#5004

مصنف : قاری محمد ابراہیم میر محمدی

مشاہدات : 7639

حجیت قراءات

  • صفحات: 160
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7200 (PKR)
(منگل 19 دسمبر 2017ء) ناشر : ادارۃ الاصلاح ٹرسٹ البدر، بونگہ بلوچاں، قصور

قرآن مجید اللہ تعالی کی طرف سے نازل کی جانے والی آسمانی کتب میں سے سب سے  آخری  کتاب ہے۔جسے اللہ تعالی نے امت کی آسانی کی غرض سے قرآن مجید کو سات حروف پر نازل فرمایا ہے۔ یہ تمام کے تمام ساتوں حروف عین قرآن اور منزل من اللہ ہیں۔ان تمام پرایمان لانا ضروری اور واجب ہے،اوران کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔اس وقت دنیا بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات  اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں۔ اور ان میں سے چار روایات (روایت قالون، روایت ورش،روایت دوری اور روایت حفص)ایسی ہیں جو دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں باقاعدہ رائج اور متداول ہیں،عالم اسلام کے ایک بڑے حصے پر قراءت امام عاصم بروایت حفص رائج ہے، جبکہ مغرب ،الجزائر ،اندلس اور شمالی افریقہ میں قراءت امام نافع بروایت ورش ، لیبیا ،تیونس اور متعدد افریقی ممالک میں روایت قالون عن نافع، مصر، صومالیہ، سوڈان اور حضر موت  میں روایت دوری عن امام ابو عمرو بصری رائج اور متداول ہے ۔قراءات قرآنیہ کے موضوع پر اردو زبان میں اب تک متعدد کتب لکھی جا چکی ہیں جن میں علم قراءات کے اصول وضوابط کو بیان کیا گیا ہے، لیکن حجیت قراءات کے حوالے کوئی  مستقل کتاب موجود نہیں تھی۔ زیر نظر کتاب ''حجیت قراءات''  محترم  فضیلۃ الشیخ عبد الفتاح القاضی صاحب ، محترم ڈاکٹر نبیل بن ابراہیم آل اسماعیل صاحب اور استاد محترم قاری محمد ابراہیم میر محمدی صاحب کے تین کتب کے اردو ترجمہ پر مشتمل ہے۔ تینوں کتب کو ایک جگہ جمع کرنے کا مقصد اسے وفاق المدارس السلفیہ کے نصاب تعلیم "حجیت قراءات" کے لئے تیار کرنا تھا۔  اردو ترجمہ کرنے کی سعادت راقم(قاری محمد مصطفی راسخ، نائب مدیر مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور)  کے حصے میں آئی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ   قراء ات  قرآنیہ کے حوالے سے سر انجام دی گئی مولفین اور مترجم کی ان کی ان خدمات جلیلہ کو اپنی بارگاہ میں  قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مرتب

9

تقدیم

13

مصاحف عثمانیہ کا فائدہ

17

عرض مؤلف

21

حقیقت قرءات

22

قرآن مجید اور قراءات قرآنیہ کے بارے میں مستشرقین کا نقطۂ نظر

23

خاص بات

24

مصحف امام

29

مصحف مدنی

30

مصحف مکی

30

مصحف شامی

30

مصحف کوفی

30

مصحف بصری

30

سورۃ البقرہ

34

جاری ہے۔۔۔

 

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42540
  • اس ہفتے کے قارئین 223035
  • اس ماہ کے قارئین 969199
  • کل قارئین105840320
  • کل کتب8792

موضوعاتی فہرست