#260.04

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 1275

ماہنامہ رشد کا علم قراءات نمبر (پنجم)

  • صفحات: 703
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 28120 (PKR)
(بدھ 04 جنوری 2023ء) ناشر : مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور

قرآن کریم علوم معارف کا ایک بحربےکراں ہے علوم قرآن پر لکھی گئی کتب سے ان علوم کی تنوع او روسعت کااندازہ ہوتاہے علوم قرآن کاایک اہم گوشہ علم القراءات ہےاس علم کی تدوین کا آغاز دوسری صدی کے  نصف سے ہوا،ائمۂ حدیث وفقہ کی طرح تجوید وقراءات کے ائمہ کی بھی  ایک طویل لسٹ ہے  تجوید وقراءات کے موضوع پرماہرین تجوید وقراءات کی بےشمار کتب موجود ہیں کہ جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے۔ عرب قراء کی طرح برصغیر پاک وہند کے علماء  کرام اور قراءعظام  نے  بھی  علم تجوید وقراءات  کی اشاعت وترویج کےلیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔پاکستان میں دیوبندی قراء کرام کےعلاوہ سلفی قراء عظام  جناب قاری یحییٰ رسولنگری، قاری محمدادریس العاصم  رحمہما اللہ ،قای محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہ اللہ اور ان کےشاگردوں کی تجوید وقراءات کی نشرواشاعت میں  خدمات قابلِ تحسین ہیں۔مذکورہ قراء کی تجوید وقراءات کی کتب کے  علاوہ  جامعہ لاہور الاسلامیہ کے کلیۃ القرآن ومجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور  کے زیر نگرانی شائع ہونے  والے  علمی مجلہ  ’’رشد ‘‘کےعلم ِتجویدو  قراءات  کے موضوع پر چھ(6) ضخیم  جلدوں  پر مشتمل قراءات نمبر ز اپنے  موضوع  میں انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتے ہیں ۔  مجلہ رشد کی اس اشاعت ِ خاص  میں  تعارف واہمیت  قراءات   ، علوم قراءات ، تاریخ   قراءات ،مباحث قراءات، فقہی مباحث ،فتنہ انکار قراءات، انٹر ویو ز ، سیر وسوانح قراء ، اشاریہ جات، تحریک کلیۃ القرآن سے متعلق  مشہور قراء کرام  اور اس فن کے ماہرین کے  تحریر شدہ مضامین ،علمی  مقالات  اور حجیت  قراءات پر    پاک وہند کے  کئی  جیدمفتیان کرام کے فتاوی ٰجات بھی شامل ہیں۔نیز ان  مجلات میں    قراءات کو عجمی فتنہ قرار دینے والوں کی  بھی خوب خبر لیتے ہوئے  ان کے  اعتراضات کے  مسکت جوابات دیئے گئے ہیں۔ مجلہ رشد کے تین حصے( اول ، دوم،  سوم )تو  آج سے بارہ سال قبل جبکہ حصہ چہارم ، پنجم  اور ششم مئی 2022ء میں لاہور یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے   والی انٹر نیشنل قراءات  کانفرنس   کے موقع پر شائع ہوئے ۔ رشد کی یہ اشاعتِ خاص  جس میں سیکڑوں  مضامین ہیں تقریبا سات ہزار صفحات پرمشتمل ہےجوکہ  طالبان ِعلوم  نبوت کے لیے  بیش قیمت  علمی تحفہ ہے ان خصوصی نمبرز کی اشاعت  کلیۃالقرآن  جامعہ لاہور  الاسلامیہ،لاہور  کی طرف سے اس علم کی بہت بڑی خدمت ہے۔مجلات کے عناوین اور مقالات جہاں ایک قاری کو بہت سی علمی معلومات فراہم کرتے ہیں وہاں ایک محقق کو مزید تحقیق کے لیے بہت سے پہلوؤں کی راہنمائی بھی کرتے ہیں ان عنوانات کا انتخاب   مدیر مجلہ  جناب  ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی حفظہ اللہ(مدیر کلیۃ القرآن  جامعہ لاہور الاسلامیہ ) کا علمِ تجوید  وقراءا ت سے گہری دلچسپی کا مظہر بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ  اس  اشاعت خاص کو طباعت کےلیے  تیار کرنے والے ذمہ داران ومعاونین  کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور  قارئین کے لیے نفع بخش بنائے ۔آمین (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مدارس دینیہ میں قراءات کی ضرورت

 

2

فاقرءوا ما تیسر من القرآن

 

23

احادیث مبارکہ میں وارد شدہ قراءات

 

17

قرآن کریم کے متنوع لہجات اور ان کی حجیت

 

40

احادیث کی روشنی میں ثبوت قراءات

 

45

برصغیر پاک وہندمیں تجوید وقراءات کا  آغاز

 

68

متعدد قراءات کو ثابت کرنے والی جملہ احادیث

 

103

سبعہ احرف سے مراد اور قراءات عشرہ کی حجیت

 

126

قرآن کے سات حروف

 

141

قراءات عشرہ کی اسانید اور ان کا تواتر

 

174

تعارف علم قراءات---اہم سوالات وجوابات

 

244

اختلاف قراءات قرآنیہ اور مستشرقین

 

392

قراءات قرآنیہ کا مقام اور مستشرقین کے شبہات

 

420

منکر قراءات علامہ تمنا عمادی کا  نظریات کا جائزہ

 

455

قرآن اور قراءات قرآنیہ کے ثابت ہونے کا ذریعہ

 

476

مصحف مدینہ کی اہمیت اور تعارف

 

580

اشاریہ برموضوع علم تجوید وقراءات

 

701

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20629
  • اس ہفتے کے قارئین 282439
  • اس ماہ کے قارئین 768631
  • کل قارئین97833935

موضوعاتی فہرست