#2619

مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

مشاہدات : 5936

حج اور اس کے مسائل قرآن وسنت کی روشنی میں

  • صفحات: 106
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2120 (PKR)
(جمعہ 19 جون 2015ء) ناشر : احمد بلاک ویلفیئر سوسائٹی لاہور

اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے  بیت اللہ کا حج ہے ۔بیت  اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی  ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے  ہر  صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی میں  ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی  فرض ہے  ۔ا ور  اس  کے انکار ی  کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام   سےخارج ہے۔ اگر اللہ  تعالی توفیق دے  تو ہر پانچ  سال بعد  حج  یا  عمر ہ کی  صورت  میں  اللہ تعالی ٰ کے  گھر حاضر ی کا اہتمام  کرنا چاہیے ۔  اجر وثواب کے لحاظ     سے یہ رکن  بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتب حديث وفقہ  میں  اس کی  فضیلت  اور  احکام ومسائل  کے متعلق  ابو اب  قائم کیے گئے ہیں  اور  تفصیلی  مباحث موجود ہیں  ۔حدیث نبویﷺ  ہے کہ آپ  نےفرمایا  الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة ’’حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں ۔مگر یہ  اجر وثواب  تبھی ہےجب  حج او رعمر ہ  سنت نبوی کے مطابق اوراخلاص نیت سے کیا جائے ۔اور منہیات سےپرہیز کیا جائے  ورنہ  حج وعمرہ کےاجروثواب سےمحروم رہے گا۔حج کے احکام  ومسائل کے بارے  میں  اردو و عربی  زبان میں   چھوٹی بڑی بیسیوں کتب بازار میں  دستیاب ہیں اور ہر ایک کا اپنا ہی رنگ ڈھنگ ہے۔انہی کتب میں سے زیر تبصرہ کتاب  سعودی عرب   کے سابق مفتی اعظم  فضیلۃ الشیخ  جناب عبدالعزیز  بن عبداللہ  بن باز ﷫ کی  ہے ۔اصل کتاب عربی میں التحقيق  والايضاح لكثير من مسائل الحج والعمرة والزيارة على ضوء الكتاب والسنة  کے نام  سے  ہے جس کے  اردو ترجمہ وتفہیم  کی سعادت پاکستا ن کےممتاز عالم دین  مترجم ومصنف کتب کثیرہ  جناب محمود احمد غضنفر﷫ نے  حاصل کی ۔ مسائل حج  کی  بابت یہ مختصر مجموعہ  ہےجو کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ ﷺکی روشنی میں  حج ،عمرہ اور زیارت کےاکثر مسائل پر مشتمل ہے۔ اس  مختصر کتاب میں حج وعمرہ  اورمقامات مقدسہ کی  زیارت سےمتعلق بیشتر مسائل کو کتاب وسنت  کی روشنی میں پیش کیاگیا ہے ۔ یہ کتاب پہلی مرتبہ  1363ھ میں  جلالۃ  الملک عبد العزیز بن  عبد الرحمن الفیصل  کے خرچ پر شائع ہوئی۔ اس کے بعد سعودی عرب ، برصغیر پاک وہند میں اس کے متعدد ایڈیش شائع ہوچکے ہیں  اور لاکھوں مسلمانوں  نے اس سے  استفادہ کیا اورحج وعمرہ  کو مسنون طریقہ سے  ادا کرنے  کی سعادت حاصل کی ۔(م۔ا) 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

3

مقدمہ

 

5

فرضیت حج

 

8

سفر حج کے لیے تیاری

 

12

احرام

 

18

مواقیت ( احرام باندھنے کے مقامات)

 

23

فصل

 

28

معصوم بچوں کا حج

 

32

ممنوعات احرام

 

35

فصل

 

49

قربانی کے دن کرنے کے کام

 

68

فصل

 

74

فصل

 

77

فصل

 

86

مسجد النبی ﷺ کی زیارت

 

88

ضروری گزارش

 

99

فصل

 

102

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 24757
  • اس ہفتے کے قارئین 450247
  • اس ماہ کے قارئین 1650732
  • کل قارئین113258060
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست