#3919.01

مصنف : عبد الرب گونڈوی

مشاہدات : 16546

مواعظ حسنہ حصہ دوم

  • صفحات: 480
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 19200 (PKR)
(جمعہ 22 جولائی 2016ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام، مؤناتھ بھنجن، یو پی

خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ، خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس کے ذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار، اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ بلاشک وشبہ قدرتِ بیان ایسی نعمت جلیلہ اور ہدیۂ عظمہ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کوعطا فرماتا ہے اور خطابت وبیان کے ذریعے انسان قیادت وصدارت کی بلندیوں کوحاصل کرتا ہے۔ جوخطیب کتاب وسنت کے دلائل وبراہین سے مزین خطاب کرتا ہے اس کی بات میں وزن ہوتا ہےجس کاسامعین کے روح وقلب پر اثر پڑتا ہے۔ اور خطبۂ جمعہ کوئی عام درس یا تقریر نہیں بلکہ ایک انتہائی اہم نصیحت ہے جسے شریعتِ اسلامیہ میں فرض قرار دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ اس میں بہت سارے وہ لوگ بھی شریک ہوتے ہیں جو عام کسی درس وتقریر وغیرہ میں شرکت نہیں کرتے۔ اس لیے خطبا حضرات کے لیےضروری ہے کہ وہ خطبات میں انتہائی اہم مضامین پر گفتگو فرمائیں جن میں عقائد کی اصلاح، عبادات کی ترغیب، اخلاقِ حسنہ کی تربیت، معاملات میں درستگی، آخرت کا فکر اورتزکیۂ نفس ہو۔ زیر تبصرہ کتاب ’’مواعظ حسنہ‘‘ مولانا عبد الرب گونڈوی﷾ ضلع گونڈہ ،بھارت کے خطبات وتقاریر کا مجموعہ ہے۔ یہ مجموعہ تین جلدوں پر مشتمل ہے۔ ان تین جلدوں میں فاضل مصنف نے بیسیوں عنوانات پر قرآن وحدیث کی روشنی میں علمی مواد جمع کردیا ہے۔ مواعظ حسنہ کا یہ مجموعہ طلباء، خطباء ائمہ مساجد اور مبلغین کے لیے بہت کارآمد اورمفید ہے۔ فاضل مصنف انڈیا کے ایک جید عالم دین کے صاحبزادے ہیں اور خود بھی ایک ابھرتے ہونہار خطیب ہیں۔ آپ کا طرز خطابت منفرد اور جدگانہ ہے آپ کی تقریر انتہائی مربوط ہوتی ہے زبان عام فہم ، سلیس اور اندازِ بیان بہت دلکش ہے۔ نیزاس کتاب کے علاوہ بھی متعد د کتب کے مصنف ہیں۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ

6

خطبہ نبوی

7

حقوق العباد

8

حقو ق

26

رشتے داروں کےحقو ق

29

پڑوسیوں کے حقوق

35

محتاجوں کے حقوق

40

غیر مسلموں کےحقو ق

40

حقوق ولدین ولاود

4 7

اولاد کےحقو ق

74

نکاح وحقوق الزوجین

73

نکاح

74

تعدازادواج

77

جہیز

78

بارا ت

84

حقوق الزوجین

86

اسلامی معاشرہ

94

سلام

105

غیبت

111

طن وتشنیع

118

غصہ

122

کبر

127

حسد

130

اتقاق واتحاد

135

زکوۃ

171

اسراف

180

مقاصد زکوۃ

195

نصاب زکوۃ

300

مصارف زکوۃ

201

آداب زکوۃ

204

کسب حلال

207

سود

217

رشوت

224

تجارت

226

روزہ

238

رمضان المبارک

242

سحری

246

افطار

247

تراویح

248

شب قدر

248

اعتکاف

249

مقصد روزہ

260

احتیاط

268

صدقہ الفطر

269

ہمددری کا مہینہ

268

عید الفطر

273

عیدالاضحی

302

حضرت ابرہیم

303

قربانی

322

محرم الحرام

326

تعزیہ

335

نوحہ ماتم

346

مرثیہ خوانی

351

مقام صحابہ

351

ڈھول ناشہ

353

فاتحہ ونذرونیاز

354

درود

355

خشیت الہی

360

گناہ وتوبہ

385

قرآن مجید

417

انسانی حقوق

424

جامعیت

429

حفاظت

432

صداقت

437

قرآن اورہماری ذمہ داریاں

446

تلاوت

450

ایک شہ کاازالہ

451

اے وائے برحال ما

451

اخلاق وکردار

460

سچائی

465

ایفائے عہد

468

شرمووحیا

471

کبر

474

حسد

477

زبان کی حفاظت

478

نرم خوئی وعفوددرگزر

479

 

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 62075
  • اس ہفتے کے قارئین 467945
  • اس ماہ کے قارئین 1041992
  • کل قارئین110363430
  • کل کتب8843

موضوعاتی فہرست