الحکمہ انٹر نیشنل

  • نام : الحکمہ انٹر نیشنل
  • ملک : ٹاؤن شپ لاہور

کل کتب 9

  • 1 #5121

    مصنف : حافظ شفیق الرحمن زاہد

    مشاہدات : 4437

    ماہ رمضان ضائع نہ ہونے پائے

    (منگل 09 جنوری 2018ء) ناشر : الحکمہ انٹر نیشنل
    #5121 Book صفحات: 45

    ماہ رمضان میں  اللہ تعالی  جنت  کے دروازے کھول  دیتا ہے  او رجہنم   کے دروازے  بند کردیتا ہے  اور شیطان  کوجکڑ دیتا ہے تاکہ  وہ  اللہ کے بندے کو اس طر ح  گمراہ  نہ کرسکے  جس  طرح عام دنوں میں کرتا  ہے اور یہ ایک ایسا  مہینہ ہے  جس میں اللہ تعالی خصوصی طور پر اپنے  بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور  سب  سے زیاد ہ  اپنے بندوں کو  جہنم  سے آزادی کا انعام  عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے  روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے  نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی  جانے والی عبادات  ( روزہ ،قیام  ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت  لیلۃ القدر وغیرہ )کی  بڑی فضیلت بیان کی   ہے ۔   کتب احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام  کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے  ۔ اور کئی  علماء اور اہل علم نے    رمضان المبارک  کے احکام ومسائل وفضائل کے&nbs...

  • 2 #5427

    مصنف : حافظ شفیق الرحمن زاہد

    مشاہدات : 4196

    مقام رسالت کا عملی تصور

    (ہفتہ 07 جولائی 2018ء) ناشر : الحکمہ انٹر نیشنل
    #5427 Book صفحات: 50

    اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنم...

  • 3 #7044

    مصنف : محمد بن صالح المنجد

    مشاہدات : 2234

    عشرہ ذوالحجہ کے 44 فضائل و مسائل

    (اتوار 25 جون 2023ء) ناشر : الحکمہ انٹر نیشنل
    #7044 Book صفحات: 18

    اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے ۔ اس کے لیے کچھ ایسے مواسم کا انتخاب فرمایا ہے جن میں عبادت باقی ایام کی بہ نسبت زیادہ افضل ہوتی ہے، انہی مواسم میں سے ذوالحجہ کے پہلے عشرہ میں عبادت کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ قرآن و سنت میں اس کی بڑی فضیلت و عظمت بیان کی گئی ہے مسلمان ہمیشہ سے اس کی قدر و منزلت کا اہتمام کرتے آئے ہیں بعض اہل علم کے نزدیک ذوالحجہ کے پہلے دس دن رمضان کے آخری دس دنوں سے بھی افضل ہیں ۔ زيرنظر کتابچہ ’’عشرہ ذوالحجہ کے 44 فضائل و مسائل‘‘سعودی عرب کے نامور عالم دین فضیلۃ الشیخ محمد صالح المنجد حفظہ اللہ کے عربی رسالہ 44 فائدة في عشر ذي الحجة کا اردو ترجمہ ہے۔شیخ نے اس کتابچہ میں ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں سے متعلق عبادات کا خلاصہ اور فوائد کو اہم نکات کی صورت میں بیان کیا ہے۔محترم حافظ فیض اللہ ناصر حفظہ اللہ نے اسے اردو قالب میں ڈھالنے کی سعادت حاصل کی ہے۔(م۔ا)

  • 4 #7277

    مصنف : حافظ شفیق الرحمن زاہد

    مشاہدات : 1620

    ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے مجرم

    (پیر 22 اپریل 2024ء) ناشر : الحکمہ انٹر نیشنل
    #7277 Book صفحات: 40

    مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپ ﷺ کو اس جہاں میں بھیج کر بعثت انبیاء کا سلسلہ ختم فرما دیا ہے۔ اب آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہو گا۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی ختم نبوت کا ذکر قرآن حکیم کی متعدد آیات میں نہایت ہی جامع انداز میں صراحت کے ساتھ کیا گیا ہے۔ قرآن حکیم میں متعدد آیات ایسی ہیں جو عقيدہ ختم نبوت کی تائید و تصدیق کرتی ہیں۔ خود نبی اکرم ﷺ نے متعدد متواتر احادیث میں خاتم النبیین کا یہی معنیٰ متعین فرمایا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ختم نبوت کے مجرم‘‘ فاضل نوجوان حافظ شفیق الرحمٰن زاہد حفظہ اللہ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ، مدیر ’’الحکمۃ انٹرنیشنل،لاہور ) کی کاوش ہے ۔انہوں نے اس کتابچہ میں متعلقہ موضوع پر کتاب و سنت اور تاریخی حقائق کی روشنی میں جامع تجزیہ پیش کیا ہے۔قاری شفیق الرحمٰن صاحب اور ان کے رفقاء ماشاء اللہ بڑی جدوجہد سے اصلاح معاشرہ ، عصری تقاضوں کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم تربیت اور جدید فتنوں کے سد باب...

  • 5 #7300

    مصنف : حافظ فیض اللہ ناصر

    مشاہدات : 848

    ماہ رمضان میں کرنے کے کام

    (ہفتہ 25 مئی 2024ء) ناشر : الحکمہ انٹر نیشنل
    #7300 Book صفحات: 50

    رمضان المبارک کے روزے رکھنا اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات کی بڑی فضیلت بیان کی ہے ۔روزہ کے احکام و مسائل سے آگاہی ہر روزہ دار کے لیے ضروری ہے ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام و مسائل سے لاعلم ہوتے ہیں۔ زیرنظر کتابچہ’’ماہ رمضان میں کرنے کے کام‘‘فضیلۃ الشیخ حافظ فیض اللہ ناصر صاحب کا مرتب شدہ ہے۔انہوں نے یہ کتابچہ حافظ شفیق الرحمٰن زاہد(مدیر الحکمہ انٹرنیشنل)کی ترغیب پر تحریر کیا ہے اور اس میں رمضان المبارک میں اللہ کی محبت،مغفرت اور جنت کا حصول یقینی بنانے والے 20 ایسے امور بیان کیے ہیں جن پر عمل پیرا ہونے سے بندۂ مومن رمضان المبارک سے کماحقہ فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرتب موصوف کی تحقیقی و تصنیفی اور تدریسی جہود کو قبول فرمائے اور ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے ۔آمین (م۔ا)عبادات ۔روزے

  • 6 #7321

    مصنف : حافظ فیض اللہ ناصر

    مشاہدات : 992

    قربانی کیسے کریں ؟

    (اتوار 16 جون 2024ء) ناشر : الحکمہ انٹر نیشنل
    #7321 Book صفحات: 14

    اللہ تعالیٰ نے جن و انس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے اور عبادات کی مختلف اقسام ہیں ۔مثلاً قولی،فعلی ،مالی ۔ مالی عبادت میں ایک عبادت قربانی بھی ہے۔ قربانی جد الانبیاء سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی عظیم ترین سنت ہے ۔یہ عمل اللہ تعالیٰ کو اتنا پسند آیا کہ اس عمل کو قیامت تک مسلمانوں کے لیے عظیم سنت قرار دیا گیا۔ قرآن مجید نے بھی سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کے واقعہ کو تفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر اہلِ اسلام کو اس اہم عمل کی خاصی تاکید ہے اور نبی کریم ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور قرآن و احادیث میں اس کے واضح احکام و مسائل اور تعلیمات موجود ہیں ۔کتبِ احادیث و فقہ میں کتاب الاضاحی کے نام سے ائمہ محدثین فقہاء نے باقاعدہ ابواب بندی قائم کی ہے ۔ اور کئی اہل علم نے قربانی کے احکام و مسائل ، فضائل کے سلسلے میں کتابیں تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’قربانی کیسے کریں؟‘‘ محترم حافظ فیص اللہ ناصر حفظہ اللہ کا مرتب شدہ ہے انہوں نے اس کتابچہ میں قربانی کی اہمیت و فرضیت اور فضیلت ، قربانی کرنے والے شخ...

  • 7 #7329

    مصنف : احسان اللہ (الحکمہ)

    مشاہدات : 1361

    تجارت کے شرعی احکام

    (منگل 23 جولائی 2024ء) ناشر : الحکمہ انٹر نیشنل
    #7329 Book صفحات: 27

    عقائد و عبادت کی طرح معاملات بھی دین کا ایک اہم شعبہ ہے ، جس طرح عقائد اور عبادات کے بارے میں جزئیات و احکام بیان کیے گئے ہیں ،اسی طرح شریعت اسلامی نے معاملات کی تفصیلات بھی بیان کرنے کا اہتمام کیا ہے ۔تجارت کسب معاش کا بہترین طریقہ ہے ، اسے اگر جائز اور شرعی اصول کے مطابق انجام دیا جائے تو دنیوی اعتبار سے یہ تجارت نفع بخش ہو گی اور اخروی اعتبار سے بھی یہ بڑے اونچے مقام اور انتہائی اجر و ثواب کا موجب ہو گی ، تجارت ؍کاروبار اگر اسلامی اصول کی روشنی میں کیا جائے تو ایسی تجارت کی بڑی فضیلت ہے اور ایسے افراد کو انبیاء و صلحاء کی معیت کی خوشخبری دی گئی ہے ۔ محترم جناب احسان اللہ صاحب نے زیر نظر کتابچہ بعنوان ’’تجارت کے شرعی احکام ‘‘ میں قرآن و سنت کی روشنی میں تاجروں کے لیے دس ایسی نصیحتیں پیش کی ہیں کہ جن پر عمل کر کے ایک مسلم تاجر اگر خلوص نیت سے تجارت کرے تو وہ رزق حلال کما کر اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو حرام سے بچا پائے گا اور اس کا خلوص نیت اور محنت سے تجارت کرنا اللہ تعالیٰ کی رضا کا باعث بن جائے گا۔(م۔ا)

  • 8 #7330

    مصنف : حامد بن خمس الجنیبی

    مشاہدات : 1117

    نفل عبادت کی ترغیب

    (بدھ 24 جولائی 2024ء) ناشر : الحکمہ انٹر نیشنل
    #7330 Book صفحات: 13

    اللہ تعالیٰ کی بندگی کا سب سے بہتر اظہار نماز سے ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ فرض نمازوں کے ساتھ ساتھ نفلی نمازوں کا بھی بکثرت اہتمام کیا کرتے تھے نفلی نمازیں بہت اہمیت کی حامل ہیں حدیث نبوی ﷺ کی رو سے روز ِقیامت اگر فرائض میں کمی ہوئی تو وہ نوافل سے پوری کر دی جائے گی۔ لہذا ہر مسلمان کو فرض نمازوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نوافل کی ادائیگی کے لیے بھی کوشش کرنی چاہئے۔ زیر نظر کتابچہ ’’ نفل عبادت کی ترغیب‘‘ فضیلۃ الشیخ حامد بن خمس الجنیبی حفظہ اللہ کے عربی رسالہ الترغيب في نوافل العبادات كا سلیس اردو ترجمہ ہے ۔اس مختصر کتابچہ میں نوافل کی تعریف ، نوافل کی ادائیگی کی اہمیت و فضیلت پیش کرنے کے علاوہ نوافل کی دو اقسام نافلہ مؤکدہ(مؤکدہ نفلی نمازیں)،نافلہ غیر مؤکدہ (غیر مؤکدہ نفلی نمازیں) کی تعریف بھی پیش کی گئی ہے رسالہ الترغيب في نوافل العبادات کی افادیت کے پیش نظر محترم جناب احسان الٰہی ظہیر صاحب (اسکالر الحکمہ انٹر نیشنل،لاہور) نے اسے سلیس اردو میں ڈھالا ہے۔( م۔ا)

  • 9 #7357

    مصنف : کاشف ضیاء

    مشاہدات : 1316

    اختلاط مرد و زن کی قباحتیں

    (ہفتہ 24 اگست 2024ء) ناشر : الحکمہ انٹر نیشنل
    #7357 Book صفحات: 8

    اختلاط مرد و زن سے مراد ہے کہ غیر محرم خواتین و حضرات ایک ہی جگہ جمع ہوں، ایک دوسرے سے ملیں، اور ایک دوسرے کو دیکھیں اور ایک ہی جگہ گھل مل کر یوں اکٹھے ہوں کہ دونوں کے درمیان کوئی رکاوٹ اور آڑ نہ ہو۔یہ سب کام شریعت کے مطابق حرام ہیں، اس لئے کہ یہ فتنے کا باعث ہے، جس سے شہوت بھڑکتی ہے، اور انسان کیلئے زنا، و فحاشی کا راستہ ہموار ہوتا ہے۔کتاب و سنت میں اختلاط کے حرام ہونے کے بارے میں بہت سے دلائل موجود ہیں۔ زیرنظر کتابچہ ’’ اختلاط مرد و زن کی قباحتیں‘‘ کاشف ضیاء صاحب کی ایک تحریر کی کتابی صورت ہے انہوں نے اس میں اختلاط مرد و زن کا مفہوم ،آغاز کو پیش کرنے کے علاوہ اس کی قباحتوں و نقصانات کو واضح کیا ہے۔(م۔ا)

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46372
  • اس ہفتے کے قارئین 46372
  • اس ماہ کے قارئین 2118289
  • کل قارئین113725617
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست