#2566

مصنف : محمد یوسف جے پوری

مشاہدات : 10159

حقیقۃ الفقہ

  • صفحات: 227
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5675 (PKR)
(منگل 26 مئی 2015ء) ناشر : اسلامی اکادمی،لاہور

جب کوئی معاشرہ مذہب کو اپنے قانون کا ماخذ بنا لیتا ہے تو اس کے نتیجے میں علم فقہ وجود پذیر ہوتا ہے۔ علم فقہ، دین کے بنیادی ماخذوں سے حاصل شدہ قوانین کے ذخیرے کا نام ہے۔ چونکہ دین اسلام میں قانون کا ماخذ قرآن مجید اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی سنت ہے اس وجہ سے تمام قوانین انہی سے اخذ کیے جاتے ہیں۔ جب قرآن و سنت کی بنیاد پر قانون سازی کا عمل شروع کیا جائے تو اس کے نتیجے میں متعدد سوالات پیدا ہو جاتے ہیں۔قرآن مجید کو کیسے سمجھا جائے؟قرآن مجید کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کہاں سے اخذ کی جائے گی وغیرہ وغیرہ۔ ان سوالوں کا جواب دینے کے لئے جو فن وجود پذیر ہوتا ہے، اسے اصول فقہ کہا جاتا ہے۔اور تمام قدیم مسالک (احناف،شوافع،حنابلہ اور مالکیہ)نے قرآن وسنت سے احکام شرعیہ مستنبط کرنے کے لئے  اپنے اپنے اصول وضع کئے  ہیں۔بعض اصول تو تمام مکاتب فکر میں متفق علیہ ہیں جبکہ بعض میں اختلاف بھی پایا جاتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " حقیقۃ الفقہ" محترم  مولانا حافظ محمد یوسف جے پوری ﷫ کی تصنیف ہے،جس کی تصحیح ونظر ثانی شیخ الحدیث مولانا محمد داود راز صاحب نےکی ہے۔مولف موصوف ﷫ نے اس کتاب میں تقلید کا معنی ومفہوم،تقلید کے رد میں صحابہ کرام،تابعین عظام اور ائمہ فقہاء کے اقوال اور حدیث کی عظمت وشان جیسی مباحث بیان کرتے ہوئےفقہ کے متعدد ابواب کو بیان کیا ہے اور پھر اس میں فقہاء کرام کے اقوال بیان کرتے ہوئے راجح موقف کی بھی وضاحت فر دی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ  وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین  (راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

حمد و صلوٰۃ

 

7

سبب تالیف

 

7

مقدمہ

 

8

اسلام میں فرقہ بندی

 

16

تقلید کی تمہید

 

30

تقلید کے اسباب

 

34

تقلید کی تردید احادیث سے

 

42

تقلید کی تردید ائمہ اربعہ کے اقوال سے

 

50

فہرست نا مکمل

 

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7614
  • اس ہفتے کے قارئین 166146
  • اس ماہ کے قارئین 1685219
  • کل قارئین115577219
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست