#7092

مصنف : حافظ فیض اللہ ناصر

مشاہدات : 3225

عمل کم اجر زیادہ

  • صفحات: 50
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2000 (PKR)
(جمعرات 17 اگست 2023ء) ناشر : آغاز سحر لاہور پاکستان

انسان کی فوز و فلاح کے لیے ایمان کے ساتھ اعمال صالحہ کا ہونا بھی لازمی امر ہے۔ اگر اعمال صالحہ نہیں ہونگے تو ایمان بھی فائدہ نہ دے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں جہاں بھی کامیاب ایمان والوں کا ذکر کیا ہے ساتھ ہی بطور شرط اعمال صالحہ کا بھی ذکر کیا ہے۔ اور انسانی طبیعت کا یہ خاصہ ہے کہ وہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ نفع حاصل کرنا چاہتی ہے۔ شریعتِ اسلامیہ میں احکامات الہیہ پر عمل کرنے کی تاکید کے ساتھ ساتھ ان اعمال کا اجر و ثواب بھی بیان کیا گیا ہے تاکہ انسان کو عمل کی رغبت پیدا ہو۔ اعمال انسانی زندگی کے کسی بھی گوشہ سے تعلق رکھتے ہوں خواہ مالی معاملات ہوں، روحانی یا زندگی کے تعبدی معاملات مثلاً نماز، روزہ، حج زکوٰۃ و دیگر عباداتی امور تمام معاملات پر عمل کرنے کا اجر و ثواب ذکر کیا گیا ہے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو اعلیٰ مقام دینے کے لیے کتنے ہی چھوٹے چھوٹے اعمال کا اجر قیام اللیل ، روزہ ، حج و عمرہ اور جہاد فی سبیل اللہ جیسی بڑی بڑی عبادات کے اجر کے برابر قرار دیا ہے۔ تھوڑے وقت میں چھوٹے اعمال جو بہت بڑے ثواب کا باعث بنتے ہیں بڑی فضیلتوں کے حامل ہوتے ہیں انسان ان کو ڈھونڈتا پھرتا ہے۔ کیونکہ کسی عمل کی فضیلت،اجر و ثواب اور آخرت میں بلند مقام دیکھ کر انسانی طبیعت جلد اس کی طرف راغب ہو جاتی ہے اور ان پر عمل کرنا آسان معلوم ہوتا ہے دین اسلام میں کئی ایسے چھوٹے چھوٹے اعمال بتائے گئے ہیں جن کا اجر و ثواب اعمال کی نسبت بہت زیادہ ہوتا ہے۔ مختلف اہل علم نے ایسے اعمال پر مشتمل کتب بھی مرتب کی ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’ عمل کم اجر زیادہ‘‘ برادر مکرم جناب حافظ فیض اللہ ناصر حفظہ اللہ کی کاوش ہے انہوں نے اس مختصر کتابچہ میں ایسے چند اعمال کا ذکر کیا ہے جو بے حسباب و اجر و ثواب کے حامل ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس کتابچہ کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے۔ (م۔ا)

حرفے چند

4

کیا ےپ ہمیشہ جاری رہنے والا ثواب چاہتے ہیں؟

5

ذکر الٰہی کے بیش بہا فوائد سمیٹیں

6

درود شریف کے ثمرات حاصل کیجیے

7

شفاعت رسول جہنم سے نجات جنت کا حصول

7

نعمتوں بھری جنت میں داخلہ پائیے

8

نیکی کے ارادے سے ہی ثواب مل جاتا ہے

8

جنت کے آٹھوں دروازے کھل جاتے ہیں

9

اس کے لیے میری شفاعت حلال ہو جائے گی

10

جنت میں اپنا گھر بنائیں

11

ایک سجدے سے ایک درجہ بلند اور ایک گناہ معاف

12

فرشتوں کی دعائیں لیجیے

12

تیس نیکیاں اور روزے دار کے برابر ثواب پائیں

13

ایک سال کے روزوں اور قیام کا ثواب

13

ساری رات قیام کرنے کے برابر ثواب

14

ساری رات فرشتوں کی دعائیں لیجیے

15

اپنے گناہوں کا بہ آسانی خاتمہ کیجیے

17

ایک اور دو سال کے گناہوں کا کفارہ

18

صدقے کی بہت ہی پیاری صورت

20

بیٹیاں جہنم سے رکاوٹ بن جائیں گی

21

فتنہ دجال سے حفاظت پائیں

22

ایک مکمل حج کا ثواب پائیں

23

سمندر کی جھاگ کے برابر گناہ معاف

24

200 جانور صدقہ اور 100 غلام آزاد کرنے کا ثواب

27

جنت کا خزانہ حاصل کیجیے

28

ایک عمل پر سات عظیم انعامات

30

یہ پڑھنے سے کبیرہ گناہ بھی معاف

32

مسلسل 24 گھنٹے ذکر کرنے سے افضل عمل

33

جنت کا حصول بھی رفاقت رسول بھی

37

دس بیس اور تیس نیکیاں

39

ان کے گناہ جھڑنے لگتے ہیں

40

جیسی نیکی ویسی ہی صلہ

41

گناہ کی آسانی سے معافی

43

دعاؤں کی قبولیت کا باعث بننے والے کلمات

47

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7864
  • اس ہفتے کے قارئین 166396
  • اس ماہ کے قارئین 1685469
  • کل قارئین115577469
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست