#2560

مصنف : ڈاکٹر محمد رواس قلعہ جی

مشاہدات : 6087

فقہ حضرت عثمان ؓ

  • صفحات: 424
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10600 (PKR)
(منگل 26 مئی 2015ء) ناشر : ادارہ معارف اسلامی منصورہ لاہور

ہر دور میں اہل علم نے مختلف موضوعات پر بڑی بڑی ضخیم کتابیں لکھی ہیں۔فقہ وحدیث اور تاریخ وفلسفہ اورطب وحکمت میں سے کوئی ایسا عنوان نہیں ہے ،جس پر ہمیں قدیم علمی سرمائے میں انفرادی کاوشوں کے حیرت انگیز مجموعے نہ ملتے ہوں۔مثلا امام سرخسی ﷫کی عظیم الشان کتاب المبسوط بارہ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے اور اسلامی فقہ کا ایک مکمل مجموعہ ہے۔اسی طرح امام قلقشندی ﷫کی کتاب صبح الاعشی متعدد علوم ومعارف کا ایک خزانہ ہے۔موجودہ اصطلاح میں آپ اسے انسائیکلوپیڈیا نہ بھی کہیں تو بھی اپنی جامعیت اور وسعت کے لحاظ سے ان سے وہی ضرورت پوری ہوتی ہے جو آج کے د ور میں انسائیکلو پیڈیاز پوری کرتے ہیں۔ عصر حاضر کے  تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے  چند مسلمان مفکرین اور بعض اسلامی اداروں نے اب انسائیکلوپیڈیاز کی تیاری کی طرف بھی اپنی توجہ مبذول کی ہے۔ایک  انسائیکلو پیڈیا وزارت اوقاف کویت کے زیر اہتمام تیار کیا جا رہا ہے اور الموسوعہ الفقہیہ کے نام سے اب تک اس کی متعدد جلدیں چھپ چکی ہیں۔ڈاکٹر عبد الستار ابو غدہ ﷾جیسی فاضل شخصتیں اس کام کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیں۔اسلامی فقہ کا انسائیکلوپیڈیا تیار کرنے کے لئےاب تک جو کاوشیں ہوئی ہیں،ان میں سے ایک کوشش اس وقت آپ کے سامنے ہے۔یہ سلسلہ شام کے معروف عالم دین  ڈاکٹر محمد رواس قلعہ جی﷾ ظہران یونیورسٹی سعودی عرب کی کاوش ہے۔جنہوں نے فقہ اسلامی کو اپنا تدریسی وتحقیقی شعار بنا لیا ہے اور اس  میدان میں کارہائے نمایاں سر انجام دے چکے ہیں۔اب تک وہ چاروں خلفاءے راشدین  کی فقہ کے علاوہ صحابی رسول سیدنا عبد اللہ بن مسعود   اور جلیل القدر فقیہ سیدنا امام ابراہیم نخعی ﷫کی فقہ پر مشتمل انسائیکلوپیڈیا مرتب کر چکے ہیں اور شاید ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں وہ اس سلسلے کو دیگر ائمہ و فقہاء تک لے جائیں۔ زیر تبصرہ کتاب " فقہ حضرت عثمان  " اسی انسائیکلو پیڈیا کی تیسری جلد اور تیسری کڑی ہے،جس کا اردو ترجمہ محترم مولانا الیف الدین ترابی صاحب﷾ نے کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

5

انسائیکلوپیڈیا کی تدوین مسلمانوں کے قدیم و جدید کارنامے

 

5

مقدمہ

 

18

حرف الف

 

21

حرف الباء

 

103

حرف التاء

 

115

حرف الثاء

 

125

حرف الجیم

 

135

حرف الحاء

 

159

حرف الخاء

 

187

حرف الدال

 

201

حرف الذال

 

202

حرف الراء

 

207

حرف الزاء

 

227

حرف السین

 

237

حرف الشین

 

255

حرف الصاد

 

267

حرف الضاد

 

299

حرف الطاء

 

303

حرف الظاء

 

313

حرف العین

 

315

حرف الغین

 

333

حرف الفاء

 

343

حرف القاف

 

347

حرف الکاف

 

363

حرف اللام

 

371

حرف المیم

 

377

حرف النون

 

389

حرف الہاء

 

399

حرف الواؤ

 

403

حرف الیاء

 

419

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 23087
  • اس ہفتے کے قارئین 181619
  • اس ماہ کے قارئین 1700692
  • کل قارئین115592692
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست