#6649

مصنف : حافظ عبد الرزاق اظہر

مشاہدات : 5088

آسمانوں کے دروازے کب کھلتے ہیں ؟

  • صفحات: 258
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10320 (PKR)
(جمعہ 11 مارچ 2022ء) ناشر : دار الخلود کامونکی

ساتوں آسمان دروازوں پر مشتمل ہیں  اور ان دروازوں کی تعداد بہت زیادہ ہے  ان  کا احصاء اور شمارممکن نہیں سوائے رب تعالیٰ کی ذات کے  ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا اور یہ تمام دروازے قیامت کے دن کھلیں گے اور اس  کا علم اللہ کی ذات کو ہے کہ وہ کب آئےگی ۔آسمان کے بعض دروازے فرشتوں کے اترنے اور چڑھنے کےلیے کھلتے ہیں  اور اسی وقت ہی بند کردئیے جاتے ہیں ۔لیکن بعض اعمال اور اوقات ایسے ہیں کہ جس وقت آسمان کے دروازے کھلے جاتے ہیں ۔جیسے کہ جامع ترمذی حدیث مبارکہ ہے عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي أَرْبَعًا بَعْدَ أَنْ تَزُولَ الشَّمْسُ قَبْلَ الظُّهْرِ، وَقَالَ: «إِنَّهَا سَاعَةٌ تُفْتَحُ فِيهَا أَبْوَابُ السَّمَاءِ، وَأُحِبُّ أَنْ يَصْعَدَ لِي فِيهَا عَمَلٌ صَالِحٌ» ’’ سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ زوال کے بعد اور ظہر سے پہلے چار رکعت پڑھا کرتے اور فرماتے یہ ایسا وقت ہے کہ اس میں آسمانوں کے دروازے کھلتے ہیں اور میں پسند کرتا ہوں کہ ایسے وقت میں میرے نیک اعمال اوپر اٹھائے جائیں۔‘‘ (جامع ترمذی:478) زیر نظر کتاب’’آسمان کے دروازۃے کب کھلتے ہیں؟‘‘ محترم جناب  حافظ عبد الرزاق اظہر حفظہ اللہ کی تصنیف ہے فاضل مصنف نے اس کتاب میں قرآن وسنت کی روشنی میں  ان اعمال واذکار وغیرہ کا تذکرہ کیا ہے کہ جن کے لیے آسمانوں کے دروازے کھلتے ہیں اور وہ پھر رب ذوالجلال کی ذات گرامی کے سانے پیش ہوتے ہیں  اور رب کائنات انہیں شرف قبولیت سے نوازتے ہیں  اور اسی طرح کچھ ایسے کام ہیں کہ جن کے لیے آسمانوں کےدروازے نہیں کھلتے اور نہ ہی وہ آسمان سے اوپر جاتے ہیں او ر نہ ہی انہیں شرف قبولیت حاصل ہوتا ہے ۔اپنے موضوع یہ کتاب بڑی ہی مفید ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی تحقیقی وتصنیفی اور دعوتی وتدریسی جہود کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مولف

11

آسمانوں کے دروازوں کے متعلق

15

ان اوقات کے متعلق جن میں آسمان کے دروازے کھلتے ہیں

28

ان اشیاء کے متعلق جن کے لیے آسمان کے دروازے کھلتے ہیں

62

ان اذکار کے متعلق ہے جن کے پڑھنے سے آسمان کے دروازے کھل جاتے ہیں

64

استفتاح الصلاۃ کی مختلف دعائیں

76

ان مذکورہ الفاظ کے دیگر فضائل و فوائد

96

بارش کے وقت دعا قبول ہوتی ہے

129

وہ اعمال جن کے لیے آسمان کے دروازے کھلتے ہیں

173

ان روحوں کے متعلق ہے جن کےلیے آسمان کے دروازے کھلتے ہیں

203

ان اشیاء کے متعلق ہے جن کے لیے آسمان کے دروازے نہیں کھلتے

210

ان اعمال کے متعلق ہے جن کے لیے آسمان کے دروازے نہیں کھلتے

220

ان حالات کے متعلق ہے جن میں دعائیں قبول نہیں ہوتیں

237

ان روحوں کے متعلق ہے جن کے لیے آسمان کے دروازے نہیں کھلتے

246

آسمان کے اس دروازے کے متعلق جو بند ہی نہیں ہوتا

250

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7158
  • اس ہفتے کے قارئین 165690
  • اس ماہ کے قارئین 1684763
  • کل قارئین115576763
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست