#2194

مصنف : ڈاکٹر طارق ہمایوں شیخ

مشاہدات : 15503

عید الاضحٰی

  • صفحات: 48
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 960 (PKR)
(ہفتہ 03 جنوری 2015ء) ناشر : ولایت سنز لاہور ، کراچی

قربانی وہ جانور  ہے  جو  اللہ  کی راہ میں  قربان کیا جائے  اور یہ وہ عمل ذبیحی ہے جس سے اللہ  تعالیٰ کاقرب حاصل کیا  جاتاہے ۔تخلیق ِانسانیت کے آغازہی  سے  قربانی کا جذبہ کار فرما ہے ۔ قرآن   مجید میں  حضرت آدم  کے  دو بیٹوں کی قربانی  کا  واقعہ موجود ہے۔اور قربانی جد الانبیاء سیدنا حضرت ابراہیم   کی عظیم ترین سنت ہے  ۔یہ عمل اللہ تعالیٰ  کواتنا پسند آیا  کہ اس   عمل کوقیامت تک کےلیے  مسلمانوں کے لیے  عظیم سنت قرار  دیا گیا۔ قرآن  مجید نے بھی  حضر ت ابراہیم    کی قربانی کے واقعہ  کوتفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر  اہلِ اسلام کواس  اہم عمل کی خاصی تاکید ہے  اور نبی کریم  ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور  قرآن احادیث میں  اس کے  واضح  احکام ومسائل اور تعلیمات  موجو  د ہیں ۔ اللہ تعالی کےہاں  کسی بھی عبادت کا عمل تب ہی  قابل  قبول ہوتا  ہے کہ  جب  اسے نبی کریمﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق  کیا جائے ۔ کیوں کہ نبی کریم ﷺ کی ذات ِمبارکہ  تمام اہل اسلام کے لیے  اسوۂ حسنہ ہے ۔عبادات میں سے  اہم  عبادت  عید الاضحیٰ کے دن جانوروں کواللہ تعالی کی رضا کے لیے  ذبح کرنا ہے  اس سلسلے میں  ہمارے معاشرے میں بہت سی کتاہیاں پائی جاتی ہیں۔جن کی اصلاح کرنا ازحد ضروری ہے ۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’ عید الاضحیٰ عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت اور قربانی کے مسائل‘‘ڈاکٹرطارق ہمایوں شیخ  صاحب کی کاو ش ہے  ۔جس میں انہوں نے  قرآن  واحادیث کی روشنی میں  عشرہ ذدوالحجہ   کی اہمیت  وفضیلت ، احکام ومسائل  بیان کرنے کےساتھ ساتھ قربانی کے  احکام ومسائل کو  عام فہم اندا ز میں مختصرًا بیان کیا  ہے اللہ اسے عوام الناس کے لیے   نفع بخش  بنائے  (آمین) م۔ ا)  عبادات
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

قرب الٰہی کا حصول

 

9

عشرہ ذو الحجہ میں کرنے والے اعمال

 

13

عید الاضحی ( دس ذو الحجہ ) کو کرنے کے مسنون افعال

 

19

نماز عید کے مسائل

 

24

قربانی

 

26

رسول اللہ ﷺ کا قربانی کرنے کا طریقہ

 

30

قربانی کے احکام و مسائل

 

32

قربانی کے جانور ذبح کرنے کا طریقہ اور آداب

 

39

متفرق مسائل

 

42

مصادر و ماخذ

 

45

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 37606
  • اس ہفتے کے قارئین 463096
  • اس ماہ کے قارئین 1663581
  • کل قارئین113270909
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست