#5339

مصنف : سید فضل الرحمن

مشاہدات : 5555

معیشت نبوی ﷺ

  • صفحات: 160
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4000 (PKR)
(منگل 15 مئی 2018ء) ناشر : زوار اکیڈمی پبلی کیشنز کراچی

نبی اکرمﷺ کی حیات مبارکہ اور اسوہ حسنہ کے پہلوؤں اور جہتوں کو شمار کرنا ممکن نہیں ہے۔ ہر روز ایک نیا موضوع سامنے آتا ہے‘ انسانیت کسی حوالے سے مشکل سے دو چار ہوتی ہے‘ یا کسی نئے پہلو سے کائنات کے اب تک سر بستہ راز اس پر منکشف ہوتے ہیں‘ تو اہل علم سنت مطہرہ اور سیرت طیبہ کا مطالعہ کترے ہیں اور آخر اہل علم کو سیرت طیبہ میں روشنی میسر آجاتی ہے۔ جب نبیﷺ تشریف لائے تو اس وقت کی مختصر ‘ سادہ اور فطرت سے بھر پور زنگی میں ماحولیات بہ طور موضوع متعارف نہیں تھا۔ اس وقت اس موضوع کی ضرورت بھی نہیں تھی۔ پھر جوں جوں انسان ارتقاء پاتا رہا‘ اپنے زعم میں مہذب کہلاتا رہا‘ اسی رفتار سے وہ فطرت سے انحراف کرتا رہا اور فطرت اسے سزا سناتی رہی۔ جب انسان اس ضرورت کی جانب متوجہ ہوا تواسے علم ہوا کہ اس حوالے سے جناب نبیﷺ تو بہت پہلے ہدایات فرما چکے ہیں کئی ایک ایسے موضوعات ایسے ہیں لیکن معیشت نبویﷺ کا موضوع اہم ہے اور ہر روز زندہ وتازہ بھی۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص اسی موضوع کے حوالے سے ہے لیکن اس میں ظن وتخمین سے زیادہ کام لیا گیا ہے جس کی وجہ سے قاری کا درست نتائج تک رسائی کرنا مشکل ہے۔ اور اس کتاب میں نبیﷺ کی معاشی زندگی کے حوالے سے مبالغہ آرائی  کا عنصر بھی دِکھائی دیتا ہے۔ یہ کتاب دو مضامین پر مشتمل ہے جن میں نبیﷺ کی معاشی تعلیمات اور آپ کی معاشی زندگی کے حوالے سے تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ معیشت نبویﷺ ‘‘سید فضل الرحمٰن کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

پیش گفتار

7

نبی کریمﷺ کی معاشی زندگی

9

حضرت ابراہیم کی دعا

9

عبدمناف بن قصی

11

ہاشم بن عبدمناف

11

عبدالمطلب بن ہاشم

13

مکی دورمیں آپﷺ کی معیشت

14

حضرت عبداللہ کاترکہ

15

عبدالمطلب کی کفالت

18

بکریاں چرانا

20

آپ کاشغل تجارت

22

حضرت خدیجہ کامال تجارت لےکرجانا

23

نکاح

24

بعثت کےبعدشغل تجارت

25

دورجاہلیت میں وارثت کی تقسیم

27

حضرت خدیجہ کی میراث

28

آپ کی ہجرت

29

مدنی دورمیں معیشت نبوی

29

خوردونوش کی اشیاہدبھیجنا

30

آپﷺ کےلیے پھل مخصوص کرنا

35

اپنےگھروں پرآپ کی ضیافت کرنا

36

صحابہ کےگھروں پرملاقات کےلیے جانا

40

آپﷺ کاصحابہ کواپنےگھرکھاناکھلانا

43

خاص مواقع پرآپ کواورآپ کاصحابہ کومدعوکرنا

47

ازواج کےلیے حجروں کی تعمیر

49

مدینےمیں شغل تجارت

51

مال غنیمت

54

مخیریق کاہدیہ

59

معاشی تنگی کی روایتیں

59

آپﷺ کی سخاوت

63

آپﷺ کاایثار

77

عہدنبویﷺ نظام معیشت

83

نبوی نظام معیشت کی بنیادی باتیں

84

سودخروں کاانجام بد

100

تجارت کی ممنوعہ شکلیں

108

ارتکازدولت کاانسداد

125

بیت المال

145

خلاصہ کلام

155

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38818
  • اس ہفتے کے قارئین 38818
  • اس ماہ کے قارئین 474303
  • کل قارئین107141065
  • کل کتب8802

موضوعاتی فہرست