#4732

مصنف : ناصر الدین البانی

مشاہدات : 9353

صحیح آداب و اخلاق

  • صفحات: 435
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10875 (PKR)
(بدھ 02 اگست 2017ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض

اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے نوازا ہے، جو پورے دین کو جامع اور اس کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ وہ نعمت اور دولت اخلاق آداب ہے، ہمارے نبی حضرت محمد رسول اللہﷺ اخلاق کے اعلیٰ معیار پر تھے، چنانچہ آپﷺ کی راز دار زندگی آپﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ ؓ عنہا فرماتی ہیں، ”آپﷺ کے اخلاق کا نمونہ قرآن کریم ہے“۔ آپﷺ نے اپنے ہر قول وفعل سے ثابت کیا کہ آپﷺ دنیا میں اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے تشریف لائے، چنانچہ ارشاد ہے: ”بعثت لاتتم مکارم الاخلاق“ یعنی ”میں (رسول اللہ ﷺ) اخلاق حسنہ کی تکمیل کے واسطے بھیجا گیا ہوں“۔ پس جس نے جس قدر آپﷺ کی تعلیمات سے فائدہ اٹھاکر اپنے اخلاق کو بہتر بنایا اسی قدر آپﷺ کے دربار میں اس کو بلند مرتبہ ملا، صحیح بخاری کتاب الادب میں ہے، ”ان خیارکم احسن منکم اخلاقا“ یعنی ”تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ حضورﷺ کی ساری زندگی اخلاقِ حسنہ سے عبارت تھی، قرآن کریم نے خود گواہی دی ”انک لعلی خلق عظیم“ یعنی ”بلاشبہ آپﷺ اخلاق کے بڑے مرتبہ پر فائز ہیں“۔ آپ ﷺ لوگوں کوبھی ہمیشہ اچھے اخلاق کی تلقین کرتے آپ کے اس اندازِ تربیت کےبارے میں حضرت انس کہتے ہیں۔ رایتہ یامر بمکارم الاخلاق(صحیح مسلم :6362) میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ لوگوں کو عمدہ اخلاق کی تعلیم دیتے ہیں۔ زیرتبصرہ کتاب’’ صحیح آداب واخلاق‘‘ محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی ﷫ کی کتب سے ماخوذ اخلاق وآداب اسلامی کے موضوع پر مجموعہ احادیث بعنوان ’’ صحیح الآداب والأخلاق‘‘ کا اردو ترجمہ ہے اس کتاب میں احادیث نبویہ کے ذخیرے میں سے وہ احادیث وسنن جمع کی ہیں جوہمارے سامنے پیغمبر اسلام ﷺ کےاخلاق کریمہ پر روشنی ڈالتی ہیں تاکہ ہرمسلمان انہیں پڑھ کر نبی کریم ﷺ کے اخلاق وشمائل کی روشنی میں اپنی عادات واعمال کی اصلاح کر سکے ۔کتاب میں مذکورہ احادیث وسنن کے جمع وانتخاب کے سلسلے میں فاضل مصنف نے علامہ ناصر الدین البانی ﷫ کی تحقیقات وتخریجات پر اعتماد کیا ہےاور صرف معتبر ومستند احادیث ہی کو اس کتاب میں شامل کیا ہے تاکہ قارئین بلا کھٹکے ان نصوص شرعیہ پر عمل پیرا ہوسکیں او ر ان کی صحت واستناد کے متعلق کسی کے ذہن میں کوئی شبہ نہ رہے ۔ نیز متون احادیث کی تشریح میں اکابر علمائے امت کےاقوال وشروح کو بھی کتاب کی زینت بنایاگیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

13

اسلامی آداب

35

پہلی قسم :اسلامی آداب

37

کھانے کےآداب

39

ٹیک لگا کرکھانا ممنوع ہے

42

کھانے کھانے کاطریقہ

44

کھانےکےشروع میں بسم اللہ پڑھنا

48

کھانا اکٹھے کھانا چاہیے

51

کم بندوں کاکھانا زیادہ کو کفایت کرتاہے

56

کھانے سے فراغت پر الحمداللہ کہناچاہیے

58

روزےدار کودعوت دی جائے تو وہ کیاکرے ؟

62

دعوت کےبغیر شرکت

66

بائیں ہاتھ سےکھانا منع ہے

69

ایثار کی ترغیب

72

کھانے میں برکت کیسےآئےگی؟

74

برتن کےدرمیان سےکھانا مکروہ ہے

76

کھانے کےبعد انگلیاں چاٹنا سنت ہے

81

پانی پینے کےآداب

89

مشکیز ےوغیرہ کو منھ لگاکرپینا مکروہ ہے

95

مشروب میں پھونک مارنا مکرو ہ ہے

98

کھڑےہوکر پانی پینا جائز ہے

101

کھانا پینا تقسیم کرنےوالا خود کب کھائے اورپئے

105

چھینک اورجمائی لینےکےآداب

109

قضائے حاجت کےآداب

116

تین چیزیں لعنت کاباعث ہیں

122

قضائے حاجت کےوقت قبلہ کی جانب منھ اورپیٹھ کرنےکی ممانعت

128

بیت الخلاء میں داخل ہونےکی دعا

133

کھڑے ہوکر پیشاب کرنا؟

135

دائیں ہاتھ سےاستنجاء کرنامکروہ ہے

137

بیت الخلاء میں باتیں کرنامکرو ہ ہے

140

سونےآداب

142

نماز تہجد کابیان

151

پیٹ کابل سوناممنوع ہے

155

اللہ کاذکر کرکےسوناچاہیے

157

لباس کےآداب

159

افضل کپڑے کون سے ہیں؟

162

میانہ روی اختیار کرنابہتر ہے

168

دعااورذکر کےآداب

170

دعامیں ہاتھ کہاں تک اٹھائے جائیں

179

دعامیں وثوق ہوناچاہیے

181

ممنوع دعائیں

185

جامع دعا

187

ملاقات کےآداب

188

ملاقات کےلیے اجازت طلب کرنا

193

اجازت مانگتےوقت اپنانام بتایا جائے

200

زیارت کےآداب

204

مہمان نوازی کےآداب

207

میزبان کےلیےدعاکرنا

214

مہمان نواز ی کتنے دن تک ہے

216

سفرکےآداب

219

رات کو اکیلا سفرکرنا

222

را ت کوسفرکرنابہتر ہے

225

جانوروں پر شفقت

227

سواری کی نگہداشت

231

سفرکی دعا

234

اوپرچڑھتےوقت اوراترتےوقت کاوظیفہ

240

جن کی دعامقبول ہوتی ہے

244

کس جگہ بیٹھے توکیاکہے

247

مسافرکوگھرجلدی لوٹ آناچاہیے

250

دن کوگھر آنا چاہیے

253

سفرسےواپسی پر پہلے مسجد میں آنا چاہیے

256

سلام کےآداب

258

سلام کےمسنون الفاظ

261

سلام کاطریقہ

265

سلام درمیانی آواز میں کہے

270

عورتوں کو سلام کہنا

272

کیابڑاچھوٹے کو سلام کہہ سکتاہے؟

275

ہربارملتے وقت سلام کہناچاہیے

277

مجالس کےآداب

281

کفارہ مجلس کی دعا

284

مجلس کاحق

291

مجلس سےاٹھتےوقت سلام کہناچاہیے

294

گفتگو کےآداب

296

سمجھانے کےلیے اپنی بات کودہرانا

298

مسجد کےآداب

302

بدبودار چیز کھاکرمسجد میں آنامنع ہے

305

مریض کی عیادت کےآداب

307

مریض کوخوشخبری دینامستحب ہے

310

مریض کےاہل خانہ سےمریض کی حالت پوچھنا

312

زندگی سےمایوس شخص کیاکہےظ

315

جنازے کےآادب

319

نماز جنازہ پڑھنےوالوں کی سفارش

322

میت کافرض اداکرنا

325

میت کی خوبیاں بیان کرنا

327

دوسری قسم اسلامی اخلاق

335

اچھااخلاق

337

صبرعمدہ اخلاق کی بنیادہے

340

مصیبت کےوقت صبرہی بہتر ہے

344

بیماری میں صبرکرنےکی جزا

349

صبرکےفوائد

351

سچائی کی فضیلت

353

سچ اطمینان  کاباعث ہے

362

فرشتوں کی دعاکامستحق

366

صدقے کی فضیلت

371

درگزراورتواضع

375

فخراورتکبر حرام ہے

379

حیاکی اہمیت

381

نبی کریم ﷺ کاحیاکابیان

385

رازکی حفاظت

389

نرمی کرنےکی فضیلت

393

نبی کریم ﷺ کی شفقت

395

آسانی اورمحبت کورواج دو

401

ہرکسی کےساتھ احسان کرنا

407

بردباری اختیار کرنااورجلد بازی سےاجتناب کرنا

410

رشک کرناجائز ہے

412

توکل کی فضیلت

418

عدل وانصاف کی فضیلت

424

خیرخواہی کرنا

426

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 85778
  • اس ہفتے کے قارئین 168179
  • اس ماہ کے قارئین 168179
  • کل قارئین111775507
  • کل کتب8856

موضوعاتی فہرست