#2166

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 6772

بچے کی صحت اور احتیاطی تدابیر

  • صفحات: 66
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1320 (PKR)
(جمعہ 26 دسمبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

بچے اللہ کا عطیہ ۔ نرم ونازک ،پیارے ،معصوم ،دلکش ،ہنستے ،مسکراتے، خوشبوؤں اور محبتوں کی رونق ،کون سے  والدین ہیں جو یہ نہیں چاہتے وہ سدا بہار رہیں مسکراتے رہیں نظر بد سے دور رہیں   لکین اکثر اوقات والدین کی اپنی غفلت لاپرواہی یا بے سمجھی  بچوں کے  معذور یا بیمار بننے کا سبب بن جاتی ہے ۔فرمان نبوی  ہے :’’ تم میں سے ہر ایک شخص ذمہ دار ہے  اور اپنی رعیت کا جواب دہ  ہے ، امیر اپنی رعیت کا جواب دہ ہے  ۔ آدمی اپنے گھر والوں پر نگران  ہے  ، عورت اپنے خاوند کےگھر اور اس کی اولاد پر نگران ہے  ۔غرض تم  سے ہر شخص کسی نہ کسی پر ذمہ دار  بنایا گیا ہے  اور وہ اپنی رعیت کا جواب دہ ہے ‘‘۔بچوں کی  نگرانی  کاایک تقاضہ یہ بھی ہے ہ بچے  کو جسمانی  ،ذہنی اوراخلاقی بیماریوں سے دور رکھنے کی کوشش کی جائے ۔انسان کوجتنے تحفظات در کار ہیں  ان میں  سر فہرست صحت کا تحفظ  ہے ماں کو  چاہیے  کہ بچے کی صحت بر قرار رکھنے والے اصول اور تدابیر سے آگاہی حاصل  کرے ۔لیکن بچے کی جسمانی نگہداشت سے زیادہ ضروری چیز اس  کی اخلاقی نگہداشت اور تربیت ہے ۔ اگر جسمانی  لحاظ سے کوئی بے احتیاطی ہو جائے تو صرف جسم کو نقصان پہنچتا ہے لیکن اخلاقی لحاظ سے کوئی عیب پیدا ہوجائے تویہ دنیا میں اس بچے کی بدنامی اور والدین کی رسوائی کاباعث ہوتا ہے جب کہ آخرت میں یہ کھلم کھلا جہنم کی آگ میں جھونک دیتا ہے۔ماں پاب کا یہ فریضہ ہے کہ  بچے کی اخلاقی تربیت میں اپنی پوری کوشش کریں اور اسے  پختہ ایمان کے ساتھ  ساتھ  اچھی عادات اور شریفانہ تہذیب کا عادی بنائیں۔زیر نظر کتابچہ ’’بچے کی صحت اور احتیاطی تدابیر‘‘ بچوں کی تربیت  کے سلسلے میں محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی  کاوش ہے  جس  میں انہوں نے  ایک ماں کے لیے  بچوں کی صحت کو برقرار رکھنے  کے لیے  جن تدابیر کو اختیار کرنا چاہیے  انہیں بڑے احسن انداز میں   بیان کرتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے  کہ بچوں کی جسمانی  تربیت  اوران کی  صحت کاخیال رکھتے ہوئے  ان کی اخلاقی وروحانی تربیت کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔یہ مختصر کتابچہ خواتین بالخصوص ماؤوں کےلیے  لائق مطالعہ ہے ۔اللہ تعالیٰ اسے  نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا) 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیشاب یا نجاست سے بچنا

 

5

جسمانی صفائی اور غسل

 

7

وضو اور نماز

 

9

جلد سونا جلد اٹھنا

 

10

لباس

 

11

جوتا

 

12

مسواک اور دانت

 

12

بستر

 

13

غذا

 

14

ناخن اور بال

 

16

گھر کی صفائی

 

17

عام احتیاطی تدابیر

 

18

دعائیں

 

28

بچے کی صحت اور دوائیں

 

34

حادثات اور فوری طبی امداد

 

47

اخلاقی تربیت اور احتیاطی تدابیر

 

52

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46182
  • اس ہفتے کے قارئین 471672
  • اس ماہ کے قارئین 1672157
  • کل قارئین113279485
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست