#1952

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 9323

مرض اور علاج احادیث کی روشنی میں

  • صفحات: 72
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2520 (PKR)
(جمعہ 03 اکتوبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

اللہ تعالیٰ نے انسان کو عبادت کے لیے پیدا کیا ۔عبادت صحت مند روح اور تندرست جسم کے ساتھ ہی کی جاسکتی ہے ۔لہٰذا ضروری ہےکہ انسان صحت مند رہے اور صحت مندی کی طرف لے جانے والے ذرائع اور طب سے واقف ہے ہو۔ طب سے مراد جسمانی اور ذہنی بیماریوں کاعلاج کرنا ہے ۔طب ایک شریف ولطیف فن ہے جوپہلے انسان کے ساتھ ہی معرض وجود میں آگیا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے انسان آدم ﷤ کوحلال وحرام کی تمیز بتاکر طبِ روحانی کے ساتھ ساتھ   طب ِجسمانی کا علم بھی بتادیا،کیونکہ حلال غذا اور حلال کمائی سےجسم تندرست رہتا ہے۔اس کےبرعکس حرام غذا ار حرام کمائی سے جسم اور روح کو مہلک اور خبیث بیماریاں گھن کی طرح چمٹ جاتی ہیں۔نبی کریم ﷺ نے روحانی بیماریوں کا علاج کثرت ِتلاوت ،ذکر واذکار اوروظائف کی صورت میں بتایا ہے تو جسمانی بیماریوں کاعلاج بھی   بتایا ہے جسے طب نبوی کا نام دیا گیا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’مر ج اور علاج احادیث کی روشنی میں ‘‘ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی طب نبوی ﷺ سلسلے میں مختصرا   ایک اہم کاوش ہے ۔ جس میں انہوں نے بیماری کی صورت میں علاج کرنے کی شرعی حیثیت کوبیان کرنےکےبعد   طب ِنبویؐ کی روشنی میں بعض اشیا کے خواص اور بیماریوں کا علاج انتہائی عام فہم انداز میں بیان کیا ہے جس سے عام قاری بھی استفادہ کرکے اپنی روحانی وجسمانی بیماریوں کا علاج کرسکتاہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنفہ محترمہ کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اوراس کتاب کوعوام الناس لیے فائدہ مند بنائے (آمین) محترمہ ام عبد منیب صاحبہ محمد مسعود عبدہ  کی اہلیہ ہیں ۔ موصوف   تقریبا 23 سال قبل جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری علوم کی تدریس کرتے رہے اور 99۔جے ماڈل ٹاؤن میں بمع فیملی رہائش پذیر رہے ۔موصوف کے صاحبزادے محترم عبد منیب صاحب نے اپنے طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘ کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

طب سے مراد

5

صحت کس لیے؟

6

بیماری کے ساتھ دوا کی تخلیق

8

طبیب

10

شافی مطلق کون؟

13

دوا کرنے کا حکم

14

بیماری میں صبر اور اس کا اجر

15

تندرستی ہزار نعمت ہے

18

عافیت کی دعا کرنا

19

خصوصی شفا کی حامل اشیاء

20

شہد

20

زمزم

23

کلونجی

24

سنا مکی اور سنوت

26

پچھنے لگوانا

28

گائے کا دودھ

32

نبیﷺ کی تجویز کردہ دوائیں

34

بخار کا علاج

34

بخار جہنم کی آگ سے

35

نجات کا باعث

36

بخار میں تلبیہ یاحیس

36

آدھے سر کا درد

37

آنکھ کی بیماریوں کے لیے

38

بینائی تیز کرنے کے لیے

39

گلے پڑنا یا کو الٹکنا

41

پسلی کا در

41

اسہال یعنی دست آنا

42

عرق النساء کا علاج

43

تسکین دل کے لیے

43

نقاہت کا علاج

43

دبلا پن دور کرنے کے لیے

45

زخم سے بہتا ہوا خون بند کرنے کے لیے

46

زہر اور جادو کے اثرات سے بچاؤ کے لیے

50

زخم آنے یا کانٹا چھبنے کا علاج

51

متعدی امراض

53

طاعون

55

حرام چیزوں سے علاج

58

حرام جانورں کا استعمال دوا میں

59

حرام کا استعمال مجبوری میں

59

داغنا

60

پرہیز

64

مصلح چیز کا استعمال

68

بیماری میں عبادات کی تخفیف

69

جسم کو ہلاک کرنے کی ممانعت

69

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 26305
  • اس ہفتے کے قارئین 266019
  • اس ماہ کے قارئین 1294184
  • کل قارئین96946028

موضوعاتی فہرست