#5879

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 3570

عصر حاضر میں اسلامی قانون کی معنویت

  • صفحات: 233
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5825 (PKR)
(بدھ 18 ستمبر 2019ء) ناشر : ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی

ساری کائنات کا خالق ،مالک اور رازق اللہ تعالی ہے۔وہی اقتدار اعلی کا بلا شرکت غیرے  مالک اور انسانوں کا رب رحیم وکریم ہے۔انسانوں کے لئے قوانین حیات مقرر کرنا اسی کا اختیار کلی ہے۔اس کا قانون عدل بے گناہ افراد میں اطمینان خاطر پیدا کرتا ہے اور بڑے جرائم پر اس کی مقرر کردہ سخت سزائیں مجرموں کو ارتکاب جرم سے روکنے ،انہیں کیفر کردار تک پہنچانے اور دوسرے افراد کے لئے عبرت وموعظت کا سامان مہیا کرنے کا باعث ہیں۔اسلامی قانون عدل وانصاف کی ضمانت فراہم کرتا ہے،معاشرتی حقوق کا تحفظ کرتا ہے اور عزت وحرمت کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔انسانوں اور رب کے باہمی تعلق کا تقاضا یہ ہے کہ اللہ کے قوانین کے نفاذ کے نتیجے میں زندگی میں وہ راحت،آرام اور آسائشیں پیدا ہوں جن کا قرآن حکیم میں بار بار وعدہ کیا گیا ہے۔ لیکن عجیب بات یہ ہے کہ اسلامی قوانین کے نفاذ کے بعد معاشرے سے فیڈ بیک ملتی ہے وہ کسی طرح حوصلہ افزاء نہیں ہے۔اس لئے اس امر پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا معاذ اللہ خدائی قوانین اپنی تاثیر کھو چکے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب " عصر حاضر میں اسلامی قانون کی معنویت " ایفا پبلیکیشنز، نئی دہلی کی شائع کردہ ہے، جس میں اسلامک فقہ اکیڈمی کےدو روزہ قومی سیمینار مؤرخہ28 ،29مئی  2011ء منعقدہ انڈین لا انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی اسلامی قانون کی عصر حاضر میں اہمیت ومعنوی کے موضوع پرپیش کئے گئے علمی، فقہی اور تحقیقی مقالات ومناقشات کے مجموعے کو جمع کر دیا گیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ایفا پبلیکیشنز والوں کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

7

استقبالیہ کلمات

11

افتتاحی خطبہ

15

کلیدی خطبہ

43

خصوصی خطاب

61

تجاویز

66

مقالات

69

موجودہ دور میں اسلامی قانون کی معنویت

77

دور حاضر میں اسلامی سزاؤں کی معنویت

77

زنا کی سزا

99

اسلام کے تعزیری قوانین کی معنویت

106

عصر حاضر میں اسلامی قانون کی معنویت

123

عدالتوں کا وکلاء اور اسلامی قانون

131

اسلام کے تعزیری قوانین کی معنویت

141

تدریس و تدوین قانون اسلامی کا معروضی مطالعہ

143

عصری موانع اور امکانات

143

موجودہ دور میں اسلام کے قانون حدود و تعزیرات کی معنویت

171

ہندوستانی یونیورسٹیز کے شعبہ قانون کے نصاب میں اسلامی قانون کا تناسب

195

موجودہ عہد میں اسلامی حدود و تعزیرات کی معنویت

209

عائلی قوانین کا نفاذ اور مشکلات

214

ہندوستان میں شرعی قوانین اور ہماری ذمہ داریاں

227

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 8534
  • اس ہفتے کے قارئین 8534
  • اس ماہ کے قارئین 1682485
  • کل قارئین113289813
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست