#2085

مصنف : چوہدری نذر محمد

مشاہدات : 17457

احکام القرآن

  • صفحات: 978
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 24450 (PKR)
(اتوار 09 نومبر 2014ء) ناشر : شیخ غلام علی اینڈ سنز پبلشرز لاہور ، حیدرآباد ، کراچی

قرآن مجید بے شمار علوم وفنون کا خزینہ ہے۔اس کے متعدد مضامین میں سے ایک اہم ترین مضمون اس کے احکام ہیں۔جو پورے قرآن مجید میں جابجا موجود ہیں ۔احکام القرآن پر مبنی آیات کی تعداد پانچ سو یا اس کے لگ بھگ ہے۔مفسرین کرام نے جہاں پورے قرآن کی تفاسیر لکھی ہیں ،وہیں احکام پر مبنی آیات کو جمع  کر کے الگ سے احکام القرآن  پر مشتمل تفسیری مجموعے مرتب کئے ہیں۔احکام القرآن پر مشتمل کتب میں قرآن مجید کی صرف انہی آیات کی تفسیر کی جاتی ہے جو اپنے اندر کوئی شرعی حکم لئے ہوئے ہیں۔ان کے علاوہ  قصص ،اخبار وغیرہ پر مبنی آیات کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔زیر تبصرہ کتاب ’’  احکام القرآن‘‘ بھی اسی طرز بھی لکھی گئی  چوہدری نذر محمد  کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے تین سو کے قریب موضوعات کے تحت ان موضوعات سے متعلقہ آیات قرآنیہ  کو جمع کر دیا ہے۔انہوں نے آیت قرآنی کا متن اور الفاظ لکھنے کی بجائے اختصار کی غرض سے فقط اس کا ترجمہ دینے پر ہی اکتفاء کیا ہے،اور ساتھ سورۃ اور آیت نمبر لکھ دیا ہے،لیکن اس کا نقصان یہ ہوا ہے کہ آیات کے متن کے بغیر اسے پڑھنا ذرا بوجھل محسوس ہوتا ہے۔چوہدری نذر محمد صاحب  بنیادی طور پر ایک تاجر پیشہ آدمی تھے ،لیکن حوادثات زمانہ نے انہیں قرآن مجید کے مطالعہ پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے اپنے مطالعہ سے جو کچھ اخذ کیا اسے اپنے جیسے دیگر تاجر حضرات کے لئے جمع کردیا تاکہ وہ بھی قلت وقت کے باوجود قرآن مجید  کے احکام سے واقف ہو سکیں اور اسی کے مطابق اپنی زندگی گزار سکیں۔یہ کوئی علمی یا تحقیقی کتاب نہیں ہے،بلکہ احکام قرآن پر مبنی معلومات کا ایک مجموعہ ہے۔جو تاجروں جیسے مصروف زندگی گزارنے والے لوگوں کے لئے  روشنی کی ایک کرن ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے درجات حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)(احکام القرآن)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

سرگزشت احوال

 

23

قرآن مجید کی صفات اور کائنات پر غور و فکر

 

35

تخلیق انسان اور موت

 

105

جزئیات ایمان

 

147

انسانی زندگی کا مقصد

 

181

رسالت

 

219

سر چشمہ ہدایت

 

251

تبلیغ دین

 

261

حق کے لیے کوشش

 

293

شرک

 

331

اخلاقی بیماریاں

 

373

معاشرتی بیماریاں

 

35

کافر اور کردار اور اس سے سلوک

 

451

توبہ

 

479

نیک بندوں کے اوصاف

 

499

دنیاوی دولت اور اسکی حقیقت

 

571

معاشیات

 

603

حسن معاشرت

 

645

سماجی زندگی

 

673

آپس کے تعلقات

 

681

شہادت اور عدل

 

697

تعلیم و تربیت

 

715

عبادات

 

733

عائلی قوانین

 

793

وراثت

 

831

پردے کے احکام

 

841

زنا اور قذف

 

855

قصاص و حدود

 

865

قوموں کا عروج و زوال

 

881

جہاد

 

893

دفاع

 

917

سیاسیات

 

933

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 23905
  • اس ہفتے کے قارئین 237495
  • اس ماہ کے قارئین 723687
  • کل قارئین97788991

موضوعاتی فہرست