#1891

مصنف : رفیق احمد رئیس سلفی

مشاہدات : 5400

مدارس کے نصاب تعلیم میں قرآن کریم کا مقام اور ان کا منہج تدریس

  • صفحات: 403
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10075 (PKR)
(منگل 09 ستمبر 2014ء) ناشر : قرآن اکیڈمی سدھارتھ نگر یو پی

قرآن  کریم  ہمارے  لیے اصل ایما ن اور مسلمانوں کے لیے  سرچشمہ ہدایت ہے ا، انسانیت کے لیے  ایک دائمی دستور حیات ہے  اورکائنات کے لیے   ایک مینارۂ نور ہے جس کی روشنی ہمیشہ قائم  رہنے والی ہے ۔ اور جس کی روشنی  سے  وہ قلوب منور ہوتے ہیں جو ایمان کی لذت سے  آشنا ہیں-قرآن مجید  واحد ایسی کتاب کے  جو پوری انسانیت  کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے  اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں  انسان کو پیش   آنے والےتما م مسائل کو   تفصیل سے  بیان کردیا ہے  جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ   و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت   پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی  زندگی کا انحصار  اس مقدس  کتاب سے  وابستگی پر ہے  اور یہ اس وقت  تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ  جائے۔اسے  پڑھنے اور سمجھنے کا شعور اس  وقت تک  پیدار نہیں ہوتا جب تک اس  کی اہمیت کا احساس نہ ہو۔کسی بھی  اسلامی ادارے ،اسلامی درس گاہ کا نصابِ تعلیم  بغیر  قرآن کریم کے کبھی بھی  مکمل  نہیں ہوسکتا۔ قرآن  کریم  کی تفسیر ،ترجمہ،معانی ومفہوم کی تدریس جس  نصاب تعلیم  کا جزو ہو اس نصاب تعلیم کا کامیاب ہونا  او رنصاب تعلیم  کےپڑہنے والوں کاباسعادت ہونا یقینی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’مدارس  کے نصاب میں تعلیم  میں قرآن کریم کا مقام اوراس کا منہج تدریس‘‘2005ء  صفا شریعت کالج(انڈیا) کی طرف سے  منعقدکیے  جانے  والے  سیمینار میں تمام  مکتب فکر  کی  طرف سے    پیش کیے گئے   32  مقالات کا مجموعہ ہے ۔اس  سیمینار میں افتتاحی  خطاب  ڈاکٹر سعید الرحمن  اعظمی (ندوۃ العلماء  لکھنو) او رصدارتی کلمات جامعہ سلفیہ ۔بنارس کے  صدر  ڈاکٹر  مقتدیٰ حسن ازہر ی  نے  پیش کیے ۔ صفا شریعت کالج کے مدیر  رفیق احمد سلفی    نے  ان مقالات کی افادیت کے پیش نظر انہیں مرتب کرکے  شائع کیا ۔ اللہ تعالیٰ   صفا شریعت  کالج کے  ذمہ دران کی  اس کاوش کو   قبول فرمائے  اور  اسے  طالبان  ِعلوم نبوت کے لیے مفید بنائے ( آمین)  ( م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

5

گزارشات مرتب

 

7

خطبہ استقبالیہ

 

13

افتتاحی خطاب

 

24

فضلائے مدارس عربیہ میں قرآن فہمی کا ذوق

 

31

ترجمہ معانی قرآن مجید

 

54

حفظ قرآن مجید

 

63

قرآن کریم کی ناظرہ تعلیم

 

82

ہندوستان کے سلفی مدارس میں تدریس قرآن

 

90

دار العلوم ندوۃ العلماء میں تدریس قرآن ایک جائزہ

 

99

جامعہ دار السلام عمر آباد میں قرآن کی تدریس

 

105

مدرستہ الاصلاح میں قرآن حکیم کی تدریس

 

110

تفہیم و تدریس قرآن میں فکر فراہی سے استفادہ

 

123

الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور میں تدریس قرآن

 

155

ہندوستان کے شیعی مدارس میں قرآن کی تدریس

 

163

مدارس عربیہ میں تدریس قرآن کی مطلوبہ ترجیحات

 

182

تفسیر با لماثور کی نمائندہ کتابوں کا طریقہ تدریس

 

195

تفسیر بالرائے یک نمائندہ کتابوں کا طریقہ تدریس

 

211

تفسیر ابن جریر طبری

 

223

تفسیر فتح القدیر

 

243

تفسیر بیضاوی

 

272

القرطبی کی الجامع الاحکام القرآن

 

287

الاتقان فی علوم القرآن

 

302

مقدمہ فی اصول التفسیر لابن تیمیہ

 

319

مدارس اسلامیہ کے نصاب میں اصول تفسیر

 

330

قرآن کی تدریس میں سائنسی تحقیقات سے استفادہ

 

351

سنن ترمذی میں ابواب فضائل القرآن

 

372

عظمت قرآن اور اس کے تقاضے

 

385

وادی صفا سے قرآن کی آواز

 

390

سیمینار کی کاروائی اور اس کی تجاویز و سفارشات

 

396

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 71776
  • اس ہفتے کے قارئین 105604
  • اس ماہ کے قارئین 1722331
  • کل قارئین111043769
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست