سیرت رحمۃ للعالمین چیئر یونیورسٹی آف اوکاڑہ

  • نام : سیرت رحمۃ للعالمین چیئر یونیورسٹی آف اوکاڑہ
  • ملک : اوکاڑہ پاکستان

کل کتب 6

  • 1 #7305

    مصنف : ڈاکٹر عبد الغفار

    مشاہدات : 950

    پاکستانی یونیورسٹیز میں مسانید سیرت کا قیام

    (جمعرات 30 مئی 2024ء) ناشر : سیرت رحمۃ للعالمین چیئر یونیورسٹی آف اوکاڑہ
    #7305 Book صفحات: 67

    قیامِ پاکستان کے آغاز سے پاکستانی جامعات میں علوم اسلامیہ کو بطور لازمی مضمون پڑھایا جا رہا ہے اور مطالعہ سیرۃ النبیﷺ بھی اس کا لازمی حصہ ہے۔ عصر حاضر میں علوم اسلامیہ اور علوم سماجیات کی تشکیل نو کی بدولت’’ مطالعہ سیرت ‘‘ ایک باقاعدہ شعبہ بن چکا ہے،علوم سیرت کی نشر و اشاعت کے لیے مختلف زاویوں اور جہات سے جو علمی ،عملی اور تحقیقی کام ہو رہا ہے اس میں ایک جہت ملکی جامعات میں سیرت چیئرز کا قیام ہے۔ ڈاکٹر عبد الغفار(چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ یونیورسٹی آف اوکاڑہ) نے زیر نظر کتابچہ بعنوان ’’ پاکستانی یونیورسٹیز میں مسانید سیرت Seerat Chairs کا قیام ‘‘ میں جامعات میں سیرت چیئرز کا قیام ،غور و فکر ،تدبر اور مسائل کی نشاندہی کے ساتھ اس کام کو کیسے آگئے بڑھایا جا سکتا ہے اور اس کے اغراض و مقاصد اور لائحہ عمل کو واضح کیا ہے۔ (م۔ا)

  • 2 #7314

    مصنف : ڈاکٹر عبد الغفار

    مشاہدات : 1261

    ڈاکٹر محمد حمید اللہ کی فقہی و تقابلی سیرت نگاری کا اسلوب

    (اتوار 09 جون 2024ء) ناشر : سیرت رحمۃ للعالمین چیئر یونیورسٹی آف اوکاڑہ
    #7314 Book صفحات: 127

    ڈاکٹر حمید اللہ رحمہ اللہ )9فروری 1908ء- 17 دسمبر 2002ء) ایک بلند پایا عالم دین ، مایہ ناز محقق، دانشور اور مصنف تھے جن کے قلم سے علوم قرآنیہ ، سیرت نبویہ اور فقہ اسلام پر 195 وقیع کتابیں اور 937 کے قریب مقالات نکلے ۔ڈاکٹر صاحب ممتاز قانون دان ، اسلامی دانشور تھے اور بین الاقوامی قوانین کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔ تاریخ ،حدیث پر اعلیٰ تحقیق، فرانسیسی میں ترجمہ قرآن اور مغرب کے قلب میں ترویج اسلام کا اہم فریضہ نبھانے پر آپ کو عالمگیر شہرت ملی۔ آپ جامعہ عثمانیہ سے ایم۔اے، ایل ایل۔بی کی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے لیے یورپ پہنچے۔ سوربون یونیورسٹی (پیرس)سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ فرانس کے نیشنل سنٹر آف سائینٹیفک ریسرچ سے تقریباً بیس سال تک وابستہ رہے۔ جرمنی اور فرانس کی یونیورسٹیوں میں تدریسی خدمات بھی انجام دیں۔ علاوہ ازیں یورپ اور ایشیا کی کئی یونیورسٹیوں میں آپ کے توسیعی خطبات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ڈاکٹر مرحوم نے اپنی پوری زندگی تصنیف و تالیف کے کاموں کے لیے وقف کیے رکھی۔ اسلامی علوم و فنون کا شا...

  • 3 #7315

    مصنف : ڈاکٹر عبد الغفار

    مشاہدات : 1030

    ڈاکٹر محمد حمید اللہ کی علمی و تحقیقی زندگی

    (پیر 10 جون 2024ء) ناشر : سیرت رحمۃ للعالمین چیئر یونیورسٹی آف اوکاڑہ
    #7315 Book صفحات: 37

    ڈاکٹر حمید اللہ رحمہ اللہ )9فروری 1908ء- 17 دسمبر 2002ء) ایک بلند پایا عالم دین ، مایہ ناز محقق، دانشور اور مصنف تھے جن کے قلم سے علوم قرآنیہ ، سیرت نبویہ اور فقہ اسلام پر 195 وقیع کتابیں اور 937 کے قریب مقالات نکلے ۔ڈاکٹر صاحب ممتاز قانون دان ، اسلامی دانشور تھے اور بین الاقوامی قوانین کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔ تاریخ ،حدیث پر اعلیٰ تحقیق، فرانسیسی میں ترجمہ قرآن اور مغرب کے قلب میں ترویج اسلام کا اہم فریضہ نبھانے پر آپ کو عالمگیر شہرت ملی۔ آپ جامعہ عثمانیہ سے ایم۔اے، ایل ایل۔بی کی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے لیے یورپ پہنچے۔ سوربون یونیورسٹی (پیرس)سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ فرانس کے نیشنل سنٹر آف سائینٹیفک ریسرچ سے تقریباً بیس سال تک وابستہ رہے۔ جرمنی اور فرانس کی یونیورسٹیوں میں تدریسی خدمات بھی انجام دیں۔ علاوہ ازیں یورپ اور ایشیا کی کئی یونیورسٹیوں میں آپ کے توسیعی خطبات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ڈاکٹر مرحوم نے اپنی پوری زندگی تصنیف و تالیف کے کاموں کے لیے وقف کیے رکھی۔ اسلامی علوم و فنون کا شا...

  • 4 #7317

    مصنف : ڈاکٹر عبد الغفار

    مشاہدات : 895

    قومی و بین الاقوامی یونیورسٹیز میں علوم حدیث و سیرت

    (بدھ 12 جون 2024ء) ناشر : سیرت رحمۃ للعالمین چیئر یونیورسٹی آف اوکاڑہ
    #7317 Book صفحات: 345

    اشاریہ سازی کی ابتداء مذہبی کتابوں کے لیے مرتب اشاریوں سے ہوئی۔ یہ اشاریے جو سولہویں، سترہویں صدیوں میں مرتب ہوئے الفاظ ، نام یا عبارت کے ٹکڑوں پر مشتمل ہوتے تھے ، اشاریہ متلاشی معلومات کے لیے درکار معلومات کی نشاندہی کا وسیلہ ہے برصغیر پاک و ہند میں اردو زبان میں اشاریہ سازی کے کام میں بڑی ترقی ہوئی ہے۔لوازمات تحقیق میں اشاریہ سازی ایک ایسا لوازمہ ہے جس کے بغیر نئی تحقیق سے وہ مقصد حاصل ہوتا جس مقصد کے لیے بنیادی تحقیق پر سوال اٹھایا جاتا ہے اور تحقیق کسی بھی نوعیت کی ہو اشاریہ جات اور کتابیات علمی تحقیق کے بنیادی معاون کی حیثیت رکھتے ہیں جن کی مدد سے مطلوبہ مضامین یا کتب تک پہنچنا آسان ہوتا ہے اور قیمتی وقت بھی ضائع نہیں ہوتا۔ زیر نظر کتاب’’ قومی و بین الاقوامی یونیورسٹیز میں علومِ حدیث و سیرت کے تحقیقی مقالات ‘‘ ڈاکٹر عبد الغفار ،حافظ انتظار احمد صاحب کی مشترکہ کاوش ہے۔مرتبین نے اس کتاب میں اشاریہ سازی کے ساتھ ساتھ موضوعات پر کام کرنے کے لیے موضوع تحقیق کا انتخاب اور خاکہ تحقیق پر راہنما اصول ، تحقیق حدیث و سیرت...

  • 5 #7352

    مصنف : ڈاکٹر عبد الغفار

    مشاہدات : 824

    عوامی فلاح کا تصور

    (پیر 19 اگست 2024ء) ناشر : سیرت رحمۃ للعالمین چیئر یونیورسٹی آف اوکاڑہ
    #7352 Book صفحات: 36

    انسانیت کی خدمت نمود و نمائش کے لئے نہ ہو بلکہ مقصود و مطلوب رضائے الٰہی ہو ۔ اس خدمت کے بعد نہ احسان جتلایا جائے اور نہ ہی ضرورت مند کو ذلیل و رسوا کیا جائے۔ فلاح و بہبود کے کاموں میں ریاکاری اور نمود و نمائش سے بچنا ازحد ضروری ہے کیونکہ رسول اکرم ﷺ نے ریاکاری کو شرک کی قسم قرار دیا ہے اور ایک ریاکار کے لئے احادیث میں بہت سخت وعید آئی ہے۔ ڈاکٹر عبد الغفار نے زیر نظر کتابچہ ’’ عوامی فلاح کا تصور ،اسلامی ریاست کے لیے عملی اقدامات ‘‘ عوامی فلاح کا اسلامی تصور اور اس کے متعلق سیرت طیبہﷺ سے راہنمائی پیش کی ہے۔ (م۔ا)

  • 6 #7361

    مصنف : ڈاکٹر محمد حمید اللہ

    مشاہدات : 973

    خطبات عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد دکن سیرت النبیﷺ کے ابتدائی نقوش

    (بدھ 28 اگست 2024ء) ناشر : سیرت رحمۃ للعالمین چیئر یونیورسٹی آف اوکاڑہ
    #7361 Book صفحات: 87

    ڈاکٹر حمید اللہ رحمہ اللہ )9فروری 1908ء- 17 دسمبر 2002ء) ایک مایہ ناز محقق، دانشور اور مصنف تھے جن کے قلم سے علوم قرآنیہ ، سیرت نبویہ اور فقہ اسلام پر 195 وقیع کتابیں اور 937 کے قریب مقالات نکلے ۔ڈاکٹر صاحب ممتاز قانون دان ، اسلامی دانشور تھے اور بین الاقوامی قوانین کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔ تاریخ ،حدیث پر اعلیٰ تحقیق، فرانسیسی میں ترجمہ قرآن اور مغرب کے قلب میں ترویج اسلام کا اہم فریضہ نبھانے پر آپ کو عالمگیر شہرت ملی۔ آپ جامعہ عثمانیہ سے ایم۔ اے، ایل ایل بی کی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے لیے یورپ پہنچے۔ سوربون یونیورسٹی (پیرس) سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ فرانس کے نیشنل سنٹر آف سائینٹیفک ریسرچ سے تقریباً بیس سال تک وابستہ رہے۔ جرمنی اور فرانس کی یونیورسٹیوں میں تدریسی خدمات بھی انجام دیں۔ علاوہ ازیں یورپ اور ایشیا کی کئی یونیورسٹیوں میں آپ کے توسیعی خطبات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ڈاکٹر مرحوم نے اپنی پوری زندگی تصنیف و تالیف کے کاموں کے لیے وقف کیے رکھی۔ اسلامی علوم و فنون کا شاید ہی کوئی گوشہ ایس...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41217
  • اس ہفتے کے قارئین 228293
  • اس ماہ کے قارئین 802340
  • کل قارئین110123778
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست