قرآن کریم ہمارے لیے اصل ایما ن اور مسلمانوں کے لیے سرچشمہ ہدایت ہے ا، انسانیت کے لیے ایک دائمی دستور حیات ہے اورکائنات کے لیے ایک مینارۂ نور ہے جس کی روشنی ہمیشہ قائم رہنے والی ہے ۔ اور جس کی روشنی سے وہ قلوب منور ہوتے ہیں جو ایمان کی لذت سے آشنا ہیں-قرآن مجید واحد ایسی کتاب کے جو پوری انسانیت کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں انسان کو پیش آنے والےتما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی زندگی کا انحصار اس مقدس کتاب سے وابستگی پر ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ جائے۔اسے پڑھنے اور سمجھنے کا شعور اس وقت تک پیدار نہیں ہوتا جب تک اس کی اہمیت کا احساس نہ ہو۔کسی بھی اسل...
اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اسا س پر قائم ہے۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے اسی لیے نبی کریمﷺ نے مکہ معظمہ میں تیرا سال کا طویل عرصہ صرف اصلاح عقائدکی جد وجہد میں صرف کیا۔اور انسانیت کی فوز و فلاح دین اسلام ہے۔ دین اسلام بنیادی طور پر چند عقائد کے مجموعے کا نام ہے۔ جو انسان عقائد پر دل وجان سے ایمان لے آئے اور اپنےعمل سےاس ایمان پر مہر تصدیق بھی ثبت کرے اسے مسلمان کہتے ہیں۔لیکن جب ہم اپنے گرد وپیش دیکھتے ہیں تو صورت حال اس سے مختلف نظر آتی ہے۔ لوگوں کی کثیر تعداد صحیح اسلامی عقائد سے بے خبر ہیں۔ آباء پرستی اور شخصیت پرستی کے نام پر چند رسومات ونظریات کو دین سمجھا جاتا ہے۔علماء امت نے عقائد و نظریات کی اصلاح کے لیے چھوٹی بڑی بے شمار کتب تالیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’اسلام کے بنیادی عقائد‘‘ از مولانا رفیق احمد رئیس سلفی بھی ان ہی کتب میں سے ایک ہے۔ مصنف نےاس رسالہ کو نہایت عام فہم انداز میں مرتب کیا ہے جس سے عام آدمی چاہے وہ عمر کے جس حصے میں بھی ہو آسانی سے استفادہ کرسک...
مسلمانوں کے دینی مدارس تعلیم و تربیت کے ادارے ہیں ۔ یہاں ذمہ دار شہری بنائے جاتے ہیں۔ یہاں سے فارغ ہوکر مسلمان بچے قوم او رملک کی اپنی سکت اور صلاحیت کے مطابق خدمت کرتے ہیں۔ لیکن ان پر طرح طرح کے الزامات لگائے جاتے ہیں اور شرپسند عناصر مسلمانوں اور تعمیرملت کے دینی اداروں کی تصویر خراب کرنے میں شب وروز مصروف ہے۔ دنیا کا ابلیسی نظام مسلمانوں کی بیداری سے ہمیشہ خائف رہتا ہے۔ اس کی پوری کوشش ہے کہ یہ امت کسی طرح اپنے پیروں پر کھڑی نہ ہوسکے۔ چنانچہ اس کے و سائل کو برباد کیا جارہا ہے یا ان کو اپنی جاگیر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اور مسلمانوں کو ہرجگہ قدامت پرست، متشدد اور دہشت گردقرار دیا جارہا ہے۔ ہمارے سربراہان مملکت اور دینی رہنماؤں کو حق بات کہنے کی جرأت نہیں ہے بلکہ بہت سے وظیفہ یاب سادہ مزاج، دین پسند اور مخلص عوام کو مسلسل گمراہ کر رہے ہیں۔ اور لاکھوں مسلمانوں کو خاک وخون میں تڑپانے کی اصل حقیقت سے رورشناس نہیں کراتے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’تعمیر ملت اور دینی ادارے‘‘ مولانا رفیق احمد رئیس سلفی کی تصنیف ہے۔ اس میں انہوں نے مسلمانوں کے ک...
اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی جاری و ساری ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ ملکوں کے باہمی رابطے متاثر ہو چکے ہیں۔ جس وائرس کی وجہ سے یہ تباہی پھیلی ہے اس سے متعلق آگاہی بہت ضروری ہے تاکہ اس سے متعلقہ اقدامات بروئے کار لائے جا سکیں۔ ایسے میں اس امر کی شدید ضرورت ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ کی طرف رجوع کیا جائے۔ کیونکہ ملت اسلامیہ کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ استغفار ہی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کتنے ہی لوگوں پر مہربان ہو جاتا ہے۔ ’کورونا وائرس اور اس سے بچنے کی تدابیر‘ اس موضوع پر لکھی جانے والی ایک اچھی کتاب ہے۔ جس میں ایک تو اس وائرس سے متعلقہ تقریباً تمام معلومات فراہم کر دی گئی ہیں۔ دوسرا یہ کہ اس سے متعلقہ جتنے بھی اعتراضات انسانی ذہنوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کا شافی جواب دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کون سی ایسی چیزیں ہیں جن کو اختیار کر کے ہم اس وائرس کی ہلاکت خیزیوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں انھیں بھی کتاب کا حصہ بنایا ہے۔ کتاب کے مصنف رفیق احمد رئیس سلفی مبارک باد کے مستحق ہیں...
اصحاب الحدیث کی اصطلاح ابتداء ہی سے اس گروہ کی پہچان رہی ہے جو سنت نبویہ کی تعظیم اوراس کی نشر واشاعت کا کام کرتا اور نبی کریم ﷺ کےصحابہ کے عقیدہ جیسا اعتقاد رکھتا اورکتاب وسنت کوسمجھنے کے لیے فہم صحابہ پرعمل کرتا چلا آیا ہے۔یہ لوگ خیرالقرون سے تعلق رکھتے ہیں ، اس سے وہ لوگ مراد نہیں ہیں جن کا عقیدہ سلف کے عقیدہ کے خلاف اوروہ صرف عقل اوررائےاوراپنے ذوق اورخوابوں پراعمال کی بنیادرکھتے اوررجوع کرتے ہيں۔ اوریہی وہ گروہ اورفرقہ ہے جوفرقہ ناجيہ اورطائفہ منصورہ جس کا ذکر احادیث میں ملتا ہے۔نبی کریمﷺنے فرمایا:"ہروقت میری امت سے ایک گروہ حق پررہے گا جو بھی انہیں ذلیل کرنے کی کوشش کرے گا وہ انہيں نقصان نہیں دے سکے گا ، حتی کہ اللہ تعالی کا حکم آجائےتووہ گروہ اسی حالت میں ہوگا (مسلم : 1920 ) بہت سارے آئمہ کرام نے اس حدیث میں مذکور گروہ سے بھی اہل حدیث ہی کو مقصودو مراد لیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب " شرف اصحاب الحدیث"پانچویں صدی ہجری کے معروف امام علامہ خطیب بغدادی کی عربی تصنیف ہے ،جس کا اردو ترجمہ وخلاصہ محترم رفیق احمد رئیس سلفی صاحب ن...
استخفاف و انکار حدیث کا فتنہ بڑی تیزی کے ساتھ مسلم معاشروں میں اپنے پنجے گاڑ رہا ہے۔ خصوصاً برصغیر میں اس ذہن کو کافی حد تک تقویت حاصل ہو رہی ہے۔ اس کی سب سے بنیادی وجہ حدیث اور علوم الحدیث سے عدم واقفیت اور ناشناسائی ہے۔ اسی کے پیش نظر جمعیت اہل حدیث علی گڑھ انڈیا کے زیر اہتمام 1998ء میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا، جس کا عنوان ’علوم الحدیث: مطالعہ و تعارف‘ تھا۔ جس میں صاحب علم و فضل شخصیات نے موضوع سے متعلقہ اپنے وقیع مقالات پیش کیے۔ یہی مقالات یکجا کتابی صورت میں زیر مطالعہ ہیں۔ ان مقالات میں حدیث و سنت کا تعارف بھی ہے اور اس کی حجیت اور تشریعی حیثیت پر تفصیلی گفتگو بھی۔ تدوین حدیث کی مرحلہ وار تاریخ بیان کرتے ہوئے ان غلط فہمیوں کا ازالہ کیا گیا ہے جو تدوین حدیث کے سلسلہ میں پائی جاتی ہیں۔ ضعیف حدیث کی تشریعی حیثیت بڑا حساس موضوع ہے، ایک مقالہ میں تفصیل کے ساتھ فریقین کے دلائل کا جائزہ لے کر اس کے اسباب و محرکات اور نتائج و اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ فقہ اہل الحدیث اور فقہ اہل الرائے کے درمیان موازنہ ایک بڑا دلچسپ موضوع ہے، بعض محدثین اور شارحین حدیث کے درمیان تقابل کر...