#3274

مصنف : عاصم بن عبد اللہ آل معمر

مشاہدات : 7161

اثبات اعادہ روح

  • صفحات: 35
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 700 (PKR)
(بدھ 03 فروری 2016ء) ناشر : المکتبۃ الاشرفیہ لاہور

اس پر فتن دور میں ہر آئے دن بے شمار  نئے نئے فرقے اور گروہ مذہب کے نام پر سامنے آرہے ہیں۔اور ان میں سے ہر ایک نے اپنے چند مخصوص اور شاذ نظریات وعقائد سنبھال رکھے ہیں۔جو شخص ان کے نظریات سے متفق ہو،اور ان کے تعاون کرتا ہو، ان کے نزدیک وہ مومن اور اہل ایمان میں سے ہے ،اور جو ان  کے عقائد ونظریات کا مخالف ہو  اس پر وہ بلا سوچے سمجھے شرائط وموانع کا خیال رکھے بغیر کفر کا فتوی لگا دیتے ہیں اور اس فتوی بازی یا کسی مسلمان کی تکفیر میں ذرا خیال نہیں رکھتے کہ وہ کوئی محترم شخصیت اور مخلص مسلمان کی ذات بھی ہو سکتی ہے۔اسی طرز عمل کے گروہوں میں سے ایک کراچی کا معروف عثمانی گروہ  ہے ،جو اپنے آپ کو کیپٹن مسعود الدین عثمانی کی طرف منسوب کرتاہے۔اس گروہ نے بھی بعض ایسے منفر د اور شاذ عقائد ونظریات اختیار کر رکھے ہیں ،جو امت کے اجماعی اور اتفاقی مسائل کے مخالف ہیں۔ان مسائل میں سے ایک مسئلہ اعادہ روح  کا ہے۔ عثمانی گروہ قبر کے عذاب اور اعادہ روح  کا منکر ہے، حالانکہ قرآن وحدیث سے عذاب قبر اور اعادہ روح ثابت ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"اثبات اعادہ روح"محترم جناب عاصم بن عبد اللہ آل معمر القریونی صاحب کی تالیف ہے ،جس میں انہوں عثمانی گروہ کے انہی غلط اور بے بنیاد عقائد ونظریات کا رد کرتے ہوئے قرآن وحدیث سےاعادہ روح کا  اثبات کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ  مولف موصوف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین (راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

اعتذار

2

آغاز

3

باب اول بلا دلیل تکفیر کرنے کے نقصانات

5

باب دوم  حدیث براء کے ضعف کے قائلین

7

باب سوم  فرشتوں کے سوال و جواب کے وقت روح کے لوٹائے جانے کا عقیدہ

11

باب چہارم ڈاکٹر عثمانی صاحب کی علمی خیانتیں

18

منہال بن عمرو کے بارے میں خلاصہ کلام

23

زادان کی تعدیل کا بیان جسے ڈاکٹر صاحب نے نقل نہیں کیا

28

خاتمہ

31

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

اس موضوع کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 37840
  • اس ہفتے کے قارئین 463330
  • اس ماہ کے قارئین 1663815
  • کل قارئین113271143
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست