#2264

مصنف : ادارہ تحقیقات اسلامی، اسلام آباد

مشاہدات : 10840

بر صغیر میں مطالعہ قرآن

  • صفحات: 432
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17280 (PKR)
(بدھ 21 جنوری 2015ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی، بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد

قرآن مجید اپنے تلاوت کرنے والوں اور ماننے والوں کے سامنے بہت سے مطالبات اورتقاضے پیش کرتا ہے :اولاً یہ کہ اس قرآن مجید کووحی حق پرمشتمل اور منزل من اللہ تسلیم کیا جائے ، اس کے احکام پر شرح صدر کے ساتھ ایمان لایا جائے ،اس کےاحکام پر شرح صدر کے ساتھ ایمان لایا جائے ، اس کے متن میں صفات المؤمنین کوبیان کیا گیا ہے ان پر صدق دل سےعمل کیا جائے اورانہی کی روشنی میں سیرت سازی کی جائے اس لیے   اس کے ادب واحترام کے بہت سے لوازم بیان کیے گئے آج انسانیت کے پاس یہ واحدصحیفۂ آسمانی ہے جس سے منشائے الٰہی معلوم کیا جاسکتاہے۔ادارہ تحقیقات اسلامی ،اسلام آباد کے تعاون سے علوم قرآ ن کےسلسلے میں1997ء میں چارروزہ مذاکرے کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ملک بھر کی جامعات، دینی مدارس اور دیگر علمی حلقوں کے محققین نے کافی تعداد میں شرکت کی اور اپنے علمی مقالات ومحاضرات پیش کیے جو بعد میں سہ ماہی فکرونظر کی خصوصی اشاعت میں شائع ہوئے۔ زیر تبصرہ کتاب’’برصغیر میں مطالعہ قرآن‘‘ انہی مقالات کا مجموعہ ہے ۔جسے   صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن صاحب مرتب کیا اور ادارہ تحقیقات اسلامی ،اسلام آباد کے زیر اہتمام   11تا13نومبر2014ء کو’’پاکستان میں مطالعۂ قرآن کی صورت حال‘‘ کے عنوان پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں ان مقالات کوکتاب شکل میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اس کتاب میں علو القرآن ،اردو تفاسیر اور مفسرین کا تعارف، تذکرہ اور قرآن کے حوالے سے   کئی اہل علم اور مضمون نگاروں کے علمی مضامین شامل ہیں۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

5

باب اول: علوم القرآن

 

قرآن فہمی کے اصول (علمی کام کا جائزہ)۔۔ ڈاکٹر عبد الرشید رحمت

11

بر صغیر میں مطالعہ قرآن: تراجم و تفاسیر۔۔۔ ڈاکٹر اعجاز فاروق اکرم

75

بر صغیر کے حوالے سے خدمات لغات القرآن کا تحقیقی جائزہ ۔۔۔ ڈاکٹر فضل احمد

119

بر صغیر میں مطالعہ قرآن۔ بحوالہ شیعیت ۔۔۔ سید حسین عارف نقوی

129

اعجاز القرآن۔۔۔ شگفتہ خانم

143

مضامین قرآن کے اشارے۔۔۔ عبد العزیز عرفی

175

باب دوم: اردو تفاسیر اور مفسرین

 

بیان القرآن (مولانا اشرف علی تھانوی) ایک جائزہ۔۔۔ پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین ثانی

199

بیان القرآن مصنفہ حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی ایک تحقیقی جائزہ۔۔۔ سید ابو الخیر کشفی

229

التفسیر ات الاحمدیہ۔۔۔ ڈاکٹر محمد طفیل

237

مولانا سیدابو الاعلیٰ مودوی بحثیت مفسر۔۔۔ ڈاکٹر خالد علوی

255

تفسیر ثنائی اور رد مذاہب باطلہ۔۔۔ تاج الدین لازہری

317

ترجمہ: قرآن۔۔۔ قرآن فہمی کا ایک پہلو (تفسیر ضیاء القرآن کا خصوصی مطالعہ)۔۔۔ ڈاکٹر افتخار الحسن میاں

339

بر صغیر کی چند اہم تفاسیر۔۔۔ ایک تقابلی جائزہ۔۔۔ خورشید احمد ندیم

353

بلوچستان میں قرآن مجید کے تراجم و تفاسیر۔۔۔ پرفیسر ڈاکٹر انعام الحق کوثر

385

باب سوم: مخطووطات

 

مبہمات القرآن میں ایک اہم خطی کتاب۔۔۔ ڈاکٹر احمد خان

407

علوم القرآن پر چند نادر فارسی/ عربی مخطوطات کا تعارف (مسعود جھنڈیر اسلامیہ لائبریری میلسی)۔۔ ڈاکٹر محمد شریف سیالوی

419

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 47948
  • اس ہفتے کے قارئین 96960
  • اس ماہ کے قارئین 2168877
  • کل قارئین113776205
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست