#5898

مصنف : ڈاکٹر محمد یسین مظہر صدیقی

مشاہدات : 2930

شاہ ولی اللہ کی قرآنی خدمات

  • صفحات: 291
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13095 (PKR)
(ہفتہ 29 جولائی 2017ء) ناشر : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ

قرآن حکیم ایک ایسی کتاب ہے جو انسانی اجتماعیت کے لئے قیامت تک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ نبی کریمﷺ نے قرآنی تعلیمات پر نہ صرف ایک جماعت قائم کی بلکہ ایک زندہ وتابندہ سو سائٹی بھی قائم کر کے دکھائی، جس نے انسانی ترقی کا ایک ایسا منصفانہ نظام زندگی فراہم کیا جس سے آج کا انسان بے نیاز نہیں رہ سکتا ہے۔قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِ ہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔ اسے پڑھنے اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم و تشریح اور ترجمہ و تفسیر کرنے کی خدمات سر انجام دی ہیں۔ خادمین قرآن میں ایک بڑا نام شاہ ولی اللہ محدث دہلوی﷫ کا بھی آتا ہے۔ آپ نے خدمت قرآن کے سلسلہ میں بڑی شاندار اور عظیم خدمات انجام دی ہیں۔ چنانچہ آپ کی ان خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں متعدد مقالات پیش کئے گئے۔ زیر تبصرہ کتاب "شاہ ولی اللہ دہلوی﷫ کی قرآنی خدمات" انہی مقالات کا مجموعہ ہیں، جنہیں انڈیا کے معروف عالم دین پروفیسر محمد یسین مظہر صدیقی اور پروفیسر ظفر الاسلام صاحبان نے مرتب فرمایا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(راسخ)

آپ کے براؤزر میں پی ڈی ایف کا کوئی پلگن مجود نہیں. اس کے بجاے آپ یہاں کلک کر کے پی ڈی ایف ڈونلوڈ کر سکتے ہیں.

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1776
  • اس ہفتے کے قارئین 14426
  • اس ماہ کے قارئین 37966
  • کل قارئین49237687

موضوعاتی فہرست