#2361

مصنف : شیخ محمد اکرم

مشاہدات : 13191

موج کوثر

  • صفحات: 368
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14720 (PKR)
(اتوار 22 فروری 2015ء) ناشر : ادارہ ثقافت اسلامیہ، لاہور

شیخ محمد اکرام (1908۔1971ء)چک جھمرہ (ضلع لائل پور ) میں پیدا ہوئے۔ گورنمٹ کالج لاہور اور آکسفورڈ میں تعلیم پائی ۔ 1933ء میں انڈین سول سروس میں شامل ہوئے اور سوات ، شولا پور، بڑوچ اور پونا میں اعلٰی انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔ آپ پونا کے پہلے ہندوستانی کلکٹر اور دسٹرکٹ مجسٹریٹ تھے۔ قیام پاکستان کے بعد اطلاعات اور نشریات کے ڈپٹی سیکرٹری مقرر ہوئے۔ پھر وزارت اطلاعات و نشریات کے جائنٹ سیکرٹری اور بعد میں کچھ مدت کے لیے سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہوئے۔ 1955ء سے 1957ء تک مشرقی پاکستان میں متعین رہے ، پہلے کمشنر ڈھاکہ اور پھر ممبر بورڈ آف ریونیو کی حیثیت سے ۔1958ء تک محکمہ اوقاف کے ناظم اعلیٰ پاکستان مقرر ہوئے۔دفتری کاموں کے ساتھ ساتھ ادبی سرگرمیاں بھی جاری رہیں۔ ہندی مسلمانوں کی ثقافتی اور مذہبی تاریخ لکھی جو تین جلدوں میں شائع ہوئی۔ آب کوثر ، رود کوثر ، موج کوثر ، غالب اور شبلی کے سوانح بھی مرتب کیے۔ برصغیر پاک و ہند کی فارسی شاعری کا ایک مجموعہ ارمغان پاک مرتب کیا۔ جو1950 ء میں شائع ہوا۔  علمی خدمات کی بنا پر حکومت ایران نے آپ کو نشان سپاس اور حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز کے اعزازات عطا کیے۔ پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹر آف لٹریچر کی اعزازی ڈگری ملی۔ زیر تبصرہ کتاب’’ موج کوثر‘‘شیخ محمد اکرام  کی تصنیف ہے ۔اور یہ سلسلۂ کوثر کی تیسری او رآخری کڑی ہے  جوسن 1800ء سے  لے کر قیام پاکستان تک کی اہم مذہبی ،فکری  اور قومی تحریکوں اور ان کے زعماء وقائدین کے حالات کو کوائف پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے مسلمانانِ برصغیر پاک وہند کی گزشتہ ڈیڑھ سوسال کی علمی تہذیبی ،ثقافتی اور اسلامی وملی تاریخ  نکھر کر سامنے آجاتی ہے اور اس دور کی تحریکوں اور نمایاں شخصیتوں کےبارے میں ضروری معلومات حاصل ہوجاتی ہیں۔بعض احباب کی فرمائش پر یہ کتاب  پبلش کی گئی ہے ۔(م۔ا)
 

عناوین

صفحہ نمبر

مولانا سید احمد رائے بریلوی

13

صراط مستقیم

18

حج۔جہاد۔شہادت

21

مولانا سید احمد کا مرتبہ

33

خلفائے عظام

36

مولانا عبد الحی

37

مولانا اسمعیل شہید

37

مولوی ولایت علی عظیم آبادیؒ

45

مولوی عنایت علی غاز عظیم آبادیؒ

47

بنگالہ میں احیائے اسلام

57

مسلک ولی الہی اور وہابیت

61

اہل حدیث

65

عام حالات

73

سر سید احمد خانؒ

77

علی گڑھ کالج

88

سر سید کا کردار

99

محسن الملک

111

حالی

123

وقار الملک

128

علی گڑھ تحریک

137

جامعہ ملت دہلی

149

سر سید

156

مولوی چراغ

166

سید امیر علی

168

مرز ا غلام احمد قادیانی جماعت

177

احمدیہ جماعت لاہور

179

تبلیغ اسلام

183

ندوۃ العلماء

187

دیوبند

193

رد عمل

212

شبلی

221

مولانا ابو الکلام آزاد

148

دورِ رد عمل کی خصوصیات

278

تمہید

296

توحید

300

رسالت

309

قرآن حکیم

320

تقلید مغرب

333

خاتمہ

338

مولانا عبید اللہ سندھی

 

تذکرہ

346

مغربی اور مشرقی روحانیات کا امتزاج

350

ضمیمہ

367

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 31573
  • اس ہفتے کے قارئین 457063
  • اس ماہ کے قارئین 1657548
  • کل قارئین113264876
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست