت کے پیش نظر امام الرازی نے اس سے ایسے کلمات چن کر ان کی شرح اور تفسیر بیان کی ہے جن کی ان کے اپنے الفاظ میں ہر عالم، فقیہ، حافظ قرآن، محدث اور ادیب کو اشد ضرورت ہے۔کیونکہ اس میں جابجا قرآن، حدیث اور فقہی اصطلاحات کو ان کےسیاق وسباق  کےحوالے سے بیان کیا گیا ہے۔نیز ترجمہ وتفسیر کی صحت پر دور جاہلیت  کے مستند  ومعروف شعراء کے اشعار ضرب الامثال اور مرج محاورے بطور سند درج کیے گئے ہیں۔ یہ بات یوں تو ہر فن اور موضوع کےلیے ضروری ہے کہ کتاب کے کلمات کی تفسیر اور ان کا ترجمہ سیاق کلام کے مطابق کیا جائے لیکن قرآن اور حدیث سے متعلق یہ بات بطور خاص ضروری ہےکیونکہ کہ ان کا تعلق ایمان اور عقیدے کے ساتھ ہے۔اس معاملے میں سیاق سےہٹ کر بات کرنا بڑے فتنے کا موجب ہوسکتا ہے۔صاحب کتاب نے اس بات کا خاص خیال رکھا ہے۔ امام الرازی نے الصحاح کی تفسیر کے ساتھ ساتھ اپنی طرف سے بڑے مفید اضافے بھی کیے ہیں۔کہیں تو کلمات کی مزید وضاحت ہے اورکہیں مؤلف کے موقف کی تائید ہے اور جہاں مناسب سمجھا ہے دلائل کی رو سے مؤلف کے موقف سے اختلاف بھی کیا ہے۔اور ساتھ ہی اپنا اختلافی مؤقف بھی بیان کیا ہے۔ متن قرآن میں قرآنی آیات اور احادیث کی طرف مختصراً اشارات کیے گئے ہیں جس کے باعث بعض مقامات پر بات پوری طرح واضح نہیں ہوتی۔ہم نے مکمل قرآنی آیت اور حدیث کا متن بیان کرنے کی کوشش کی ہے ۔قرآنی آیات اور حدیث کاترجمہ مستند تراجم سے نقل کیا گیا ہے۔کتاب کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں صاحب کتاب اور ناشر کے مقدمات پر کسی قسم کے اضافے کی گنجائش نہیں ہے۔ ہم ذات باری کے حضور دعا گو ہیں ہماری یہ کوشش اور کاوش تشنگی علم کےلیے تشفی کا سامان ہو  اور درگاہ ایزدی میں اس کی قبولیت ہمارےلیے توشہ آخرت بنے۔ آمین

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ ناشر

 

3

مقدمہ مولف

 

5

پیش لفظ

 

11

کتاب الہمزہ

 

11

کتاب الباء

 

64

کتاب التاء

 

114

کتاب الثاء

 

125

کتاب الجیم

 

137

کتاب الحاء

 

177

کتاب الخاء

 

244

کتاب الدال

 

284

کتاب الذال

 

314

کتاب الراء

 

324

کتاب الزاء

 

381

کتاب السین

 

399

کتاب الشین

 

461

کتاب الصاد

 

499

کتاب الضاد

 

529

کتاب الطاء

 

545

کتاب الظاء

 

567

کتاب العین

 

572

کتاب الغین

 

653

کتاب الفاء

 

680

کتاب القاف

 

719

کتاب الکاف

 

775

کتاب اللام

 

819

کتاب المیم

 

845

کتاب النون

 

885

کتاب الواؤ

 

946

کتاب الھاء

 

992

کتاب الیاء

 

1013

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 71732
  • اس ہفتے کے قارئین 258808
  • اس ماہ کے قارئین 832855
  • کل قارئین110154293
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست