#2442

مصنف : داؤد راز دہلوی

مشاہدات : 9964

خطبات نبوی (داؤد راز)

  • صفحات: 488
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 19520 (PKR)
(اتوار 29 مارچ 2015ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور

خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس کےذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے ۔ایک قادر الکلام خطیب اور شاندار مقرر مختصر وقت میں ہزاروں ،لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے اوراپنے   عقائد ونظریات ان تک منتقل کرسکتا ہے۔خطابت صرف فن ہی نہیں ہے بلکہ اسلام میں خطابت اعلیٰ درجہ کی عبادت اورعظیم الشان سعادت ہے۔ خوش نصیب ہیں وہ ہستیاں جن کومیدانِ خطابت کے لیے پسند کیا جاتا ہے۔شعلہ نوا خطباء حالات کادھارا بدل دیتے ہیں،ہواؤں کےرخ تبدیل کردیتے ،معاشروں میں انقلاب بپا کردیتے ہیں ۔تاریخ کےہر دورمیں خطابت کو مہتم بالشان اور قابل فخر فن کی حیثیت حاصل رہی ہے اور اقوام وملل او رقبائل کے امراء وزعما کے لیے فصیح اللسان خطیب ہونا لازمی امرتھا۔قبل از اسلام زمانہ جاہلیت کی تاریخ پر سرسری نگاہ ڈالیں تو اس دور میں بھی ہمیں کئی معروف ِ زمانہ فصیح اللسان اور سحر بیان خطباء اس فن کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے نظرآتے ہیں۔دورِ اسلام میں فنِ خطابت اپنے اوج کمال تک پہنچ گیا تھا ۔نبی کریم ﷺ خود سحرآفرین اور دلنشیں اندازِ خطابت اور حسنِ خطابت کی تمام خوبیوں سے متصف تھے ۔اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں وراثتِ نبوی کے تحفظ اور تبلیغِ دین کےلیے ایسی نابغۂ روز گار اور فرید العصر شخصیات کو پیدا فرمایا کہ جنہوں نے اللہ تعالی کی عطا کردہ صلاحیتوں اور اس کے ودیعت کردہ ملکۂ خطابت سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے پر زور انداز میں دعوت حق کوپیش کیا اور لوگوں کے قلوب واذہان کو کتاب وسنت کے نور سے منور کیا ۔ ماضی قریب میں امام الہند مولانا ابو الکلام آزاد، سیدابو بکر غزنوی، آغا شورش کاشمیری، سید عطاء اللہ بخاری ، حافظ محمد اسماعیل روپڑی،مولانا محمد جونا گڑھی ﷭ وغیرہم کا شمار میدان خطابت کے شہسواروں میں ہوتا ہے ۔اور خطیبِ ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید﷫ میدان ِ خطابت کے وہ شہسوار ہیں جنہوں نے اللہ کی توفیق سے ایک نیا طرزِ خطابت ایجاد کیا ۔اور شیخ القرآن مولانا محمدحسین شیخوپوری گلستانِ کتاب وسنت کے وہ بلبل شیدا ہیں کہ دنیا انہیں خطیبِ پاکستان کے لقب سے یاد کرتی ہے۔خطباء ومبلغین اور دعاۃِ اسلام کےلیے زادِراہ ،علمی مواد اور منہج سلف صالحین کےمطابق معلومات کاذخیرہ فراہم کرنا یقیناً عظیم عمل اوردینِ حق کی بہت بڑی خدمت ہے اور واعظین ومبلغین کا بطریق احسن علمی تعاون ہے ۔اس لیے علماء نے ہر دور میں یہ رزیں کارنامہ سرانجام دینے کی کوشش کی ہے تاکہ وہ خطباء ودعاۃ جن کے پاس مصادر ومراجع میسر نہیں یا جن کے پاس وقت کی قلت ہے ان کے لیے خطباء کی تیاری کےلیے آسانی   ہوسکے ۔ماضی قریب میں اردوزبان میں خطبات کے مجموعہ جات میں اسلامی خطبات از مولانا عبدالسلام بستوی  ، خطباتِ محمدی از مولانا محمد جونا گڑھی ،خطبات ِنبوی از مولانا محمد داؤد راز اور بعض اہل علم کے ذاتی نام سے (خطبات آزاد ،خطبات علامہ احسان الٰہی ظہیر ، خطبات یزدانی ،مواعظ طارق وغیرہ ) خطبات کے مجموعات قابلِ ذکر ہیں ۔اور عربی زبان میں خطباء واعظین حضرات کے لیے   12 ضخیم مجلدات پر مشتمل   ’’نضرۃ النعیم ‘‘انتہائی عمدہ کتاب ہے ۔ عصر ِحاضر میں   استاذی المکرم ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد﷾ کی تین جلدوں پر مشتمل زاد الخطیب اور فاضل نوجوان مولانا عبد المنان راسخ ﷾کی کتب(منہاج الخطیب،ترجمان الخطیب) اسلامی وعلمی خطبات کی کتابوں کی لسٹ میں گراں قدر اضافہ ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ خطبات نبوی‘‘ برصغیر پاک وہند کے عظیم محدث شارح بخاری مولانا محمد داؤد راز دہلوی ﷫ کی تصنیف ہے جس میں مولانا مرحوم نے خطیب الانبیاء حضرت محمد ﷺ کے 23 سالہ دور نبوت کے خطبات کوبڑی تگ ودو اور محنت سے جمع کیا اور پھر انکی بہترین اسلوب اور اصلاحی انداز میں خوبصور ت تشریح   پیش کی ہے۔ یہ کتاب بہت سے مضامین کا احاطہ کیے ہوئے ۔ مثلاً عقائد،معاملات ،معاشرت ،معیشت اور اخلاقیات وغیرہ۔ان خطبات میں فاضل مصنف نے صحیح اسلامی زندگی کا خاکہ پیش کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کا وش کو قبول فرمائے اور خطباء و واعظین کےاسے نفع بخش بنائے۔آمین) م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

فہرست خطباب کتاب

5

عرض ناشر

8

افتتاحیہ

12

عرض احوال

19

خطبۂ مسنونہ (عربی)

22

خطبۂ معرفت الٰہی اور مذہبِ حقہ کی ضرورت کے بیان میں

24

خطبۂ ثانیہ (عربی)

33

خطبہ توحید و سنت کے بیان میں

35

ارکان ایمان کے بیان میں

46

خطبہ ارکان اسلام کے بیان میں

55

خطبہ حقوق العباد کے بیان میں

64

خطبہ فضائل تحصیل علم کے بیان میں

72

خطبہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے بیان میں

81

عذاب قبر و ثوابِ قبر سے متعلق ایک عبرت انگیز خطبۂ نبویﷺ

92

خطبہ جمعہ کے فضائل و مسائل کے بیان میں

101

خطبہ عید الاضحیٰ کے بیان میں

108

خطبہ حج کے بیان میں

117

خطبہ کچھ معاشی مسائل کا بیان کتاب و سنت کی روشنی میں

126

خطبہ نماز کی فرضیت و فضائل کے بیان میں

134

خطبہ سیرت بنویﷺ کے بیان میں

144

خطبہ فضائل ماہ محرم اور رسومات مروجہ کی تردید میں

152

چند شہیدان اسلام کا بیان

159

خطبہ محشر میں رحمت الٰہی کا ایک نظارہ

166

خطبہ توبہ و استغفار کی فضیلت

175

خطبہ قیامت کی نشانیوں کے بارے میں

186

فضائل قرآن مجید سے متعلق پاکیزہ خطبات

193

فضائل حدیث کے سے متعلق پاکیزہ خطبات

203

نصیحتوں سے بھرپور اک پاکیزہ خطبہ

213

خطبہ چند بابرکت دعاؤں کے بیان میں

221

ہجرت کے بعد پہلا تاریخی خطبۂ جمعۃ المبارک

229

حجۃ الوداع پر ایک عظیم تاریخی خطاب

238

خطبہ ماہ صفر اور بدعات مروجہ کے بیان میں

247

خطبہ اتفاق اور آپس کے بھائی چارہ کے بیان میں

254

نماز نبویﷺ کا نقشہ دس صحابیوں کے مجمع میں

262

تردید مجالس میلاد مروجہ اور سیرت نبوی کا بیان

275

فضیلت شکر الٰہی اور بنی اسرائیل کے تین آدمیوں پر ایک خطبۂ نبوی

285

خطبہ شراب نوشی، جوا اور زنا کاریک ی مذمت میں

294

خطبہ علامات اور حالات قیامات کا بیان

 

شفاع کبریٰ سے متعلق ایک ایمان افروز خطبہ

314

خطبہ رمجان المبارک کے فضائل و مسائل کا بیان

232

فضائل و مسائل رمضان سے متعلق دوسرا خطبہ

332

تیسرا خطبہ لیلۃ القدر اور صدقہ الفطر کے بیان میں

346

عید سعید پر ایمان افروز خطبہ

353

خطبہ فضائل و مسائل زکوٰۃ و صدقات کے بارے میں

364

خطبہ اسلامی صورت و سیرت کے بیان میں

374

واقعۂ معراج پر ایک عام خطبہ

382

جنگ تبوک میں رسوللہﷺ کا ایک عظیم الشان خطاب عام

400

عورتوں سے متعلق نصیحتوں کا بیان

408

بیاہ شادی کی اہمیت پر ایک خطبہ

471

خطبہ شادی کی اہمیت پر ایک خطبہ

471

خطبہ نکاح کا بیان اور شادی کی غلط رسومات کی تردید

425

حقیقت وسیلہ پر ایک عظیم خطبہ نبویﷺ

431

خطبہ موتیٰ سے متعلق احکام و مسائل کا بیان

440

خطبہ نماز جنازہ کی فضیلت اور احکا

447

خطبہ وفات نبویﷺ کے بارے میں

458

خطبہ وفات نبویﷺ کے بارے میں

458

خطبہ وصایائے نبویﷺ کے بارے میں

467

قرآن مجید سے ایک عظیم الشان خطبۂ نبویﷺ

475

خاتمہ

483

مناجات منظوم

486

شکریہ

487

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 33776
  • اس ہفتے کے قارئین 459266
  • اس ماہ کے قارئین 1659751
  • کل قارئین113267079
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست