#6689

مصنف : خالد سیف اللہ رحمانی

مشاہدات : 8172

مطالعہ اہمیت اور طریقہ کار ایک فکر انگیز خطاب

  • صفحات: 24
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 960 (PKR)
(جمعرات 21 اپریل 2022ء) ناشر : جامعہ اسلامیہ بنجاری اندور

علم انسان کا امتیاز ہی نہیں بلکہ اس کی بنیادی ضرورت بھی ہے، جس کی تکمیل کا واحد ذریعہ مطالعہ ہے وسعت علم   اور اس میں پختگی کے لیے مطالعہ انتہائی  ضروری ہے مطالعہ کے بغیر قلم کے میدان میں ایک قدم بھی بڑھانا بہت مشکل ہے، مطالعہ استعداد کی کنجی اور صلاحیتوں کو بیدار کرنے کا بہترین آلہ ہے۔ یہ مطالعہ ہی کا کرشمہ ہے کہ انسان ہر لمحہ اپنی معلومات میں وسعت پیدا کرتا رہتا ہے۔ اور زاویہٴ فکر ونظر کو وسیع سے وسیع تر کرتا رہتا ہے۔مطالعہ ایک ایسی دوربین ہے جس کے ذریعے انسان دنیا کے گوشہ گوشہ کو دیکھتا رہتا ہے، مطالعہ ایک طیارے کی مانند ہے جس پرسوار ہوکر ایک مطالعہ کرنے والا دنیا کے چپہ چپہ کی سیر کرتا رہتا ہے اور وہاں کی تعلیمی، تہذیبی، سیاسی اور اقتصادی احوال سے واقفیت حاصل کرتا ہےعلم کی روح، بقا اور حیات اگر ہم کسی چیز کو قرار دے سکتے ہیں تو وہ ”مطالعہ اور کتب بینی“ ہے۔ علم کی ترقی، رسوخ اور پختگی اسی کی مرہون منت ہے، کوئی فرد مطالعہ اور کتب بینی کے بغیر اعلیٰ علمی مقام حاصل نہیں کر سکتا۔ زیر نظر کتابچہ ’’ مطالعہ،اہمیت او رطریقۂ کار ‘‘ مولانا خالد سیف  اللہ رحمانی  آف انڈیا کے  جامعہ اسلامیہ بنجاری کے طلباء سے خطاب کی کتابی صورت ہے ۔ مولانا محمد  حسان فلاحی نے اسے افادۂ  عام کے  لیے کتابی صورت میں مرتب کیا ہے ۔اس کتابچہ میں   مطالعہ کی اہمیت  اور  طریقۂ کار    کو واضح کیا گیا ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

4

تقریظ

6

دعائیہ کلمات

7

عرض مرتب

8

خطاب

11

صرف عالم نہیں بننا ہے

11

میں الزام ان کو دیتا تھا قصور اپنا نکل آیا

12

جہد مسلسل اور خود اعتمادی

13

اپنے اندر مطالعہ کی صلاحیت پیدا کریں

14

پہلی وحی اور قلم کا ذکر

15

صحابیات ؓ اور فن کتابت

16

ابن شہاب زہری اور شوق مطالعہ

16

بیگانہ کرتی ہے دو عالم سے دل کو

17

سرور علم ہے کیف شراب سے بہتر

18

آدمی کا مطالعہ کبھی ضائع نہیں ہوتا

19

اپنے مطالعے کو دو حصوں میں تقسیم

20

زبان کی خامیوں کو دور کریں

22

مدرسہ کی پہچان درو دیوار سے نہیں

23

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3122
  • اس ہفتے کے قارئین 161654
  • اس ماہ کے قارئین 1680727
  • کل قارئین115572727
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست