سیرتِ رسولﷺ پر منثور اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، بلکہ فرمان الٰہی کے مطابق ہر آنے والے دور میں آپ کا ذکر خیر بڑھتا جائے گا۔دنیا میں ہزار وں سماجی مصلحین ،فلاسفہ و حکماء ،مدبرین و سیاست داں، مقنّنین ومنتظمینِ سلطنت، انسانوں کا بھلا چاہنے والے اور ان کی فلاح و بہبود کے کام کرنے والے آئے، لیکن انسانی سماج پر جتنے ہمہ گیر اثرات خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی ذاتِ گرامی کے مرتب ہوئے، اتنی اثر آفرینی کسی اور کے حصے میں نہیں آئی۔۔ رسول اللہﷺ کی شخصیت اور پیغام کے بارے میں ہر زمانے میں اور دنیا کے ہر خطے میں بے شمار کتابیں لکھی جا چکی ہیں اور یہ سلسلہ جاری وساری ہے اور قیامت تک رہے گا۔ ان شاء اللہ۔ زیرِ تبصرہ’’ نقوش رسول نمبر‘‘کو مصنف نے سیرت کے موضوع پر لکھے گئے جتنے اچھے اچھے مقالات تھے سب کو اس نمبر کی زینت بنایا ہے اور جن موضوعات پر کام کا مواد نہ تھا اُن موضوعات پر نئے سرے سے کام کروایا۔ اور سیرت کی دوسری کتابوں کی نسبت اس میں بہت تفصیل کے ساتھ لکھا گیا ہے. جہاں دوسری کتابوں میں ہر موضوع پر دو یا ایک صفحے ملیں گے تو اس میں آپ کو اُ س موضوع پر بیسیوں صفحات ملیں گے اور اس میں تکنیک اور مصادر پر آٹھ سو سولہ کے قریب صفحات پیش کیے گئے ہیں جو کہ اس سے پہلے ایسا کام نہیں ہوا۔اس نمبر میں سیرت کی جامعیت اور سیرت نگاری کے اصول اور سیرت کا مکمل مواد کہاں کہاں سے ملے گا کو بڑے احسن اور سلیس زبان میں پیش کیا گیا ہے۔ سیرت کا اولین دور اور اولین کتب کی فہرست اور تفصیل بھی دی گئی ہے۔مصنف نے اس رسالے کو ’’نقوش رسول نمبر‘‘ کے نام سے تصنیف کیا ہے۔ جو کہ سیرت پر بہت عمدہ مواد کا حامل ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مصنف کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے۔ (آمین)( ح۔م۔ا )
عناوین |
صفحہ نمبر |
برصغیرمیں تدوین حدیث |
7 |
برصغیرمین علم حدیث کی تاریخ |
44 |
برصغیرمین کتب احادیث کی نایابی |
49 |
تدوین حدیث |
53 |
تدوین سنت |
192 |
حدیثوں کی جمع وتدوین |
215 |
صدراسلام میں حدیث کی کتابت وتدوین |
226 |
کتاب احادیث عہدنبویﷺ میں |
239 |
حدیث کےظنی ہونےکاثبوت |
246 |
احادیث میں تمثیلات |
255 |
اقوال رسول ﷺ |
|
اعتقادات |
|
نیت |
267 |
جنتی اورجہنمی فرقہ |
270 |
بدمذہب |
271 |
ایمان کی خصلتیں |
274 |
تفسیراورمتفرق |
267 |
سنت اوربدعت |
278 |
احکام ایمان اوربیت ایمان |
279 |
جنت کی کفیت |
282 |
وعظ |
282 |
علم اورعلمائے کرام |
285 |
کتاب وسنت سےوابستگی |
288 |
تقدیرکابیان |
291 |
قبرکاعذاب برحق ہے |
292 |
مصائب میں رحمت کاپہلو |
295 |
تقدیروتدبیر |
297 |
اگریہ وغم |
298 |
جنت کابیان |
299 |
دوزخ کابیان |
299 |
کتاب الزکوۃ |
300 |
قسم |
301 |
تصاویر |
301 |
کتاب التفسیر |
302 |
انبیائے کرام زندہ ہیں |
303 |
براست |
304 |
حجر |
304 |
فرقان |
305 |
تقدیر |
305 |
عبادات |
|
دعا |
313 |
حج |
312 |
اعمال مین میاونہ روی |
317 |
استنجاء |
320 |
غسل |
321 |
ذکر |
321 |
کتاب طہارت وپاکیزگی |
323 |
نامز |
342 |
زکوۃ |
326 |
ووضواوراس کےمتعلقات |
327 |
حجامت |
330 |
صلوۃ |
331 |
کتاب الصلوۃ |
322 |
نمازمیں پابندی وقت |
333 |
مسجد |
334 |
مقام سترکاپردہ |
345 |
نمازکےمقام |
335 |
نمازمیں صالح کالحاظ |
346 |
سحری خیزی |
347 |
جمعہ |
338 |
نمازمیں بات کرنی چاہیے |
339 |
مسجد |
339 |