#3670

مصنف : پروفیسر چوہدری عبد الحفیظ

مشاہدات : 5096

دعوت و عزیمت

  • صفحات: 90
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1800 (PKR)
(جمعرات 12 مئی 2016ء) ناشر : رضیہ شریف ٹرسٹ لاہور

شیخ الاسلام والمسلمین امام ابن تیمیہ(661۔728ھ) کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ ساتویں صدی ہجری کی عظیم شخصیت تھے،آپ بہ یک وقت مفکر بھی تھے اور مجاہد بھی ، آپ نے جس طر ح اپنے قلم سے باطل کی سرکوبی کی۔ اسی طرح اپنی تلوار کو بھی ان کے خلاف خو ب استعمال کیا ۔ او رباطل افکار وخیالات کے خلاف ہردم سرگرم عمل او رمستعد رہے جن کے علمی کارہائے نمایاں کے اثرات آج بھی پوری آب وتاب سے موجود ہیں۔آپ نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی نشرواشاعت ،کتاب وسنت کی ترویج وترقی اور شرک وبدعت کی تردید وتوضیح میں بسرکی ۔امام صاحب علوم اسلامیہ کا بحر ذخار تھے اور تمام علوم وفنون پر مکمل دسترس اور مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔آپ نے ہر علم کا مطالعہ کیا اور اسے قرآن وحدیث کے معیار پر جانچ کر اس کی قدر وقیمت کا صحیح تعین کیا۔آپ نے مختلف موضوعات پر 500 سے زائد کتابیں لکھیں۔ آپ کا فتاوی ٰ 37 ضخیم جلد وں میں مشتمل ہے۔ امام صاحب صرف زبان اور قلم کے غازی ہی نہ تھے بلکہ وہ صاحب سیف وسنان بھی تھے ۔جنہوں نے محراب ومنبر کے ساتھ اچھے سپاہی اور مجاہد کی طرح میدان کارزار میں بھی شجاعت دکھائی۔جہاد کی تڑپ اور لگن ان کی رگ رگ اور نس نس میں رچی بسی تھی۔تاتاریوں کی بربریت کے خلاف جہاد بالقلم والسیف والسنان کا علم سب سے پہلے انہوں نےہی بلند کیا تھا۔عین اس وقت جب مصر وشام پر سراسیمگی کے بادل چھائے ہوئے تھے۔ان حالات میں امام ابن تیمیہ﷫ نے ایک خط لکھ کر وقت کے حکمرانوں او رعوام کو جہاد کی ترغیب دی جس کے نتیجے میں عالم اسلام کو تارتاریوں کی بربریت سے چھٹکارا نصیب ہوا۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ دعوت وعزیمت ‘‘ شیح الاسلام ابن تیمیہ ﷫ کے جہاد کے حوالے سے تحریر کردہ ایک مجاہدانہ مکتوب گرامی ’’جہاد بالقلم والسیف والسنان‘‘کا اردو ترجمہ ہے ۔اس خط میں اہمیت وجہاد اور فضلیت جہاد کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے لیے قیامت تک کے لیے جہادکامیابیوں او رکامرانیوں کی جس طرح ضمانت مہیا کرتاہے اس خط میں اس پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے ۔جہاد افغانستان کے دوران پروفیسر چوہدری عبد الحفیظ ﷫ نے اس خط کا ترجمہ کیا او رخط کے شروع میں پروفیسر موصوف نے خط کا پس منظر بیان کرنے کے لیے ایک جامع مقدمہ بھی تحریر کیا ہے جواس دور کی تصویر پیش کرتاہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ حضرت مولا عزیز زیبدی صاحب

8

مقدمہ از پروفیسر عبدالحفیظ

9

چنگیز خا ں کے خاندان میں اسلام کاورود

11

ابن حلقمی کی سازش

12

ابن تیمیہ اور چنگیزی فتنہ

14

جہاد کااعلان

16

ابن تیمیہ کاشاندار استقبال

17

ابن تیمیہ کامجاہد انہ مکتوب

19

تعداغزوات

26

نبی اکرام ﷺ پر جوبیتی

29

فتہ تااور مسلمان

31

تطبیق

32

تین کردہ

34

منافقت کی نشانی

36

جہاد سے جی چرنا

37

بڑی بیماریاں

39

مومنین کی صفات

42

اللہ پر توکل

46

اخلاص کے مراتب

50

غزوہ خندق کاپس منظر

51

معرکہ ہشام

54

دل کامرض

56

جہاد سے منتفر منافقین کی اقسام

70

منافقین کے تین اوصاف

70

دشمن قوتوں میں تفریق

81

ایمان کاپیام

82

شیخ الاسلام کی کرامات کاظہور

84

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 14152
  • اس ہفتے کے قارئین 172684
  • اس ماہ کے قارئین 1691757
  • کل قارئین115583757
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست