#3022

مصنف : عبد القادر عودہ

مشاہدات : 9337

اسلام کا نظام قانون

  • صفحات: 291
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10185 (PKR)
(اتوار 01 نومبر 2015ء) ناشر : الاتحاد الاسلامی العالمی

اسلام کا معنی ہے اللہ کے سامنے سر تسلیم خم کر دینا اور جس سے وہ روکے بلا اعتراض رک جانا۔اسلام ایک عالمگیر شریعت ہے جس کا مقصد پوری انسانیت کی اصلاح اور فلاح ہے۔اسلام انسان کے بنائے ہوئے قوانین کو خدا کے بنائے ہوئے قوانین کی بالاتری سے محدود کرتا ہے۔منبر ومحراب سے لے کر حکومت واقتدار تک ہر شعبہ زندگی میں اسلام ہماری مکمل رہنمائی کرتا ہے۔ ساری کائنات کا خالق ،مالک اور رازق اللہ تعالی ہے۔وہی اقتدار اعلی کا بلا شرکت غیرے مالک اور انسانوں کا رب رحیم وکریم ہے۔انسانوں کے لئے قوانین حیات مقرر کرنا اسی کا اختیار کلی ہے۔اس کا قانون عدل بے گناہ افراد میں اطمینان خاطر پیدا کرتا ہے اور بڑے جرائم پر اس کی مقرر کردہ سخت سزائیں مجرموں کو ارتکاب جرم سے روکنے ،انہیں کیفر کردار تک پہنچانے اور دوسرے افراد کے لئے عبرت وموعظت کا سامان مہیا کرنے کا باعث ہیں۔اسلامی قانون عدل وانصاف کی ضمانت فراہم کرتا ہے،معاشرتی حقوق کا تحفظ کرتا ہے اور عزت وحرمت کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔انسانوں اور رب کے باہمی تعلق کا تقاضا یہ ہے کہ اللہ کے قوانین کے نفاذ کے نتیجے میں زندگی میں وہ راحت،آرام اور آسائشیں پیدا ہوں جن کا قرآن حکیم میں بار بار وعدہ کیا گیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"اسلام کا نظام قانون"مصر کے معروف عالم دین اور اخوان المسلمون کے نائب مرشد عام محترم جناب عبد القادر عودہ شہید ﷫کی عربی تصنیف "الاسلام واوضاعنا القانونیۃ" کا اردو ترجمہ ہے۔ترجمہ محترم جناب غلام علی صاحب نے کیا ہے۔جو قبل ازیں جماعت اسلامی کے جریدے ترجمان القرآن میں بالاقساط چھپ چکا ہے۔کتاب کے آخر میں اسی موضوع سے متعلقہ چند مضامین اور مولف مصوف کی ہی ایک دوسری کتاب کا بھی ترجمہ کر یکجا کر دیا گیاہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف اور مترجم کی اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائےاور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

5

تقدیم و اعتذار

23

موجودہ قانون سے معذرت

23

اظہار خیال قانوناً ممنوع ہے

24

کیا ایسا تجرد تعطل ممکن ہے ؟

25

جج لاقانونیت کا تماشائی بن کے نہیں رہ سکتا

27

جج دین کے انحراف کو بھی خاموشی سے نہیں دیکھ سکتا

29

جج غیر جانبدار کب رہ سکتا ہے

30

میں جج ہوں لیکن مسلمان ہوں

31

میری غیر جانبداری کفر ہے

32

امر بالمعروف اور نہی عن المنکر مسلمان پر فرض ہے

 

اسلام قانون کی اہمیت

214

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 87810
  • اس ہفتے کے قارئین 87810
  • اس ماہ کے قارئین 711518
  • کل قارئین112318846
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست