#1500

مصنف : امام ابن جوزی بغدادی

مشاہدات : 20391

لطائف علمیہ

  • صفحات: 380
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15200 (PKR)
(جمعرات 27 فروری 2014ء) ناشر : مکتبہ العلم لاہور

خوشی طبعی اور مزاح، زندگی اور زندہ دلی  کی علامت ہے  بشرطیکہ فحش ،عریانی  اور  عبث گوئی سے  پاک ہو  ۔واقعات ِمزاح نفسِ انسانی  کے  لیے  باعث نشاط او رموجب ِحیات نو اور تازگی  کاسبب بنتے ہے  مزا ح اس خوش طبعی  کو کہتے  ہیں  جو دوسروں کے ساتھ کی جاتی  ہے او راس میں تنقیص یا تحقیر  کا پہلو نہیں  ہوتا ۔او ر   اس طرح  کامزاح یعنی  خوش طبعی  کرنا جائز ہے  اور  نبیﷺ نے  بھی  ایسے مزاح او ر خوش طبعی کو  اختیار کیا جس کی مثالیں اور واقعات  کتب  ِاحادیث میں  موجود ہیں  او ر جس  مزاح  سے منع کیا گیا ہے  وہ اس نوعیت  کی خوش طبعی اور مذاق ہوتا ہے  جس میں  جھوٹ اور زیادتی کا عنصر پایا جاتاہے  اس نوعیت  کا مذاق زیادہ ہنسی اور دل کی سختی  کا باعث بنتا ہے اس سے  بغض پیدا ہوتا ہے  اور انسان کارعب ودبدبہ اور وقار  ختم  ہو جاتاہے ۔ زیر نظر کتاب  ’’ لطائف علمیہ ‘‘ امام ابن  الجوزی کی  عربی کتاب    ’’کتاب الاذکیاء‘‘ کا  سلیس ترجمہ  ہے  اس کتاب کا اکثر حصہ تاریخی  واقعات او ر احادیث سے ماخوذ ہے  اس  میں   امام  ابن جوزی  نے  انبیاء﷩ ،نبی کریمﷺ ، خلفاء الراشدین   وسلاطین اور اکابر سلف کی  مجالس کے  مزاح وخو ش طبعی کے   واقعات ،سوالات او ربرجستہ جوابات کو  دلنشیں انداز  میں بیان کیا ہے ۔ (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

5

مقدمہ

 

15

ترجمۃ المولف

 

18

باب 1۔ فضیلت عقل کے بیان میں

 

20

باب 2۔عقل کی ماہیت اور اس کے محل کے بیان میں

 

22

باب 3۔ ذہن اور فہم اور ذکاء کے معنی

 

23

باب 4۔ ان علامات کا بیان جن سے کسی عاقل اور ذکی کی عقل اور ذکاء پہچانی جاسکتی ہے

 

26

باب 5۔ انبیائے متقدمین ( ؑ ) کی ذہانت کے واقعات

 

28

باب 6۔ پچھلی امتوں کی دانش مندی کی باتیں

 

31

باب 7۔ آنحضرت ﷺ کے وہ ارشادات جن سے آپﷺ کی فطری قوت و ذہانت واضح ہوتی ہے

 

35

باب 8۔ صحابہ ؓ کی عقل و ذہانت کے واقعات

 

39

باب 9۔ خلفاء کی حکایات اور ذہانت کے واقعات

 

59

باب 10۔ وزراء کے عقل و ذہانت کے واقعات

 

74

باب 11۔ بادشاہ ، امراء اور درباری پولیس کے عمال کے حکایات

 

79

باب 12۔ قاضیوں کے احوال ذکاوت

 

97

باب 13۔اس امت کے علماء اور فقہاء کے واقعات ذہانت

 

109

باب 14۔عابدوں اور زاہدوں کی حکایات ذکاوت

 

129

باب 15۔عرب اور علماء عربیت کے واقعات و حکایات

 

131

باب 16۔ایسے حیلوں کا بیان جو اہل ذکاوت نے اپنا کام نکالنے کے لیے استعمال کیے

 

145

باب 17۔ایسے حیلوں کا ذکر جن کا انجام مقصود کے خلاف نکلا

 

165

باب 18۔ ایسے لوگوں کا حال جو کوئی حیلہ کرکے آفت سے بچ گئے

 

174

باب 19۔ ایسے نادر ملفوظات جن کا ظاہری مفہوم مرادی مفہوم کے خلاف محسوس ہو

 

188

باب 20۔ایسے لوگوں کا ذکر جو مسکت جواب سے دشمن پر غالب آگئے

 

197

باب 21۔ایسے عام لوگوں کا ذکر جو اپنی ذکاوت سے بڑے رؤسا پر غالب آگئے

 

209

باب 22۔متوسط اور عام طبقہ کے اہل ذکاوت کے اقوال و افعال

 

214

باب 23۔اذکیاء کے بچتے ہوئے کلمات لولنے کے واقعات

 

227

باب 24۔چند شعراء اور قصیدہ لکھنے والوں کی ذہانت کے واقعات

 

232

باب 25۔ایسے حیلوں کا بیان جو لڑائیوں میں استعمال کیے گئے

 

241

باب26 ۔طبیبوں کی ذہانت کے واقعات

 

258

باب27 ۔طفیلیوں یعنی بن بلائے مہمانوں کے حالات

 

271

باب28 ۔چوروں کی چالاکیوں کے واقعات

 

279

باب29 ۔ذہین بچوں کی ذہانت کے واقعات

 

301

باب30 ۔ذی عقل مجنونوں کے واقعات

 

307

باب31 ۔تیز فہم نیک بیبیوں کے واقعات

 

313

باب32 ۔چوپایہ جانوروں کا ذکر جن کی باتیں انسان کے مشابہ ہیں

 

352

باب33 ۔ایسی ضرب الامثال جو عرب اور دیگر حکماء کی زبانوں پر بے زبان حیوانات کے کلام کے حوالہ سے جاری ہیں

 

368

خاتمہ کتاب

 

376

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3156
  • اس ہفتے کے قارئین 161688
  • اس ماہ کے قارئین 1680761
  • کل قارئین115572761
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست