#7192

مصنف : خالد سیف اللہ رحمانی

مشاہدات : 2112

دینی و عصری درسگاہیں تعلیمی مسائل

  • صفحات: 273
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10920 (PKR)
(ہفتہ 02 دسمبر 2023ء) ناشر : ہدیٰ بک ڈسٹری بیوٹرس حیدرآباد

دینی مدارس کے طلباء ،اساتذہ ،علمائے کرام ،مشائخ عظام اصحاب صفہ اور علوم نبویﷺ کے وارث اور امین ہیں ۔ یہی مدارس دینِ اسلام کے وہ قلعے ہیں جہاں سے قال اللہ قال الرسول ﷺ کی پاکیزہ صدائیں دن رات گونجتی ہیں ۔ روزِ اول سے دینِ اسلام کا تعلق تعلیم و تعلم اور درس و تدریس سے رہا ہے ۔نبی کریم ﷺ پر سب سے پہلے جو وحی نازل ہوئی وہ تعلیم سے متعلق تھی۔ اس وحی کے ساتھ ہی رسول اللہﷺ نے ایک صحابی ارقم بن ابی ارقم کے گھر میں دار ارقم کے نام سے ایک مخفی مدرسہ قائم کیا ۔ ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں جب اسلامی ریاست کا قیام عمل میں آیا تو وہاں سب سے پہلے آپﷺ نے مسجد تعمیر کی جو مسجد نبوی کے نام سے موسوم ہے ۔اس کے ایک جانب آپ نے ایک چبوترا(صفہ) بھی تعمیر کرایا ۔ یہاں بیٹھ کر آپﷺ مقامی و بیرونی صحابہ کرام کو قرآن مجید اور دین کی تعلیم دیتے تھے ۔یہ اسلام کا پہلا باقاعدہ اقامتی مدرسہ تھا جو تاریخ میں اصحاب صفہ کے نام سے معروف ہے ۔ یہاں سے مسجد اور مدرسہ کا ایسا تلازمہ قائم ہوا کہ پھر جہاں جہاں مسجدیں قائم ہوتی گئیں وہاں ساتھ ہی مدرسے بھی قائم ہوتے گئے ۔ زیر نظر کتاب ’’دینی و عصری درسگاہیں تعلیمی مسائل‘‘مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کے مختلف مطبوعہ مضامین کا مجموعہ ہے جسے مولانا محمد عمر عابدین قاسمی مدنی صاحب نے کتابی صورت میں مرتب کیا ہے۔یہ کتاب دینی و عصری تعلیم کی اہمیت، تعلیم کے نصاب و نظام کے لیے لائحہ عمل ، مدارس کے بارے میں غلط فہمیوں کا ازالہ اور دینی و عصری درسگاہوں کے مسائل پر چشم کشا تجزیہ و تبصرہ جات پر مشتمل ہے۔ (م۔ا)

پیش لفظ

7

عرض مرتب

9

دینی تعلیم اور دینی درسگاہیں

15

صفہ پہلی اسلامی درسگاہ

15

میں اس ذلت کو فراموش نہیں کر سکتا

22

دینی تعلیم کا نظام وقت کی اہم ضرورت

25

اسلام کی حفاظت و اشاعت اور ملک و قوم کی تعمیر میں دینی مدارس کا حصہ

31

دینی مدارس اسلام کی حفاظت گاہیں

47

لڑکیوں کی دینی تعلیم

57

دینی مدارس کے فضلاء

68

کس سے کہوں کہ زہر ہے میرے لیے مئے حیات

73

علماء دعوت دین اور خدمت خلق کی ذمہ داری

79

فضلاء دینی مدارس کی ذمہ داریاں

84

دینی مدارس میں فقہ اسلامی کا نصاب

96

ہندوستانی دینی مدارس میں اصول فقہ اور قواعد فقہ کی تعلیم

105

دینی مدارس ہی پر نگاہ عنایت کیوں

114

دینی مدارس ان کے ذرائع آمدنی اور دہشت گردی ایک حقیقت پسندانہ تجزیہ

121

دینی مدارس انسان گر یا دہشت گرد

141

دینی مدارس حکومت اور مسلمانوں کے درمیان

147

دینی مدارس اور موجودہ حالات

154

دینی مدارس اور زکوۃ

160

عصری تعلیم اور عصری درسگاہیں

171

تعلیم قوموں کی شہ رگ

171

عصری تعلیم اسلامی نقطہ نظر

176

فلکیات اور مسلمان سائنسدان

182

میڈیکل سائنس اور مسلمانوں کی خدمات

187

تعلیمی پسماندگی

194

بچے ہماری ذمہ داریاں

199

تعلیم اور ہماری ذمہ داریاں

205

تعلیم کی تجارت

211

مخلوط تعلیم ایک جائزہ

217

ریکنگ مذہب اور اخلاق کی میزان میں

223

مسلمانوں کے زیر انتظام عصری درسگاہیں کچھ مخلصانہ مشورے

229

دینی تعلیم و تربیت کے لیے گرمائی کلاسس کچھ مشورے

238

مادری زبان میں تعلیم کی اہمیت

244

مشترک مسائل

253

اساتذہ کے ساتھ سلوک

253

اساتذہ مقام اور ذمہ داریاں

259

طلبہ کی تادیب اور فہمائش کے شرعی اصول

265

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 25631
  • اس ہفتے کے قارئین 451121
  • اس ماہ کے قارئین 1651606
  • کل قارئین113258934
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست