#5399

مصنف : معاذ حسن

مشاہدات : 8874

اسلامی ممالک

  • صفحات: 184
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4600 (PKR)
(ہفتہ 14 اپریل 2018ء) ناشر : تخلیقات، لاہور

اسلام ایک نظریہ حیات ہے۔ جس نے انسانیت کو ایک نئے نظام اور نئی تہذیب سے روشناس کیا ہے۔ وفاداریوں اور وابستگیوں کا ایک نیا تصور دیا ہے۔ قومیت کا ایسا ہمہ گیر تصور پیش کیا جس میں انسانوں کی وفاداریوں کو کسی خاص نسل‘ زبان اور علاقہ کی وابستگی کی حدود سے نکال کر ایک وسیع عالمی برادری کے قیام تک وسعت دی۔ یہی وجہ ہے کہ تمام مسلمان علیحدہ علیحدہ مملکتوں میں رہتے ہوئے بھی ایک ہیں۔ قطع نظر اس کے کہ وہ مختلف ممالک میں بکھرے ہوئے ہیں‘ ان کی تہذیب وتمدن مختلف ہیں‘ زبانیں مختلف ہیں اور مختلف نسلوں سے تعلیق رکھتے ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب اسی سلسلے اور نظریہ کی ایک لڑی ہے۔ جس میں مصنف نے ملت اسلامیہ کی اکائی پیش کی اور ’اکائی‘ ہے جس پر دنیا کے ہر خطے میں بسنے والا فرد ایک ہی امت قرار پاتا ہے۔ یعنی امت محمدیﷺ یا ملت اسلامیہ۔ اس میں مصنف نے تمام اسلامی ممالک میں شامل ہر مملکت کے تمام اعدادوشمار پیش کرنے کی کامیاب سعی کی ہےاور کسی بھی ملک کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کسی قسم کی جذباتیت اور وابستگی سے قطع نظر اعتدال کی راہ کو اپنایا گیا ہے۔ مختلف عالمی اسلامی تنظیموں‘ دنیا میں اقلیتی مسلمان‘ عالم اسلام کے مسائل کی وضاحت کی گئی ہے اور اسلامی معلوماتی اور ادبی تاریخی کتاب ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ اسلامی ممالک ‘‘معاذ حسن کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 8050
  • اس ہفتے کے قارئین 8050
  • اس ماہ کے قارئین 1682001
  • کل قارئین113289329
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست