اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے پور ی انسانیت کے لیے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل راہنمائی فراہم کرتاہے انسانی زندگی میں پیش آنے والے تمام معاملات، عقائد وعبادات ، اخلاق وعادات کے لیے نبی ﷺ کی ذات مبارکہ اسوۂ حسنہ کی صورت میں موجود ہے ۔مسلمانانِ عالم کو اپنےمعاملات کو نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سرانجام دینے چاہیے۔ لیکن موجود دور میں مسلمان رسم ورواج اور خرافات میں گھیرے ہوئے ہیں بالخصوص برصغیر پاک وہند میں شادی بیاہ کے موقع پر بہت سے رسمیں اداکی جاتی ہیں جن کاشریعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور ان رسومات میں بہت زیادہ فضول خرچی اور اسراف سے کا م لیا جاتا ہے جوکہ صریحاً اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ ان مواقع پر تمام رسوم تو ادا کی جاتی ہیں۔ لیکن لوگوں کی اکثریت فریضہ نکاح کے متعلقہ مسائل سے اتنی غافل ہے کہ میاں کو بیو ی کے حقوق کا علم نہیں، بیوی میاں کے حقوق سے ناواقف ہے ،ماں باپ تربیتِ اولاد سے نا آشنا اور اولاد مقامِ والدین سے نابلد ہے۔ اسلام نے شادی کو فریقین کے درمیان محبت اور رحمت قرار دیا ہے اور شادی بیاہ کے معاملات کو اس قدر آسان بنایا ہے کہ اگر ان پر عمل کیاجائے تو والدین کو اپنی جوان بچیوں اور بچوں کی شادی کے معاملے پریشانی ومسائل کا سامنانہ کرنا پڑے۔ لیکن موجو دہ رسم ورواج نے شادی کے آسان کام کو مشکل ترین بنادیا ہے۔ جس کی وجہ سے نہ جانے کتنے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں غلط راستہ اختیار کرتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’الزواج‘‘ محترمہ رضیہ مدنی صاحبہ کے شادی بیاہ اور حقوق الزوجین کے موضو ع پراسلامک انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام طالبات وخواتین کو دئیے گئے لیکچرز کی کتابی صورت ہے۔ خواتین کے شدید مطالبہ پر محترمہ کے ان لیکچرز کو اسلامک انسٹی کی ایک استاد عفیفہ بٹ صاحبہ نے بڑی محنت سے مرتب کیا ہے ۔مصنفہ نے اس میں نکاح کی اہمیت، رشتے کا انتخاب، شروطِ نکاح، مسنون نکاح،نکاح کے موقع پر رسم ورواج کی حقیقت، زوجین کے حقوق وفرائض وغیرہ جیسے موضوعات کو آیات قرآنی اوراحادیث صحیحہ کی روشنی میں عام فہم انداز میں میں پیش کیا ہے۔ یہ کتاب خواتین کے لیے بیش قیمت تحفہ ہے اورشادی کے موقعہ پر دوست احباب کو دینے کے لیے بہترین گفٹ ہے۔ کتاب ہذا کی مصنفہ مفسر ِقرآن مولانا عبدالرحمن کیلانی کی دختر اور معروف عالم دین مولانا حافظ عبدالرحمن مدنی﷾(مدیر اعلیٰ ماہنامہ محدث مدیر جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) کی زوجہ اور ڈاکٹر حافظ حسن مدنی ،ڈاکٹر حافظ حسین ازہر ،ڈاکٹر حافظ انس نضر، ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی حفظہم اللہ کی والدہ محترمہ ہیں۔موصوفہ طویل عرصہ سے ’’اسلامک انسٹی ٹیوٹ ‘‘ کی سرپرستی کےفرائض انجام دے رہی ہیں۔ اسلامک انسٹی ٹیوٹ محترمہ کی زیرنگرانی لاہور میں تقرییا پچیس سال سے خواتین وطالبات کی تعلیم وتربیت کا اہتمام کر رہا ہے ۔لاہور اور اس کےگرد ونواح میں اس کی متعددشاخیں موجود ہیں۔ اب تک سیکڑوں خواتین وطالبات اس سے اسناد فراغت حاصل کرکے دعوت دین کے کاموں میں مصروف عمل ہیں۔ اللہ تعالیٰ محترمہ کےعمل وعمل میں اضافہ فرمائے اور ان کی دعوتی وتدریسی خدمات کو شرف ِقبولیت سے نوازے اور اس کتاب کو خواتینِ اسلام کے لیے نفع بخش بنائے۔ (آمین)(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
دل کی باتیں |
|
17 |
پہلا باب نکاح |
|
17 |
نکاح کی اہمیت |
|
17 |
نکاح باعث راحت و سکون ہے |
|
18 |
نکاح انبیاء کی سنت ہے |
|
19 |
اسلام میں نکاح کی ترغیب |
|
19 |
شادی نہ کرنا گناہ کبیرہ ہے |
|
20 |
نکاح اور افزائش نسل |
|
21 |
نکاح موجب مال ہے |
|
22 |
مجبوری کی حالت میں عفت کی تاکید |
|
23 |
ایک بہت بڑا ظلم |
|
24 |
اسلام میں عفت و عصمت کی ترغیب |
|
25 |
دوسرا یاب نکاح کے سلسلے میں رشتے کے انتخاب کے آداب |
|
25 |
لڑکی کے لیے خاوند کے انتخاب کا معیار |
|
27 |
لڑکی کیسے پسند کریں؟ |
|
27 |
کیا لڑکی والوں کی طرف سے رشتے کا آغاز کیا جا سکتا ہے ؟ |
|
29 |
استخارہ سے متعلق ضروری ہدایات |
|
32 |
نکاح سے قبل لڑکے کا لڑکی کو دیکھنا |
|
33 |
لڑکی کو دیکھنے کا شرعی طریقہ |
|
34 |
منتقلی کی شرعی حیثیت |
|
34 |
تیسر ا باب |
|
36 |
نکاح کی شرائط |
|
36 |
فریقین کی رضا مندی |
|
37 |
لڑکی کی پسند اور والدین کی پسند میں اختلاف ہو تو .... اگر لڑکی کا ولی نکاح جبر اگر دے اور لڑکی راضی نہ ہو تو ... |
|
38 |
ولی کی رضا مندی |
|
38 |
ولی کیوں؟ |
|
39 |
نکاح میں ولی کے فرائض |
|
39 |
ایجاب و قبول |
|
40 |
مخطبہ نکاح |
|
41 |
قرآنی آیات |
|
43 |
نکاح کے وقت وعظ نصیحت |
|
44 |
دو گواه |
|
44 |
رف کیا ہے ؟ |
|
46 |
حق مہر |
|
47 |
نکاح کے بعد مہر کی رقم میں کمی بیشی کی جا سکتی ہے |
|
51 |
چوتھا باب ولیمہ |
|
54 |
ولیمہ کا مسنون طریقہ |
|
56 |
ولیمہ رخصتی کے بعد ہے |
|
58 |
نکاح کے بعد اور رخصتی سے قبل لڑکا لڑکی کے تعلقات |
|
59 |
پانچواں باب |
|
60 |
مثالی نکاح |
|
60 |
حضرت عائشہ کا نکاح |
|
61 |
حضرت فاطمہ کا نکاح |
|
63 |
عبد الرحمن بن عوف کا نکاح |
|
65 |
چھٹا باب نکاح کے سلسلے میں ہمارے رسم ورواج اور ان کی اصل حقیقت |
|
67 |
دولہا سونے کی انگوٹھی نہ پہنے |
|
67 |
شادی کے موقع پر بے پردگی نہ کریں |
|
68 |
موسیقی سے اجتناب کریں |
|
68 |
تصویر یں اور ویڈیو نہ بنوائیں |
|
69 |
نیو تار نیوند را کی اسلام اجازت نہیں دیتا |
|
69 |
جہیز ایک لعنت ہے |
|
71 |
نکاح میں سادگی کو رواج دیں |
|
71 |
دلہن کے لیے خصوصی ہدایات |
|
75 |
نئی زندگی کا آغاز دعاؤں سے کریں |
|
78 |
رخصتی کے وقت نکاح کی مبارک باد دینے کا مسنون طریقہ |
|
78 |
نکاح کے بعد دولہا اور دولہن کے لیے دعا |
|
78 |
پہلی ملاقات پر دولہا کی طرف سے دلہن کے لیے دعا |
|
79 |
نئی زندگی کا آغاز نماز سے کریں |
|
79 |
دسواں باب زوجین کے حقوق و فرائض |
|
81 |
عائلی زندگی میں مرد کی حیثیت |
|
81 |
مرد قوام کیوں ہے ؟ |
|
81 |
قوام کے معنی |
|
81 |
قوام ہونے کی وجوہات |
|
82 |
خاوند کے فرائض (بیوی کے حقوق) |
|
82 |
نکاح کا انتظام کرتا اور اخراجات اٹھانا |
|
82 |
حق مہر کی ادائیگی |
|
83 |
بیوی پر اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کرنا |
|
84 |
بیوی پر حلال کمائی خرچ کرنا |
|
84 |
بیوی کی دینی تعلیم کا انتظام کرنا |
|
84 |
بیوی کے جنسی حقوق پورے کرنا |
|
84 |
بیوی کے راز کو فاش نہ کرنا |
|
89 |
بیوی کے معاملے میں غیرت مند ہوتا |
|
90 |
بیوی کے ساتھ حسن سلوک کرتا |
|
90 |
صورتوں کی بد مزاجی کو برداشت کرنا |
|
91 |
بیویوں کے ساتھ ہنسی مذاق اور خوش طبعی کرنا |
|
92 |
بہترین مرد کون ہے: |
|
94 |
بیوی کے فرائض (خاوند کے حقوق) |
|
95 |
نیک عورتوں کی صفات قرآن وحدیث کی روشنی میں |
|
95 |
خاوند کی اطاعت گزار ہوں۔ |
|
95 |
اللہ کی نافرمانی کے علاوہ ہر معاملے میں خاوند کی اطاعت کریں۔ |
|
96 |
اپنے خاوند کے ساتھ محبت میں مخلص ہوں۔ |
|
98 |
گھر کی ذمہ داری سنبھالیں۔ |
|
101 |
خاوند کی اجازت کے بغیر گھر سے نہ نکلیں۔ |
|
102 |
خاوند کے مال کی حفاظت کریں۔ |
|
103 |
خاوند کے رازوں کی حفاظت کریں۔ |
|
104 |
خاوند کی ناشکری نہ کریں۔ |
|
106 |
بہترین عورت کون ہے ؟ |
|
108 |
گیارہواں باب |
|
109 |
شیطانی جھکنڈے اور ان کا علاج |
|
109 |
شیطان کا محبوب ترین حمل |
|
111 |
شیطانی طاقتوں اور جادو سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر |
|
117 |
زوجین میں لڑائی جھگڑے کی ظاہری وجوہات اور ان کا حل |
|
117 |
مرد اور عورت کے مزاج کا بنیادی فرق |
|
118 |
رشتہ کی ہمہ گیری |
|
120 |
اپنے فرائض کا شعور نہ ہوتا |
|
121 |
اپنے حقوق کا مطالبہ کرتے رہنا |
|
122 |
معاشی مشکلات |
|
122 |
جسمانی بیماریاں |
|
124 |
بے دینی |
|
124 |
جوائٹ فیملی سسٹم |
|
125 |
عورت کی دو بڑی برائیاں |
|
127 |
اختلافات ختم کرنے کا قرآنی طریقہ |
|
128 |
بارہواں باب |
|
129 |
طلاق |
|
129 |
ایلام |
|
130 |
طلاق رجعی |
|
131 |
طلاق دینے کا سنت طریقہ |
|
132 |
ایک مجلس میں تین طلاقیں دینا گناہ کبیرہ ہے |
|
133 |
دین سے ناواقفیت |
|
133 |
حلالہ کے بارے میں رسول اللہ صلی علیم کا حکم |
|
134 |
عدت کیا ہوتی ہے ؟ |
|
134 |
خلع |
|
135 |
خلع لینے کے اسباب |
|
135 |
تیرہواں باب اہم پیغام آپ کے نام |
|
138 |
چودہواں باب جائزہ |
|
142 |
میرے کرنے کے کام |
|
142 |
میرا احتساب نامه |
|
143 |
معاشرے کی اصلاح کے لیے ضروری باتیں |
|
144 |
اسلامک انسٹیٹیوٹ کا تعارف |
|
146 |
خوشیاں دینے والا خوشیاں منانے سے تو نہیں روکتا۔ |
|
150 |