#1969

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 5458

برات اور بری

  • صفحات: 49
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 980 (PKR)
(پیر 29 ستمبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

ہمارا معاشرہ اسلامی ہونے کے باوجود غیر اسلامی  رسوم ورواج میں بری طرح جکڑچکا ہے،اور ہندو تہذیب کے ساتھ ایک طویل عرصہ تک رہنے کے سبب  متعدد ہندوانہ رسوم ورواجات کو اپنا چکا ہے۔کہیں شادی بیاہ پر رسمیں تو نہیں بچے کی ولادت پر رسمیں،کہیں موسمیاتی رسمیں تو کہیں کفن ودفن کی رسمیں۔الغرض ہر طرف رسمیں ہی رسمیں نظر آتی ہیں۔اسلامی تہذیب وثقافت کا کہیں نام ونشان نہیں ملتا ہے۔الا ما شاء اللہ۔انہیں رسوم ورواج میں سے ایک قبیح ترین رسم بری اور برات کی ہے،جس کا اسلامی تہذیب کے ساتھ کوئی دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔ان رسوم ورواج میں اسلامی  تعلیمات کا خوب دل کھول استخفاف کیا جاتا اور غیر شرعی افعال سر انجام دیئے جاتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب  "برات اور بری"معروف  مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ  اور کالم نگار  محترمہ ام عبد منیب  صاحبہ کی  تصنیف ہے ۔ جس  میں انہوں     نےبرات اور بری میں کی جانے والی ہندوانہ رسومات پر روشنی دالی ہے اور مسلمانوں کو ان سے بچنے کی تلقین کی  ہے ۔اللہ نے ان کو بڑا رواں قلم عطا کیا تھا،انہوں نے سو کے قریب چھوٹی بڑی اصلاحی کتب تصنیف فرمائی ہیں۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ  محمد مسعود عبدہ  کی  اہلیہ ہیں ۔ موصوف   تقریبا 23 سال قبل  جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری  علوم کی تدریس کرتے رہے اور  99۔جے  ماڈل ٹاؤن میں  بمع فیملی رہائش پذیر رہے  ۔موصوف کے صاحبزادے  محترم عبد منیب صاحب نے  اپنے  طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘  کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی  ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو  قبول فرمائے۔ آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

خطبہ نکاح کا پیغام

 

5

برات

 

7

برات عہد رسالت میں

 

11

برات کی خرابیاں

 

12

قانون شکنی

 

13

وعدہ خلافی

 

13

بد نظمی کا باعث

 

14

براتیوں کا باتیں بنانا

 

14

دلہا کا سنگھار

 

16

سہرا اور ہار پہننا

 

17

روپوں کے ہار پہنانا

 

18

روپے وار کر پھینکنا

 

20

سالیوں کا دولہا کو دودھ پلانا

 

21

دیگر رسومات

 

22

چند علماء کی رائے

 

28

حرام امور والی دعوت میں شرکت

 

39

نکاح خواں ، گواہان اور رجسٹرار کا فرض

 

42

اسلامی معاشرت کے اہم انفرادی پہلو

 

45

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4625
  • اس ہفتے کے قارئین 163157
  • اس ماہ کے قارئین 1682230
  • کل قارئین115574230
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست