#3812.01

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 3757

عربی اسلامی مدارس کا نصاب و نظام تعلیم اور عصری تقاضے جلد دوم

  • صفحات: 243
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6075 (PKR)
(جمعرات 23 جون 2016ء) ناشر : اورینٹل پبلک لائبریری پٹنہ انڈیا

ہندوپاک اور بنگلہ دیش کے اکثر مدارس میں مروج نصاب تعلیم ’’درس نظامی‘‘ کے نام سے معروف ومشہور ہے۔ اس کو بارہویں صدی کے مشہور عالم اور مقدس بزرگ مولانا نظام الدین سہالویؒ نے اپنی فکراور دور اندیشی کے ذریعہ مرتب کیا تھا۔ مولانا کا مرتب کردہ نصاب تعلیم اتنا کامل ومکمل تھا کہ اس کی تکمیل کرنے والے فضلاء جس طرح علوم دینیہ کے ماہر ہوتے تھے اسی طرح دفتری ضروریات اور ملکی خدمات کے انجام دینے میں بھی ماہر سمجھے جاتے تھے۔ اس زمانے میں فارسی زبان ملکی اور سرکاری زبان تھی اور منطق وفلسفہ کو یہ اہمیت حاصل تھی کہ یہ فنون معیار فضیلت تھے اسی طرح علم ریاضی (علم حساب) کی بھی بڑی اہمیت تھی ،چنانچہ مولانا نے اپنی ترتیب میں حالات کے تقاضے کے مطابق قرآن حدیث فقہ اور ان کے متعلقات کے ساتھ ساتھ اس زمانے کے عصری علوم کو شامل کیا اور حالات سے ہم آہنگ اور میل کھانے والا نصاب مرتب کیا۔ یہی وجہ تھی کہ یہ نصاب اس وقت بہت ہی مقبول ہوا اور اس وقت کے تقریباً تمام مدارس میں رائج ہوگیا۔ اب حالات ماضی سے بالکل بدل چکے ہیں۔ منطق وفلسفہ کے اکثر نظریات کی دنیا میں مانگ باقی نہیں رہی ہے اور جدید سائنس نے ان کی جگہ لے لی ہے ، فارسی زبان کی وسعت اتنی محدود ہوگئی ہے کہ وہ صرف ایک مخصوص علاقہ کی زبان کی حیثیت سے متعارف ہے اور اس کی جگہ عربی اور انگریزی نے لے لی ہے ۔آج مدارس اسلامیہ کے فضلاء اور اس میں زیر تعلیم طلبہ کی حالت وصلاحیت ارباب حل وعقد کو یہ آواز دے رہی ہے کہ مدارس کے نصاب پر مولانا نظام الدینؒ کے اصول کی روشنی میں غور کیا جائے اور منطق وفلسفہ کے ’’سکہ غیر رائج الوقت ‘‘کے بجائے عصری تقاضوں کے مطابق کتابوں کو داخل درس کیا جائے اور اس میں پیدا شدہ تعطل وجمود کوختم کر کے ماضی کی طرح آج کے فضلاء کو بھی ہر میدان کا شہسوار بننے کا موقع دیا جائے۔ زیر تبصرہ کتاب" عربی اسلامی مدارس کا نصاب ونظام تعلیم  اور عصری تقاضے"مدرسہ سسٹم پر 1968ء کے دہلی سیمینار کی روداد پر مشتمل ہے، جس میں اس سیمینار کے مقالات و بحث کو جمع کر دیا گی ہے ۔یہ کتاب دینی مدارس کے ذمہ داران کے ایک شاندار اور مفید ترین کتاب ہے۔(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش گفتار

5

عابد رضا بیدار

9

جناب بشیر ناتھ پانڈے

16

جناب یونس سلیم

18

جناب تقی رحیم

47

جناب محمد یحیی ندوی

54

جناب مجیب اللہ ندوی

56

ڈاکٹر نثار احمد فاروقی

64

ڈاکٹر سید حسن

69

جناب سید حامد

74

جناب محمد معین الدین

82

جناب شبیر احمد خاں غوری

83

ڈاکٹر محمد اشتیاق حسین قریشی

87

جناب محمد اشفا ق سلفی

89

ڈاکٹر رضی احمد

93

سید محمد عابدی

94

جناب محمد طاہر مدنی

97

ڈاکٹر محمد محسن

101

جناب محمد سالم قاسمی

104

جناب ابو محفوظ الکریم معصوی

110

جناب بشیر احمد

112

جناب محمد عبدالسلام خاں

114

جناب انیس لرحمن قاسمی

115

جناب نثار احمد قاسمی

122

ڈاکٹر اسلم پرویز

125

جناب بدر احمد مجلیبی

127

جناب مجدالقدوس

132

سید اسد رضا رضوی

134

جناب ابو سفیان مفاحی

137

پروفیسر ریاض لرحمن شروانی

139

جناب صفات احمد

140

ڈاکٹر شفیق لرحمن خاں

141

جناب آفتاب احمد

142

جناب شاہ محمد اسماعیل

146

جناب اقبال احمد انصاری

151

جناب حبیب ریحان ندوی

168

سید شہاب الدین دسنوی

181

حکیم  سید محمد حسان نگرامی

183

ڈاکٹر عتیق الرحمن

186

جناب محمد شاہ جہاں قاسمی

186

مشورے اورتجویزیں

 

سید شہاب الدین دسنوی

183

جسٹس سرور علی

187

ڈاکٹر اشتیاق احمد ظلی

199

جناب انظر شاہ کشمیری

185

جناب نذر الحفیظ

187

جناب سعید احمد پالن پوری

189

جناب عو ن احمد قادری

185

جناب جاوید اشرف

208

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 33551
  • اس ہفتے کے قارئین 555954
  • اس ماہ کے قارئین 1609454
  • کل قارئین110930892
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست