#5902

مصنف : عبد الحق خان بشیر نقشبندی

مشاہدات : 5907

غامدی سے اختلاف کیا ہے ؟

  • صفحات: 32
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 800 (PKR)
(جمعہ 11 اکتوبر 2019ء) ناشر : جامعہ حنفیہ فیصل آباد

دورِ حاضر کے فتنوں میں ایک بڑا فتنہ منکرین حدیث کا ہے۔ مغرب کی چکا چوند سے متاثر ، وضع قطع میں اسلامی شعائر سے عاری، نام نہاد روشن خیالی کے سپورٹر، دینی اصولوں میں جدت و ارتقاء کے نام پر تحریف کے قائل و فاعل ، دینی احکام کی عملی تعبیر کو انتہا پسندی اور دقیانوسیت قرار دینے والے، قرآن مجید کی آڑ میں احادیث رسول ﷺ کی تاویل و تحریف کے ساتھ استہزاء کرنے والے اس گروہ کے دور حاضر کے لیڈر جناب جاوید احمد غامدی صاحب ہیں۔ جو میڈیا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اپنے باطل افکار و نظریات کو خوب پھیلا رہے ہیں۔ جن میں معتزلہ کی طرح عقل انسانی کے بجائے فطرت انسانی کو کلی اختیارات عطا کرنا، دین اسلام کی تفہیم و تشریح میں انسانی فطرت و عربی محاورات یا دور جاہلیت کے اشعار کو بنیادی حیثیت دینا اور احادیث کو روایات کہہ کر ثانوی یا ثالثی حیثیت دے کر اوربسا اوقات قرآن سے متصادم کا لیبل چسپاں کر کے اسے پس پشت ڈال دینا، مسئلہ تحلیل و تحریم کو شریعت سے خارج کرنا، علاقائی رسومات کو تواتر عملی کا جامہ پہنا کر اسے دین بنا ڈالنا، قرآن کے نام پر مغرب کے تمام ملحدانہ افکار و نظریات کو امپورٹ کرنا ، سنت کی جدید تعریف کر کے اصطلاحات محدثین کو نشانہ ستم بنانا، قرات سبعہ کو فتنہ عجم بتانا وغیرہ وغیرہ۔رد فتنہ غامدیت      کےسلسلے میں ماہنامہ   محدث ،لاہور نے  آغاز  کیا  ۔ محترم   مولانا محمدرفیق چودہری صاحب نے  مسلسل  غامدیت کے رد میں   علمی  وتحقیقی مضمون لکھے  جومحدث کےصفحات پر شائع ہوتے رہے  بعدازاں ان  مضامین کو چودہری   صاحب نے اپنے  ادارہ مکتبہ ’’قرآنیات‘‘ کی طرف سے کتابی صورت میں شائع کیا۔جسے  اہل علم  کے ہاں بڑا قبول عام حاصل  ہوا ۔او ر پھر اس کے  بعد کئی اہل علم  نے  غامدیت کے ردّ میں  مضامین وکتب   تصنیف  کیں جن میں  مفسر قرآن   مصنف کتب کثیرہ   محترم حافظ صلاح الدین یوسف ﷾ کی تصنیف ’’ فتنہ غامدیت ایک تحقیقی وتنقید ی جائزہ‘‘   ڈاکٹر حافظ زبیر کی ’’فکر غامدی ‘‘ کےعلاوہ کئی کتب سامنے  آئی ہیں  ۔نیز مجلہ  ماہنامہ ’’صفدر ‘‘ کی  غامدیت کے رد میں جدوجہد  بھی انتہائی لائق تحسین ہیں ۔ زیر نظر کتابچہ  بعنوان ’’ غامدی سے اختلاف کیا ہے؟ مع جاوید غامدی کے بارے میں دار العلوم دیوبند کافتویٰ‘‘ مولانا عبد الحق  بشیر صاحب  کا مدرسہ ریحان  المدارس ، گوجرانوالہ  میں  چند ماہ قبل )اپریل ،مئی 2019(دورہ  تفسیر القرآن  الکریم  میں  پیش   کیے  گیے  درس کی کتابی صورت ہے  اس میں  مولانا عبد الحق صاحب نے غامدی نظریات کا   مختصر انداز میں  خوب ردّ کیا ہے ۔نیز اس رسالہ کے آخر میں  غامدی افکار ونظریات کے متعلق دار العلوم ،دیوبند کا فتویٰ بھی منسک کردیا ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

آج کھل کر بات ہوگی

5

کیا قرآن سمجھنے کےلیے صرف نظم کلام و ادب جاہلی کافی ہے ؟

5

جس کے فکر کو ماننے والا صرف ایک شخص ہے ، وہ امام العصر!!؟

6

جاوید احمد غامدی سے اختلاف کیا ہے ؟

7

غامدی سے پہلا اختلاف: کیا قرآن پاک دائمی نہیں ہے ؟

7

دوسرا اختلاف: کیا اسلاف امت قرآن کےفہم و شعور سے محروم تھے؟

7

تیسرا اختلاف: کیاحکم جہاد نبی کریمﷺ کے ساتھ خاص ہے ؟

8

غلبہ دین صرف اللہ کا ’’وعدہ ‘‘ ہے یا امت کی ذمہ داری بھی ؟

8

کیا جہاد کے لیے ہجرت شرط ہے ؟

9

ایک غامدی دھوکہ

9

مرزا غلام احمد قادیانی کا دعویٰ بھی یہی ہے

9

چوتھا اختلاف: کیانبی کریمﷺ کا اپنا عمل ’’سنت ‘‘ نہیں ؟

10

غامدی حضورﷺ کی ذات کا بھی دشمن ہے ، سنت کا بھی

10

پانچواں اختلاف: کیا اجماع امت حجت نہیں ؟

11

دلائل میں فہم کے لحاظ سے پہلا نمبر اجماع کا ہے

11

علمائے دیوبند کا امتیازی وصف

12

غامدی کے نزدیک کسی کو کافر نہیں کہہ سکتے ، غیر مسلم کہہ سکتے ہیں

13

چھٹا اختلاف: کیا علماء کو سیاست سے الگ رہنا چاہیے ؟

13

غامدی دستور پاکستان کا منکر ہے

14

دین کے حالات کے مطابق ڈھالنے کا ایک سچا واقعہ

14

ساتواں اختلاف: کیا شاتم رسول اور مرتد کے لیے شریعت میں قتل کی سزا نہیں ؟

14

آٹھواں اختلاف: کیا رجم کی سزا صرف عادی مجرم کے لیے ہے ؟

15

کیا حضرت عاعز ؓوغیرہ صحابی نہیں تھے؟

15

معصوم اور محفوظ کا فرق

16

عادی مجرم  وہ ہوتا ہے جس کا جرم مشہور ہو

16

غامدی صاحب کوڑے کھانے کےلیے تیار ہو جائیں !

17

صحابہ کرام کےبارے میں ایسے الفاظ کا استعمال معمولی بات نہیں

17

غامدی صاحب کے شاگرد اور وکیل عمار خان ناصر کے بارے میں

18

1) .... ’’الجہاد ماض الی یوم القیامۃ‘‘ آیت قرآنی کی تفسیر ہے

18

قرآن پاک میں ’’دین‘‘ کے مقابل لفظ ’’ فتنہ ‘‘ سے مراد کفر ہے

18

2)...کیا قادیانی اسلامی فرق ہیں ؟

19

کیا قادیانی اسلام اور پاکستان کے وفادار ہیں ؟

20

3)...کیا مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کا حق ہے ؟

20

4) .....کیا حضرت ماعز ؓکا جرم زنا بالجبر تھا؟

21

5).....مرتد کی سزا کے بارے میں

21

6)...کیا توہین رسالت کےجرم پر سزائے موت صرف عادی مجرم کے لیے ہے ؟

21

7).... کیا قتل منافق والی روایت کسی دشمن صحابہ اور پیشہ ور واعظ نے گھڑی ؟

22

واقعہ سے اختلاف کرنا الگ بات ، مگر یہ انداز بذات خود صحابہ دشمنی ہے

23

حضرت مولانا زاہد  الراشدی صاحب کے بارے میں

23

پہلا اختلاف : کیا مودودی کی غلطیاں ’’تفردات‘‘ ہیں ؟

23

تفرد اور ضلالت میں فرق

24

’’تفرد‘‘ فرد کا ہوتا ہے جماعت کا نہیں

24

دوسرا اختلاف: کیا غامدی کے خلاف فتویٰ نہیں دینا چاہیے ؟

25

تیسرا اختلاف: کیا عمار خان ناصر گمراہ نہیں ہے ؟

25

عمار خان ناصر کی چند گمرائیاں

25

دار العلوم دیوبند  کو فیصل بنا لیا جائے

26

حوالہ جات

27

جاوید احمد غامدی کےبارےمیں دار العلوم دیوبند کا فتویٰ

30

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 36122
  • اس ہفتے کے قارئین 461612
  • اس ماہ کے قارئین 1662097
  • کل قارئین113269425
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست