اللہ تعالیٰ کی بندگی کا سب سے بہتر اظہار نماز سے ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ فرض نمازوں کے ساتھ ساتھ نفلی نمازوں کا بھی بکثرت اہتمام کیا کرتے تھے نفلی نمازیں بہت اہمیت کی حامل ہیں حدیث نبوی ﷺ کی رو سے روز ِقیامت اگر فرائض میں کمی ہوئی تو وہ نوافل سے پوری کر دی جائے گی۔ لہذا ہر مسلمان کو فرض نمازوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نوافل کی ادائیگی کے لیے بھی کوشش کرنی چاہئے۔ زیر نظر کتابچہ ’’ نفل عبادت کی ترغیب‘‘ فضیلۃ الشیخ حامد بن خمس الجنیبی حفظہ اللہ کے عربی رسالہ الترغيب في نوافل العبادات كا سلیس اردو ترجمہ ہے ۔اس مختصر کتابچہ میں نوافل کی تعریف ، نوافل کی ادائیگی کی اہمیت و فضیلت پیش کرنے کے علاوہ نوافل کی دو اقسام نافلہ مؤکدہ(مؤکدہ نفلی نمازیں)،نافلہ غیر مؤکدہ (غیر مؤکدہ نفلی نمازیں) کی تعریف بھی پیش کی گئی ہے رسالہ الترغيب في نوافل العبادات کی افادیت کے پیش نظر محترم جناب احسان الٰہی ظہیر صاحب (اسکالر الحکمہ انٹر نیشنل،لاہور) نے اسے سلیس اردو میں ڈھالا ہے۔( م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
نفل عبادت کی ترغیب |
|
2 |
رضائے الٰہی کا حصول |
|
3 |
نافلہ مؤکدہ |
|
4 |
مندوب کے متعلق امام شاطبی کا قول |
|
4 |
نفل نماز کی فضیلت حدیث مبارکہ کی روشنی میں |
|
7 |
اللہ تعالیٰ کا اپنے بندے سے محبت کا اظہار |
|
7 |
عبادات میں کوتاہی پر آخرت میں پچھتاوا |
|
9 |
نوافل کی ادائیگی سے فرائض کی تکمیل |
|
10 |
عمل صالح کرنے والے کی فضیلت قرآنی آیات کی روشنی میں |
|
11 |