جمشید عالم عبد السلام سلفی

  • نام : جمشید عالم عبد السلام سلفی

کل کتب 7

  • 1 #6416

    مصنف : جمشید عالم عبد السلام سلفی

    مشاہدات : 18553

    عقیدہ رسالت

    (جمعرات 08 جولائی 2021ء) ناشر : مکتبہ السلام انتری بازار شہرت گڑھ سدھارتھ یوپی
    #6416 Book صفحات: 80

    اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کو ہدایت اور رہنمائی دینے کے لیے جن برگزیدہ بندوں کے ذریعے اپنا پیغام حق مخلوق تک پہنچایا انہیں نبی اور رسول کہتے ہیں اور ان کے منصب کو نبوت اور رسالت کہا جاتا ہے۔اسلامی عقائد کی رو سے ایمان بالرسالت سے مراد حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر خاتم الانبیاء سرور کائنات نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس تک تمام انبیا و رسل کی نبوت اور رسالت کو برحق ماننا ہے۔ زیر نظر کتاب’’عقیدۂ رسالت‘‘  جمشید عالم  عبد السلام سلفی تحریر ہے صاحب تحریر  نے اس کتاب میں ایمان کے تیسرے رکن ایمان بالرسل پر سیر حاصل بحث  کی ہے۔موضوع کےتمام گوشوں پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔(م۔ا)

  • 2 #6431

    مصنف : جمشید عالم عبد السلام سلفی

    مشاہدات : 5764

    معاشرے میں پھیلے فواحش ایک جائزہ

    (جمعہ 23 جولائی 2021ء) ناشر : مکتبہ السلام انتری بازار شہرت گڑھ سدھارتھ یوپی
    #6431 Book صفحات: 248

    فواحش کا اطلاق تمام بیہودہ اور شرمناک افعال پر ہوتا ہے۔ ہر وہ برائی جو اپنی ذات میں نہایت قبیح ہو، فحش ہے۔بالخصوص قوت شہوانیہ کی بے اعتدالی اور حدود الٰہی سے تجاوز کی وجہ سے جن گناہوں کا صدور ہوتا ہے انہیں فواحش کہاجاتاہے،خواہ وہ قولی ہوں یا فعلی ۔موجودہ دور کی جدید اختراعات کہ جس میں حیا باختگی پائی جاتی ہو اور جدید تہذیب کےاندر پائی جانے والی عریانیت وبے حیائی،اخلاق سوز رسائل وجرائد اورمغرب کی درآمدشدہ آزاد رَو کثافتیں بھی فواحش میں داخل ہیں۔ زیرنظرکتاب’’معاشرے میں پھیلے فواحش ایک جائزہ‘‘   محترم جناب جمشید عالم عبد السلام سلفی صاحب کی تصنیف ہے۔ فاضل مصنف نےاس کتاب میں  سماج ومعاشرے میں پھیلے فواحش سےمتعلق تفصیلی گفتگو کی ہےاور معاشرے میں پھیلے فواحش کی مختلف صورتوں کا جائزہ لیا  ہے۔اس ضمن میں فواحش کی تفصیلی وضاحت کےبعدسب سے بڑی بے حیائی اور گناہ ِ عظیم شرک کی ہلاکت وسنگینی کو بیان کیا ہے۔نیز معاشرے میں شرک اور بدکاری کے پھیلاؤ کی قبیح صورتوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ساتھ ہی عریانیت وبے حجا...

  • 3 #6432

    مصنف : جمشید عالم عبد السلام سلفی

    مشاہدات : 4270

    معوذتین کے مضامین واہداف اور غلط فہمیوں کا ازالہ

    (ہفتہ 24 جولائی 2021ء) ناشر : مکتبہ السلام انتری بازار شہرت گڑھ سدھارتھ یوپی
    #6432 Book صفحات: 248

    قرآن مجید کی آخری دو سورتوں سورۃ الناس اور سورۃ الفلق کو مشترکہ طور پر مُعَوِّذَتَیُن کہا جاتا ہے۔اگرچہ قرآن مجید کی یہ آخری دوسورتیں خود الگ الگ ہیں، اور مصحف میں الگ ناموں ہی سے لکھی ہوئی ہیں، لیکن ان کے درمیان باہم اتنا گہرا تعلق ہے، اور ان کے مضامین ایک دوسرے سے اتنی قریبی مناسبت رکھتے ہیں کہ ان کا ایک مشترک نام "مُعَوِّذَتَیُن" (پناہ مانگنے والی دو سورتیں) رکھا گیا ہے۔ یہ دو سورتیں سورہ فلق اور سورہ الناس خاص فضیلت وبرکت کی حامل ہیں۔ زیر نظر کتاب’’معوذتین کے مضامین واہداف اور غلط فہمیوں کا ازالہ‘‘  محترم  جناب جمشید عالم عبد السلام سلفی صاحب کی تصنیف ہےجوکہ  تین ابواب پر مشتمل ہے ۔پہلے باب میں اجمالی طور پر معوذتین کا تعارف اور اس کی وضاحت وتشریح پیش کی گئی ہے۔دوسرے میں باب میں معوذتین کے اندر بیان کردہ مضامین پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔اور تیسرے باب میں معوذتین سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔(م۔ا)

  • 4 #7031

    مصنف : جمشید عالم عبد السلام سلفی

    مشاہدات : 3808

    ضیائے نبوی (اردو ترجمہ وشرح: اربعین نووی)

    (جمعرات 15 جون 2023ء) ناشر : مکتبہ السلام انتری بازار شہرت گڑھ سدھارتھ یوپی
    #7031 Book صفحات: 314

    زیر نظر کتاب   ضیائے نبوی ( اردو ترجمہ و شرح : اربعین نووی) محترم جناب جمشید عالم عبدالسلام سلفی حفظہ اللہ کی کاوش ہے ۔ موصوف نے شرح و فوائد کے عنوان سے ہر حدیث کی جامع انداز میں شرح کی ہے اور جو مباحث و مسائل مزید تفصیل اور توضیح کے محتاج تھے انہیں قدرے تفصیل سے مدلل قلم بند کرنے کے علاوہ ہر حدیث کی دلکش ، معنیٰ خیز اور موزوں عنوان بندی کی ہے۔نیز اربعین نووی کے تمام راویان حدیث کا مختصر اور جامع تعارف بھی پیش کیا ہے۔اللہ تعالیٰ مترجم و شارح کی تدرسی و دعوتی اور تحقیقی و تصنیفی جہود کو قبول فرمائے اور اسے امت مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے ۔ آمین(م۔ا)

  • 5 #7304

    مصنف : جمشید عالم عبد السلام سلفی

    مشاہدات : 2464

    اسلام کی نظر میں برے لوگ

    (بدھ 29 مئی 2024ء) ناشر : مکتبہ السلام انتری بازار شہرت گڑھ سدھارتھ یوپی
    #7304 Book صفحات: 114

    کسی بھی شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے سارے لوگ نہ تو اچھے ہوتے ہیں نہ ہی برے۔انسانی سماج اچھے اور برے لوگوں کے اختلاط سے معرضِ وجود میں آتا ہے اور تاریخ کا سفر خوشگوار اور تلخ یادوں کو اپنے جلو میں لیے جاری و ساری رہتا ہے ۔اچھے لوگوں کی اچھائی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہو جاتی ہے اسی طرح برے لوگوں کی برائی بھی لوگوں کے دل و دماغ پر نقوش چھوڑ جاتی ہے ۔نبی کریم ﷺ نے متعدد احادیث میں بعض صفات سے متّصف لوگوں کے لیے متعلق خير الناس (سب سے اچھا) یا بعض صفات کے حاملین سے متعلق شر الناس(سب سے برا) ہونے کی خبر دی ہے۔ زیر نظر کتاب’’اسلام کی نظر میں برے لوگ‘‘ مولانا جمشید عالم عبد السلام سلفی حفظہ اللہ کی کاوش ہے اس کتاب میں انہوں نے مسلم سماج و معاشرے میں پائے جانے والے ایسے بدترین لوگوں کا تذکرہ تفصیل سے کیا ہے کہ جن کو شریعت میں سب سے برا یا محض بدترین شخص کہا گیا ہے اور ساتھ ہی اس بر...

  • 6 #7310

    مصنف : جمشید عالم عبد السلام سلفی

    مشاہدات : 1496

    کاروان حیاتِ نبوی ( جدید ایڈیشن )

    (بدھ 05 جون 2024ء) ناشر : مکتبہ السلام انتری بازار شہرت گڑھ سدھارتھ یوپی
    #7310 Book صفحات: 58

    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ کے بعد حضرت محمد ﷺ ہی وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پورا سامان رکھتی ہے۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے ’’اسوۂ حسنہ‘‘ہیں ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت و صورت پر ہزاروں کتابیں اور لاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اور کئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کے لیے معرض وجود میں آئے ۔ اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینارروں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’کاروان حیاتِ نبوی‘‘جمشید عالم عبد السلام سلفی کی مرتب شدہ ہے۔فاضل مرتب نے اس مختصر کتابچہ کو نبی کریم ﷺ کی زندگی کے حالات و کوائف ،معمولات اور اخلاق و عادات وغیرہ کو معروف کتبِ احادیث و سیرت کی مدد سے سوال و جواب کے طرز پر مختصراً مرتب کیا ہے۔(م۔ا)

  • 7 #7487

    مصنف : جمشید عالم عبد السلام سلفی

    مشاہدات : 246

    معاشرے میں پھیلے فواحش ایک جائزہ

    (ہفتہ 04 جنوری 2025ء) ناشر : مکتبہ السلام انتری بازار شہرت گڑھ سدھارتھ یوپی
    #7487 Book صفحات: 250

    فواحش کا اطلاق تمام بیہودہ اور شرمناک افعال پر ہوتا ہے۔ ہر وہ برائی جو اپنی ذات میں نہایت قبیح ہو، فحش ہے۔بالخصوص قوت شہوانیہ کی بے اعتدالی اور حدود الٰہی سے تجاوز کی وجہ سے جن گناہوں کا صدور ہوتا ہے انہیں فواحش کہاجاتاہے،خواہ وہ قولی ہوں یا فعلی ۔موجودہ دور کی جدید اختراعات کہ جس میں حیا باختگی پائی جاتی ہو اور جدید تہذیب کےاندر پائی جانے والی عریانیت وبے حیائی،اخلاق سوز رسائل وجرائد اورمغرب کی درآمدشدہ آزاد رَو کثافتیں بھی فواحش میں داخل ہیں۔ زیرنظرکتاب’’معاشرے میں پھیلے فواحش ایک جائزہ جدید ایڈیشن‘‘   محترم جناب جمشید عالم عبد السلام سلفی صاحب کی تصنیف ہے۔ فاضل مصنف نےاس کتاب میں  سماج ومعاشرے میں پھیلے فواحش سےمتعلق تفصیلی گفتگو کی ہےاور معاشرے میں پھیلے فواحش کی مختلف صورتوں کا جائزہ لیا  ہے۔ اس ضمن میں فواحش کی تفصیلی وضاحت کےبعدسب سے بڑی بے حیائی اور گناہ ِ عظیم شرک کی ہلاکت وسنگینی کو بیان کیا ہے۔ نیز معاشرے میں شرک اور بدکاری کے پھیلاؤ کی قبیح صورتوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ساتھ ہی عر...

کل کتب 2

  • 1 #6736

    مصنف : جمشید عالم عبد السلام سلفی

    مشاہدات : 4472

    اُدھاری کاروبار حقیقت پسندانہ جائزہ

    (اتوار 03 جولائی 2022ء) ناشر : مکتبہ السلام انتری بازار شہرت گڑھ سدھارتھ یوپی
    #6736 Book صفحات: 74

    اسلام میں جس طرح عبادات  وفرائض میں زور دیاگیا ہے  ۔ اسی طرح اس دین نے کسبِ حلال اورطلب معاش کو بھی اہمیت دی ہے ۔کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ عبادات میں تو کتاب وسنت پر عمل پیرا ہو او رمعاملات اورمعاشرتی مسائل میں اپنی من مانی کرے  او راپنے  آپ کوشرعی  پابندیوں سے آزاد تصور کرے۔ ہمارے  دین کی  وسعت  وجامعیت   ہےکہ  اس میں ہر طرح  کے تعبدی امور اور کاروباری معاملات ومسائل کا مکمل بیان موجود  ہے۔ ان میں  معاشی  زندگی  کے مسائل  او ران کے حل کو خصوصی اہمیت  کے ساتھ  بیان کیاگیا ہے ہر مسلمان بہ آسانی  انہیں سمجھ کر ان پر عمل پیرا ہوسکتاہے ۔عصر حاضر میں بیع وشراء کی ایک مشہور ورائج صورت قسطوں پر بیع کی ہے جس میں  اگر نقد اور ادھار دونوں صورت میں  قیمت متساوی ہو تو بالاتفاق جائز ہے  لیکن نقدی کے مقابلے  میں ادھار یا بیع تقسیط کی قیمت زیادہ ہو تو ا س سلسلے میں علماء  کا اختلاف ہے۔ زیر نظر کتاب’’

  • 2 #6820

    مصنف : جمشید عالم عبد السلام سلفی

    مشاہدات : 5628

    رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی متعدد شادیوں کی حکمتیں اور اس سے متعلق شکوک وشبہات کا ازالہ

    (ہفتہ 15 اکتوبر 2022ء) ناشر : مکتبہ السلام انتری بازار شہرت گڑھ سدھارتھ یوپی
    #6820 Book صفحات: 61

    خصائص  النبی ﷺ  میں سے ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ آپ ﷺ کے لیے چار سے زائد شادیوں کی اجازت تھی، اور اس کی بہت ساری حکمتیں اور مصلحتیں تھیں، پس آپ ﷺ کا چار سے زائد شادیاں کرنا خلاف شریعت نہیں تھا بلکہ یہ مشیت خداوندی کے عین مطابق تھا۔مستشرقین نے نبی ﷺ  کی چار زائد  شادیوں پر اعتراضات کیے ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ رسول کریمﷺ کی متعدد شادیوں کی حکمتیں اور اس کے متعلق شکوک وشبہات کا ازالہ‘‘  مفسر قرآن  محمد علی صابونی  رحمہ اللہ کےایک محاضرہ کی کتابی صورت بعنوان  شبهات واباطيل حول تعدد زوجات الرسول ﷺ کا اردور ترجمہ ہے  یہ ترجمہ  مولانا جمشید عالم عبد السلام سلفی صاحب نے کیا ہے ۔اس رسالے میں  نبی کریم ﷺ کی متعدد شادیوں کے تعلق سے دشمنان اسلام کی جانب سے پھیلائے گئے شبہات واباطیل کا بڑے اختصار کے ساتھ نہایت عمدہ اور جامع انداز میں جائزہ لیا گیا ہے۔ پہلے عمومی طور پر تعدد زوجات الرسول ﷺ کی تعلیمی وتشریعی اوراجتم...

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 60158
  • اس ہفتے کے قارئین 589300
  • اس ماہ کے قارئین 376545
  • کل قارئین114268545
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست