#1106

مصنف : پروفیسر عبد الرحمن طاہر

مشاہدات : 23337

مصباح الصلوٰۃ

  • صفحات: 78
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2340 (PKR)
(پیر 05 نومبر 2012ء) ناشر : بیت القرآن لاہور

’مصباح الصلاۃ‘ سے قبل ہم قارئین کتاب و سنت ڈاٹ کام کے لیے ’مصباح القرآن‘ کے نام سے پروفیسر عبدالرحمٰن طاہر کے جدید اسلوب میں تیار کیے گئے ترجمہ قرآن کو پیش کر چکے ہیں۔ جس میں انھوں نے گرامر کے بغیر عوام الناس کو ترجمہ قرآن سے آگاہی دلانے کی سعی کی۔ نماز چونکہ ہر مسلمان پر ایک دن میں پانچ بار فرض ہے اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ نماز کو بھرپور توجہ ، یکسوئی اورمکمل انہماک کے ساتھ ادا کیا جائے۔ اسی کے باوصف مولانا نے اسی طرز پر نماز کا ترجمہ سکھانے کے لیے زیر نظر کتاب مرتب کی ہے۔ مولانا نے نماز اور اس سے متعلقہ دیگر دعائیں مثلاً مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے، وضوکی دعائیں،  اذان کے کلمات اور اذان کے بعد کی دعائیں وغیرہ کو کتاب میں رقم کیا ہے اور تین طرز کے رنگوں(کالا، نیلا،سرخ) کی مدد سے ساتھ ساتھ ان کا اردو ترجمہ دے دیا ہے۔ ان رنگوں کی تفصیل کتاب کےابتدائی صفحات پر ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔ ایک اور خاص بات یہ ہے کہ سامنے والے دوسرے صفحہ پر عربی الفاظ کو دوبارہ Break up کر کے خانوں میں درج کیا گیا ہے۔ ہر لفظ کو الگ الگ رنگ دے کر ترجمہ واضح کیا گیا ہے۔ کتاب سے استفادے کے لیے کتاب کے شروع میں دی گئی علامات کو پڑھنا بہت ضروری ہے۔ گرامر کے بغیر صرف علامات کے ذریعے ترجمہ نماز اور دیگر دعائیں سکھانے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے جو عوام الناس کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض مرتب

 

4

مصباح الصلوٰۃ سے استفادہ کرنے کا طریقہ

 

5

نماز سے متعلق احکام الہیٰ

 

6

نماز سے متعلق فرامین رسول

 

8

مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعا

 

10

وضو کرنے اور اسکے بعد کی دعائیں

 

10

اذان کے کلمات

 

12

اقامت کے کلمات

 

16

نماز

 

18

تکبیر تحریمہ اور استفتاح

 

18

سورہ الفاتحہ

 

20

رکوع کی دعائیں

 

22

سجدے کی دعائیں

 

24

تشہد

 

26

درود شریف

 

28

درود شریف کے بعد کی دعائیں

 

28

سلام

 

34

دعائے قنوت

 

40

نماز جنازہ کی دعائیں

 

44

خطبہ مسنونہ

 

50

چند سورتوں کا ترجمہ

 

54

تعارف ومقاصد’’بیت القرآن‘‘

 

68

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10787
  • اس ہفتے کے قارئین 169319
  • اس ماہ کے قارئین 1688392
  • کل قارئین115580392
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست