#5948

مصنف : قاری محمد شریف

مشاہدات : 4303

سبیل الرشاد فی تحقیق تلفظ الضاد ( جدید ایڈیشن )

  • صفحات: 226
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5650 (PKR)
(منگل 26 نومبر 2019ء) ناشر : مکتبہ القراءۃ، لاہور

تلاوت ِقرآن کا  بھر پور اجروثواب اس  امر پرموقوف ہے کہ تلاوت پورے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ کی جائے قرآن کریم  کی تلاوت  کا صحیح  طریقہ جاننا اورسیکھنا علم ِتجوید کہلاتا ہے  ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ  وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی  حاصل کرے ۔ کیونکہ  قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی  وہ عظیم الشان کتاب ہے کہ ہر مسلمان پراس کتاب کو صحیح پڑھنا لازمی اور ضروری ہے جس  کاحکم  ورتل القرآن ترتیلا سے واضح ہوتا ہے۔ اس قرآنی حکم کی تکمیل اور فن تجویدکوطالب تجوید کےلیے  آسان اورعام فہم بناکر پیش کرناایک استاد کے منصب کا  اہم فریضہ ہے ۔ایک اچھا استاد جہاں اداء الحروف کی طرف توجہ دیتا ہے ۔ وہیں وہ اپنے  طالب علم کو  کتاب کےذریعے بھی مسائل تجوید ازبر کراتا ہےعلم تجوید قرآنی علوم کے بنیادی علوم میں سے ایک  ہے اس علم کی تدوین کا آغاز دوسری صدی کے  نصف سے ہوا۔ائمۂ حدیث وفقہ کی طرح تجوید وقراءات کے ائمہ کی بھی  ایک طویل فہرست ہے  اور تجوید وقراءات کے موضوع    پرماہرین تجوید وقراءات  کی بے شمار کتب موجود ہیں    جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔حتیٰ کہ اب  تجویدی  مصاحف    نے  قرآن مجید کو تجوید سے پڑھنا مزید آسان کردیا ہے۔علم تجوید میں حرف ضاد کا مخرج طویل ہونے کی وجہ سے  اس کا تلفظ ایک مشکل ترین تلفظ سمجھا جاتا ہے ۔ازروئے ادا بھی یہ  حرف اتنا مشکل ہے کہ عوام تو  کیا بہت سے خواص بھی اس کو کماحقہ ادا کرنے سے قاصر ہیں س لیے اہل علم نے حرف ضاد کی ادائیگی کے متعلق اپنی اپنی آراء کا اظہار فرمایا ہے۔ زیر تبصرہ  کتاب "سبیل الرشاد فی تحقیق تلفظ الضاد " شیخ القراء والمجودین محترم  قاری محمد شریف ﷫ کی  تصنیف ہے،جس میں انہوں نے ضاد کے صحیح اور درست تلفظ پر اظہار خیال کیا ہےاور ان تمام غلط فہمیوں کودور کرنے کی امکانی کوشش کی ہے جن کی وجہ سے اصل حقیقت کے سمجھنے میں الجھنیں پیدا ہوگئی ہیں ۔ شائقین علم تجوید کے لئے یہ ایک مفید اور شاندار کتاب ہے،جس کا تجوید وقراءات کے ہر طالب علم کو مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ مؤلف مرحوم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزانِ حسنات میں اضافہ فرمائے۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

13

سبب تالیف

13

حقیقت مقالہ

16

جن کتابوں سے استفادہ کیا گیا

17

ترغیب مطالعہ

18

حقیقت حال ایک ضروری گزارش

19

شکریہ معاونین

19

استدعاء

21

استفتاء در بارہ حروف ضاد

22

آمد از قاسم پور ضلع سلمٹ مشرق پاکستان

22

ضاد کا مخرج اور اس کی صفات ذاتیہ

23

ضاد مشابہ بالظاء ہے مشابہ بالدال نہیں

24

سب سے پہلی بات

25

ضابطہ تشابہ

25

ضاد اور اس کے ماشبہ حرفوں کی صفات کا نقشہ

26

دوسرا ضابطہ

26

مندرجہ بالا صفات کے اثرات

27

ضاد کا دال ذال زاء اور ظاء کیساتھ تقابل اور تشابہ کی وضاحت

28

استطالت

30

اگر من وجہ مانع تشابہ ہے تو من وجہ اس میں موثر بھی ہے

31

رخاوت

31

رخاوت کا ضعف تشابہ پر کچھ اثر انداز نہیں

31

بقیہ صفات کو زیر بحث لانے سے مدعا پر کچھ اثر نہیں پڑتا بلکہ اس کو کچھ تقویت ہی پہنجتی ہے

33

اصمات

34

اصمات سے سختی پر استدلال نہیں  کیا جاسکتا

34

نفخ

34

نفخ بھی تشابہ ہی کی موجب ہے نہ کہ عدم تشابہ کی

34

استطالت کی طرح تفشی بھی من وجہ تشابہ عدم تشابہ کی

34

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 67786
  • اس ہفتے کے قارئین 150187
  • اس ماہ کے قارئین 150187
  • کل قارئین111757515
  • کل کتب8856

موضوعاتی فہرست