#1481

مصنف : بدر الحسن القاسمی

مشاہدات : 15413

عصر حاضر کے فقہی مسائل

  • صفحات: 221
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8840 (PKR)
(پیر 09 دسمبر 2013ء) ناشر : ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے،اس کی تعلیمات انسانی فطرت کے مطابق اور اس سے ہم آہنگ ہیں،اور اپنے اندر بے پناہ جامعیت ،ہمہ گیری اور عالمگیریت رکھنے کے سبب ہر دم رواں ،پیہم دواں زندگی کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔زندگی کے عملی احکام عبادات ،معاملات ،معاشرتی اور مالیاتی قوانین،اجتماعی اور تعزیری احکام،وہ امور ہیں ،جن میں حالات وزمانہ کی تبدیلی ،اور عرف وعادت کے تغیر کی وجہ سےبہت کچھ تبدیلی بھی روا رکھی جاتی ہے۔اور اجتہاد کے ذریعے  پیش آمدہ مسائل کو حل کیا جاتا ہے۔ کتاب کے مؤلف مولانا بدر الحسن القاسمی دار العلوم دیو بند کے فاضل ،ایک ذہین،بالغ نظر اور باخبر عالم ہیں۔آپ کو فقہ اسلامی اور جدید علم کلام سے خصوصی دلچسپی ہے۔آپ نے اس کتاب میں جدید فقہی مسائل کو دلائل کے ساتھ بڑے خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے ،اوراجتہادی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر مسئلہ میں راجح موقف کو بیان کرنے کی زبر دست کوشش کی ہے،آپ سے اختلاف رائے تو ہو سکتا ہے ،مگر آپ نے تحقیق کا جو معیار قائم کیا ہے وہ ایک مثالی اور منفرد ہے۔(راسخ)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

5

عرض مولف

 

9

غیر معتدل علاقوں میں نماز اور روزہ

 

18

کمپنیوں کے شیرز اور باونڈز

 

24

حق تصنیف کی خرید وفروخت

 

29

انسانی زندگی کا آغاز

 

40

اینیمشن کا شرعی حکم

 

49

مصنوعی طریق حمل و تولید

 

56

قتل بجذبہ رحم کا شرعی حکم

 

68

پوسٹ مارٹم کا شرعی حکم

 

76

اعضاء کی پیونکاری

 

85

انسانی دودھ کا بینک

 

95

الکوہل کا شرعی حکم

 

105

مستعار بالوں کا استعمال

 

111

ضرورت ، رخصت اور حاجت

 

121

شرعی احکام و مسائل میں عرف وعادت کا اثر

 

140

اسلام کی آفاقیت

 

160

احکام شریعت کے مصادر

 

168

عورت کو سزا مرد کے برابر مگر میراث  میں فرق

 

191

معاشرتی زندگی

 

200

جسمانی و عقلی قوتوں کی نشوونما

 

208

مآخذ و مراجع

 

217

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 33701
  • اس ہفتے کے قارئین 459191
  • اس ماہ کے قارئین 1659676
  • کل قارئین113267004
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست