#4834

مصنف : محمد اسحاق بھٹی

مشاہدات : 4891

محفل دانش منداں

  • صفحات: 323
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8075 (PKR)
(پیر 16 اکتوبر 2017ء) ناشر : محمد اسحاق بھٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور

تذکرہ نگاری ہماری ادبی اور تہذیبی روایت کا حصہ ہے۔مختلف فنون کے صاحبانِ کمال کے تذکرے ہمارے ہاں بہ کثرت لکھے گئے ہیں۔ایسے تذکروں کی بھی کمی نہیں جن میں کسی خاص فن کا نہیں بلکہ لکھنے والے کے مذاق یا تعلق کا لحاظ غالب ہوتا ہے۔ ایسے تذکرے بھی مختلف فنون کی تاریخوں میں اساسی معلومات فراہم کرنے کا ذریعہ بن جایا کرتے ہیں۔ تاریخ نگار سے جس معروضیت کا مطالبہ کیا جاتا ہے تذکرہ نگار عام طور سے ویسی معروضیت سے آزاد ہوتا ہے اور اپنے ربط وتعلق کی روشنی میں موضوع بننے والی شخصیت کا جائزہ لیتا اور قاری کو اس کی تصویر دکھاتا ہے۔ تذکرہ نگار یا شخصیت نگار موضوع میں سے اپنے پسندیدہ نقوش تو چن سکتا ہے لیکن  اسے وہ سہولت بہ ہر حال میسر نہیں ہوتی جو ایک کہانی کار کو حاصل ہوتی ہے۔شخصیت نگار کی دیانت داری کا تقاضا یہ ہے کہ وہ شخصیت کے وہی خدو خال پیش کرے جو واقعتاً اس میں موجود ہوں۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص شخصیت نگاری کے  موضوع پر ہےجس میں مختلف نامور شخصیات کا تعارف دیا گیا ہے۔ اس میں تقریباً بیس سے زائد شخصیات کا تعارف موجود ہے۔ اور ان شخصیات سے ہونے والی گفتگو اور واقعات کو کتاب کے اوراق کی زینت بنایا گیا ہے۔ ۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ،دل کش اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ محفل دانش منداں ‘‘ محمد اسحاق بھٹی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

حرفے چند

5

پیش گفتار

7

مولانا محمد اسحاق بھٹی علم کاسمندر تھے

14

میاں الحمداللہ

29

مولانا حفظ الرحمن سیوہاری

34

ایم ایم شریف

57

شیخ قمر الدین

76

حاجی محمد اسحاق حنیف

79

مولانا عبیداللہ احرار

102

حکیم محمد عبدالسلام ہزاروی

113

بشیراحمد ڈار

127

مولانا محمد ابراہیم ڈنڈا

135

مفتی عتیق الرحمان عثمانی

140

پروفیسر محمد سرور جامعی

144

مولانا سعید احمد اکبر آبادی

173

میرعلی احمد تالپور

197

سیدصباح الدین عبدالرحمان

202

میاں عبدالمجید مالواڈا

211

حکیم عنایت اللہ نسیم

224

حاجی محمد رفیق زبیدی

232

اسماعیل ضیا

246

مشفق خواجہ

261

مارگریٹ مارکیوس سےمریم  جمیلہ تک

282

مولنا مجاہد الحسینی

290

حافظ فاورق الرحمان یزدانی

300

آہابوجی ہمیشہ کےلیے چھوڑگئے

305

مولانا سیدمحمد داؤد غزنوی

311

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 17263
  • اس ہفتے کے قارئین 428144
  • اس ماہ کے قارئین 309936
  • کل قارئین106976698
  • کل کتب8796

موضوعاتی فہرست