#2220

مصنف : قاری فتح محمد پانی پتی

مشاہدات : 9126

اسہل الموارد فی شرح عقیلۃ اتراب القصائد

  • صفحات: 186
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4650 (PKR)
(بدھ 14 جنوری 2015ء) ناشر : قرآءت اکیڈمی لاہور

کلمات قرآنیہ کی کتابت کا ایک بڑا حصہ  تلفظ کے موافق یعنی قیاسی ہے،لیکن چند کلمات تلفظ کے خلاف لکھے جاتے ہیں اور رسم کے خلاف اس معروف کتاب کو رسم عثمانی یا رسم الخط کہا جاتا ہے۔تمام اہل علم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ قرآن مجید کو رسم عثمانی کے مطابق لکھنا واجب اور ضروری ہے ،اور اس کے خلاف لکھنا ناجائز اور حرام ہے۔لہذا کسی دوسرے رسم الخط جیسے ہندی، گجراتی، مراٹھی، ملیالم، تمل، پنجابی، بنگالی، تلگو، سندھی، فرانسیسی، انگریزی ،حتی کہ معروف  وقیاسی عربی رسم  میں بھی لکھنا جائز نہیں ہے،کیونکہ یہ درحقیقت کتاب اللہ کے عموم و اطلاق، نبوی فرمودات، اور اجماع صحابہ و اجماعِ امت سے انحراف ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب " اسھل الموارد فی شرح عقیلۃ اتراب القصائد "استاذ القراءوالمجودین قاری فتح محمد پانی پتی مہاجر مدنی ﷫ کی تصنیف ہے ،جو علم قراءات کے امام علامہ شاطبی﷫ کی علم الرسم پر لکھے منظوم قصیدے "عقیلۃ اتراب القصائد فی اسنی المقاصد"کی عظیم الشان اردو شرح ہے۔امام شاطبی ﷫کی اس کتاب کے دو سو اٹھانوے اشعار ہیں جن میں انہوں نے امام دانی﷫ کی کتاب" المقنع "کے مضامین کو نظم کر دیا ہے۔اس  میں انہوں  نے رسم عثمانی کے قواعد وضوابط کو بیان کیا ہے۔یہ کلمات قرآنیہ کے رسم الخط پر مبنی ایک منفرد  کتاب ہے۔ جس میں حذف، زیادت، ہمزہ، بدل اور قطع ووصل وغیرہ جیسی مباحث کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب اگرچہ طلباءکے لیے  لکھی گئی ہے ،لیکن اپنی سہولت اور سلیس عبارت کے پیش نظر طلباء اور عوام الناس سب کے لیے یکساں مفید ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے ان کے درجات کی بلندی کا ذریعہ بنائے۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مختصر حالات امام شاطبی

 

4

تمہید

 

6

وہ کتابیں جن سے اس شرح میں مدد لی گئی ہے

 

6

قصیدہ رائیہ کی اصطلاحات

 

14

قرآن کے معجزے ہونے کی وجوہ

 

22

رسم کے متعلق امام مالک کا ارشاد

 

37

بقرہ

 

44

آل عمران ، نساء ، مائدہ

 

48

جمع متکلم کے نون کے بعد والے الف کے حذف کا قاعدہ اور اس کی شرط

 

81

لفظ قرآن میں الف کے حذف کا قاعدہ

 

86

وہ پانچ قسمیں جن میں ہمزہ وصلی ہر جگہ محذوف ہوتا ہے

 

94

وہ سات کلمات جو اس قاعدہ سے مستثنٰی ہیں

 

100

وہ پندرہ کلمات جن میں کلمہ کے شروع کے ہمزہ کو الف کے بجائے یا کی صورت میں لکھا ہے

 

116

جمع کے صیغہ والے صلٰوۃ کا حکم

 

130

خاتمہ

 

159

ضیاء البرہان کا خلاصہ

 

167

عثمانی قرآنوں میں اختلاف کا سبب

 

173

فہرست مضامین

 

177

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 23544
  • اس ہفتے کے قارئین 449034
  • اس ماہ کے قارئین 1649519
  • کل قارئین113256847
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست