#3074

مصنف : عبد الرحمن عاجز ملیر کوٹلی

مشاہدات : 15087

عالم برزخ

  • صفحات: 635
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15875 (PKR)
(منگل 01 دسمبر 2015ء) ناشر : رحمانیہ دارالکتب فیصل آباد

اللہ تعالیٰ نے کائنات کے نظام کو چلانے کے لیے اس کے انتہائی اہم کردار انسان کو وجود بخشا حضرت انسان کو مٹی سے پیدا کیاگیا ہے ۔ انسان اپنی تخلیق کے مختلف مراحل سے گزر کر اپنے آخری منزل تک پہنچتا ہے۔انسان جب فقط روح کی شکل میں تھا تو عدم میں تھا روح کے اس مقام کو عالم ارواح کہتے ہیں او رجب اس روح کو وجود بخشا گیا اس کو دنیا میں بھیج دیا گیا اس کے اس ٹھکانےکو عالم دنیا اور اسی طرح اس کے مرنے کے بعد قیامت تک کے لیے جس مقام پر اس کی روح کو ٹھہرایا جاتا ہے اسے عالم برزخ کہتے ہیں اس کے بعد قیامت قائم ہوگی اور لوگوں کو ان کی دائمی زندگی سے ہمکنار کیا جائے گا۔مرنے کے بعد کے حالات جو مابعد الطبیعات میں آتے ہیں کو اسلام نے بڑے واضح انداز میں پیش کردیا ہے۔ کہ مرنے کے بعد اس کا قیامت تک کے لیے مسکن قبر ہے اور برزخی زندگی میں قبر میں اس کے ساتھ کیا احوال پیش آتے ہیں۔ انسان کے اعمال کی جزا و سزا کا پہلا مقام قبر ہی ہے کہ جس میں وہ منکر نکیر کے سوالوں کے جواب دے کر اگلے مراحل سے گزرتا ہے زیر تبصرہ کتاب’’عالمِ برزخ‘‘ مولانا عبدالرحمن عاجز مالیرکوٹلوی﷫ کی تصنیف ہےاس کتاب میں انہوں نے عالمِ برزخ کی حقیقت او رعقلی ونقلی دلائل سے اس کاثبوت پیش کیا ہے ۔اور عذاب ِقبر کو عقلاً ونقلاً کتاب وسنت سے ثابت کیا ہے۔قبر سےمتعلق بعض عبرت انگیز سچے واقعات بھی بیان کئے گئے ہیں ۔اور ان اعمال کی نشاندہی کی گئی ہے جو موجب ِعذاب وثوابِ قبر ہیں۔ نیز عبرت آموز اسلوب میں ان اعمال واسباب سے بھی پردہ اٹھایا ہے جو اس زندگی میں انسان کے لیے راحت یاتکلیف کا باعث بن سکتے ہیں ۔ اور اس کتاب میں کافر و مومن کی روح نکلنے سے لے کر قبر کے عذاب و عتاب کے تمام مراحل کو قرآن و حدیث سے واضح کردیا گیا ہے اور واعظانہ انداز میں انذرانہ اسلوب اختیار کیا گیا ہے۔ برزخی احوال کوحدیثوں میں مذکور عبرتناک واقعات و امثال سے مزین کر دیا گیا ہے کتاب کے مطالعہ سے ایمان تازہ ہوتاہے فکر آخرت کا جذبہ بیدار ہوتاہے ۔موت کا منظر ،قبر کی ہولناکی اور دیگر حقائق سامنے آجاتے ہیں جن سے انسان مابعدالموت دوچار ہونے والا ہے۔۔ جنت کی امید اور جہنم سے بچنے کی تڑپ رکھنے والے ہرانسان کو اس کتاب کا ضرور مطالعہ کرنا چاہیے۔عالم برزخ کے موضوع پر یہ کتاب ہر لحاظ سے نہایت درجہ مفید ہے۔(م۔ا) 

عناوین

صفحہ نمبر

انتساب

21

اللہ تعالیٰ آخر شب آسمان دنیا پر نزول فرما کر خود پکارتا ہے

23

فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز تہجد کی  نماز ہے

32

ریاست الحرمین الشریفین مکہ مکرمہ

39

غلام احمد حریری زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

46

فہرست نا مکمل

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 27251
  • اس ہفتے کے قارئین 452741
  • اس ماہ کے قارئین 1653226
  • کل قارئین113260554
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست