#3702.03

مصنف : رفعت اعجاز

مشاہدات : 3366

مفہوم القرآن جلد چہارم

  • صفحات: 244
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6100 (PKR)
(منگل 05 جولائی 2016ء) ناشر : بیت القرآن لاہور

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری کتابِ ہدایت ہےاور یہ کتاب اس قدر جامع اور مکمل ہے کہ یہ قیامت تک کے لیے آنے والی انسانی نسلوں کی رشد وہدایت کے لیے کافی ہے ۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اس قرآن کے عجائب کبھی ختم نہیں ہوں گے اور نہ ہی کبھی علماء اس کے علوم سے سیر ہوں گے چنانچہ قرآن مجید کو آپ جس پہلو سے بھی دیکھیں یہ آپ کو عدیم النظیر ہی نظر آئے گا۔ مختلف ادوار میں مختلف فکری ،علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کےحامل لوگوں نے اپنی اپنی کوششیں قرآن کریم کی شرح وتوضیح کے میدان میں صرف کی ہیں۔لیکن قریبا ہر ایک نے اپنی کم مائیگی کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اس بحر ذخار سے چند موتی ہی نکال سکا ہے۔قرآن مجید کے معجزاتی پہلوؤں میں ایک پہلو یہ ہے کہ ہر دور کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق مختلف اسالیب اور پیرایوں میں اس کی تفاسیر،ترجمہ ،معانی ،تفہیم، وتسہیل کا اور تدریس وتعلیم کے لیے علوم آلیہ وغیرہ کی مدد سے اس پر نصاب سازی کا کام ہوتا رہاہے۔ اور یہ مبارک سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ خوش بخت اور عالی قدر ہیں وہ نفوس جنہیں اس خدمتِ عالیہ میں حظ اٹھانے کا موقع ملا۔ عصر حاضر میں قرآن مقدس کو عام فہم انداز میں لوگوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے خانوں میں ترجمے ،رنگوں اورعلامات کے ذریعے ترجمہ پیش کرنے نیز اس کےفہم میں مزید دل چسپی پیدا کرنے کےلیے عربی زبان اور اس کےقواعد پر مشتمل نصاب سازی کےاسالیب اپنائے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں کئی اہل علم نے تعلیم وتدریس اور تصنیف کےذریعے کو ششیں اور کاوشیں کیں۔فہم قرآن کے سلسلے میں الہدیٰ انٹرنیشنل،ڈاکٹر اسرار، قرآن انسٹی ٹیوٹ،اسلامک انسٹی ٹیوٹ،لاہور ،دارالفلاح ، بیت القرآن ،لاہور وغیرہ اور بالخصوص مولانا عطاء الرحمن ثاقب شہید (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ زیر تبصرہ سات جلدوں پر مشتمل کتاب’’ مفہوم القرآن ‘‘ فہم قرآن کے سلسلے میں محترم رفعت اعجاز صاحبہ ک تصنیف ہے ۔انہوں نے اسے سکول وکالج کے بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو سامنے رکھتے ہوئے مرتب کرتے ہوئے کتاب اللہ کے معانی کواردو زبان میں نکھارنے کے لیے ایسے خوبصورت الفاظ کاانتخاب کیا ہے جن کو دس گیارہ سال کا بچہ بھی آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔یہ کتاب ان بچوں، بڑوں اور قرآن فہمی کے طلبہ وطالبات کے لیے بہت مفید ہے جو عربی نہیں جانتے اور ناظرہ کی روزانہ تلاوت کرنے کے باوجوداس کے وسیع اور ترپیغام کوسمجھنے سے ناواقف ہیں ۔ اللہ تعالیٰ محترمہ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے قلم ، علم وعمل میں برکت فرمائے (آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

قال الم(پارہ نمبر16)

7

سیدنا موسی ٰاورسیدخضر علیہالسلام کی جدائی

7

ذواالقرنین کاواقعہ

8

قیامت کی خبر اورکفاررکاٹھکانا

11

نیک اعمال کرنے والوں کی مہمانی

11

تعارف سورہ مریم

12

سیدنا زکریا اوران کی دعا

13

بیٹے کی خوشخبری

14

سیدنا یحییٰ ﷤ کےاوصاف

15

سیدنا عیسی ﷤ کی پیدائش اوربچپن کی گفتگو

16

اللہ کی شان بےنیازی اورقیامت

19

سیدنا ابراہیم ﷤ کی ہجرت اوراللہ کاان پر فضل وکرم

21

سیدنا موسیٰ ﷤ اورسیدنا ارون علیہاالسلام کاتذکرہ

24

مختلف انبیاء کامختصر ذکر

25

نماز چھوڑنے اورگمراہ ہونے والے

26

نیک لوگوں کےلیے انعامات

26

فرشتے حکم الہی کےپابند ہیں

27

دوبارہ زندہ ہونا،قیامت اورپل صراط کابیان

29

غلط لوگوں کو اچھی امیدیں باندھنا

30

اللہ تعالی رشتے ناتے سےبےنیاز ہے

32

تعارف سورہ طہٰ

33

نزول قرآن کامقصد اورصفات باری تعالی

34

سیدنا موسی ٰ﷤ کی رسالت آزمائش

35

سیدنا موسی ﷤ کی دعاؤں کی قبولیت اور بچپن کی یادیں

37

سیدنا موسی ﷤ اورفرعون کامکالمہ

40

سیدنا موسی ٰ ﷤ کی فتح اورجادوگروں کاایمان لانا

41

دریاکا کاپھٹنا ،فرعون کاغرق ہونا،من وسلوی

44

قصص بیان کرنےکامقصد قیامت کےدن کامنظر

48

سیدناآدم ﷤ کاقصہ اورنافرمانوں کاانجام

51

صبرنماز قائم کرنےاورگھروالوں کوا سکاحکم

53

اقترب للناس(پارہ نمبر 17)

56

تعارف سورۃ الانبیاء

56

غافل لوگ ،عقیدہ آخرت اورانبیاء

57

کائنات اورانسا ن کی پیدائش کےراز

61

حضور ﷺ سےکفار کی بدتمیزی

65

تورا ت کی صفات اورقرآن مجید کابابرکت ہونا

68

سیدنا ابراہیم ﷤ کی تعلیمات اورلوگوں کارد عمل

69

سیدنا لوط ﷤ کی نبوت اورنجات کاتذکرہ

72

سیدنا نوح ﷤ کی نجات

72

سیدنا داؤد سلیمان ﷤ کےکارنامے

73

سیدنا ایوب ﷤ کی آزمائش

75

مختلف انبیائے کرام کاتذکرہ

77

لوگوں نےدین کوٹکڑے ٹکڑے کردیا

78

یاجوج ماجوج کاظہور قیامت کی نشانی

80

قیامت کامنظر ،نبی ﷺ کاپیغام

81

خلاصہ سورۃ الانبیاء

83

تعارف سورہ حج

84

قیامت کامنظر

84

شیطان کےدوست اوران کاعذاب

85

مرنے  کےبعدزندہ ہونےکے ثبوت

85

ایمان والوں کےلیے خوشخبری اللہ کی عظمت وشان

88

آخرت میں عذاب کانقشہ

90

مومنین کاانعام

91

حج بیت اللہ

91

تعمیر کعبہ کامقصد

92

اعلاج حج

92

ہرعبادت میں خلوص ضروری ہے

95

لڑائی کی اجازت

97

شیطان کی چال اوراللہ کاانتظام

100

مہاجر اورشہید کی تعریف

101

اللہ کی  حاکمیت اوراللہ کےلیے انسان کی بندگی

102

قدافلح (پارہ نمبر 18)

106

تعارف سورہ مومنون

106

مومنوں کی صفات اوروعدہ جنت الفردوس

106

انسانی پیدائش کےمختلف مراحل اروقدرت کاکمال

108

اللہ کےرب ہونے کی نشانیاں

109

سیدنانوح ،موسی ،ہارون،عیسی علیہم السلا

111

فرقہ بندی کاوبال

115

نیک لوگوں کی صفات

116

اللہ  رحیم  بھی ہے اورحساب لینے والا بھی ہے

117

اللہ کی بہترین تخلیق انسان

119

کفار کاعقیدہ آخرت سےانکار

120

کفار کاتوحیدربوبیت کااقرار

120

اللہ وحدہ لاشریک ہے

121

فتنہ عذاب قبراورشیاطین سےپناہ مانگنے

122

کیامرنےکےبعد دوبارہ دنیا میں آسکتے ہیں

123

اللہ کےمقبول بندے

125

تعارف سورہ نور

126

سورہ نور کی فضیلت

127

زنا،اسکی سز ا اورلعان کاحکم

129

سیدنا عائشہ صدیقہ ؓ پر جھوٹی تہمت اور

131

شیطان کی چالوں سے اللہ کافضل بچاسکتاہے

135

کسی کےگھر میں داخل ہونے کےآداب

137

کچھ اوراخلاقی آداب

138

بدی کوروکنے کےلیےمزید احکامات

140

اللہ کونہ ماننے والوں کےاعمال

144

ہرچیز اللہ کی تسبیح کرتی ہےتخلیق الہی کےنمونے

145

مومنین کی پہچان

147

اللہ کی اطاعت بچوں کےلیےآداب اجازت

148

رسول کریم ﷺ کوبلانے کےآداب اور

151

سورہ نور کی خاصیتیں

152

تعارف سورہ فرقان

153

سب تعریف اللہ کی ہے

155

منکرین حق اور نبی کےسوال وجواب

155

نبی ﷺ پر فضل اورمنکرین پر عذاب

157

پرہیز گاروں کوخوشخبری اوربدوں کوعذاب

158

قال الذين (پارہ نمبر 19)

160

سرکش اورنیک لوگوں انجام

160

قیامت کانقشہ اور کفار کی حسرت

160

نبی ﷺ کی قرآن مجید کو پس پشت ڈالنے  والوں کےخلاف شکایت

161

کفار کیطرف سےایک اوراعتراض اورجواب

162

حق پر اعتراض کرنےوالوں کاانجام

163

پچھلی قوموں کاعبرت ناک انجام

163

سورج ،دن رات ہوائیں اوربارش مقصد

165

کفار سے جہاد کبیرکیوں اورکیسے

167

اللہ کی طاقت کےثبوت

168

آسمانوں کےانتظام نیک لوگوں کی صفات اورانعام

171

تعارف سورہ الشعر اء

175

قرآن روشن کتاب ہے

175

دعوت توحید کی صداقت کی نشانیاں

177

حضرت موسی ﷤ اروفرعون کاواقعہ

178

حضرت ابراہیم ﷤ اوران کی قوم

182

حضرت نوح ﷤اوران کی قوم

185

قوم عاد کاتذکرہ

186

قوم ثمود اورقوم لوط حضرت شعیب کی قوم کاتذکرہذ

ذ187

قرآن کاعربی میں نزول اورعربی زبان

191

تعارف سورۃ النمل

193

قرآن مجید کےاوصاف ایمانداروں

193

قوم موسی کاذکر باعث عبرت

195

سیدنا سلیمان ﷤ پر اللہ تعالی کےانعامات اور

196

سیدنالوط ﷤ کاوعظ قوم کاجر م اورعذاب الہی

201

امن خلق (پارہ نمبر 20)

203

توحیدربوبیت کےدلائل اورحقیقی اللہ کی پہچان

203

قیامت قریب ہےنیکو کاروں کوخوشخبری

206

خلاصہ سورۃ النمل

208

تعارف سورۃ القصص

209

موسی ﷤  کی ولادت اورپرورش

210

ظلم کےخلاف جہاد ہجرت اورمدین میں قیام

212

موسی ﷤ کی نبوت سےسرفرازی

214

نبی کوبھیجنے کامقصد نیک وبدکافرق ور

218

میدان حشر میں پوچھ کچھ اوراللہ کی قدرتیں

221

اللہ کی برتری کی نشانیاں

222

قارون کی سرکشی اوراس کانجام بد

223

نبوت اللہ کی عطا ہے کسی کی کمائی نہیں

226

خلاصہ

227

تعارف سورہ العنکبوت

228

ایمان داروں کی مصائب کی کسوٹی پر آزمائش

228

برے لوگوں کےلیےخبر اور ایما ن والوں کا انجام

229

اچھے لوگو ں کی صفات اوراللہ کےاحکامات

230

حضرت نوح ﷤ اوران کی قوم

231

حضر ت ابراہیم ﷤ اوران کی تعلیمات

232

حضرت لوط اوران کی قوم

234

عبرت کےنشان

236

قوم عاد ،ثمود ،فرعو ن ،ہامان ،قارون

236

تعارف بیت القرآن

240

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 19473
  • اس ہفتے کے قارئین 499600
  • اس ماہ کے قارئین 935085
  • کل قارئین107601847
  • کل کتب8810

موضوعاتی فہرست