#6820

مصنف : ڈاکٹر علی محمد الصلابی

مشاہدات : 5264

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی متعدد شادیوں کی حکمتیں اور اس سے متعلق شکوک وشبہات کا ازالہ

  • صفحات: 61
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2440 (PKR)
(ہفتہ 15 اکتوبر 2022ء) ناشر : مکتبہ السلام انتری بازار شہرت گڑھ سدھارتھ یوپی

خصائص  النبی ﷺ  میں سے ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ آپ ﷺ کے لیے چار سے زائد شادیوں کی اجازت تھی، اور اس کی بہت ساری حکمتیں اور مصلحتیں تھیں، پس آپ ﷺ کا چار سے زائد شادیاں کرنا خلاف شریعت نہیں تھا بلکہ یہ مشیت خداوندی کے عین مطابق تھا۔مستشرقین نے نبی ﷺ  کی چار زائد  شادیوں پر اعتراضات کیے ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ رسول کریمﷺ کی متعدد شادیوں کی حکمتیں اور اس کے متعلق شکوک وشبہات کا ازالہ‘‘  مفسر قرآن  محمد علی صابونی  رحمہ اللہ کےایک محاضرہ کی کتابی صورت بعنوان  شبهات واباطيل حول تعدد زوجات الرسول ﷺ کا اردور ترجمہ ہے  یہ ترجمہ  مولانا جمشید عالم عبد السلام سلفی صاحب نے کیا ہے ۔اس رسالے میں  نبی کریم ﷺ کی متعدد شادیوں کے تعلق سے دشمنان اسلام کی جانب سے پھیلائے گئے شبہات واباطیل کا بڑے اختصار کے ساتھ نہایت عمدہ اور جامع انداز میں جائزہ لیا گیا ہے۔ پہلے عمومی طور پر تعدد زوجات الرسول ﷺ کی تعلیمی وتشریعی اوراجتماعی وسیاسی حکمتوں اور مصلحتوں پر پُرمغز گفتگو کی گئی ہے  اور پھر اس کے بعد مستقل طور پر تمام ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن میں سے ہر بیوی کے ساتھ نبی کریمﷺ  کی شادی کی حکمت ومصلحت کو جداگانہ طور پر بیان کیاگیا ہے ۔یادر ہے   اس رسالے  شبهات واباطيل حول تعدد زوجات الرسول ﷺ کا   ترجمہ  ہمارے  فاضل دوست ڈاکٹر محمد اسلم صدیق (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،سابق رکن اسلامک ریسرچ کونسل ،لاہور) نے بھی  21؍سال قبل  کیا تھا  جو مجلہ محدث  ستمبر،اکتوبر 2000ء میں شائع ہوا تھا۔(م۔ا)

عناوین

صفحات

حرفِ اوّل

3

تمہیدی کلمات

10

ایک بنیادی شبہہ اورا س کا ازالہ

13

دواہم سیاسی نکتے

15

تعدد زوجاتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حکمِ ومصالح

19

(1)تعلیمی حکمت

19

(2)تشریعی حکمت

23

(3)معاشرتی حکمت

27

(4)سیاسی حکمت

30

امہات المؤمنین رضوان اللہ علیہن

36

سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا

38

سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا

41

سیدہ عائشہ بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا

42

سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا

45

سیدہ زینب بنت جحش اسدیہ رضی اللہ عنہا

47

سیدہ زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا

49

سیدہ ام سلمہ ہند بنت ابی امیہ مخزومیہ رضی اللہ عنہا

54

سیدہ ام حبیبہ رملہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہا

56

سیدہ جویریہ بن حارث رضی اللہ عنہا

57

سیدہ میمونہ بنت حارث ہلالیہ رضی اللہ عنہا

57

فہرست عناوین 

60

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 74208
  • اس ہفتے کے قارئین 108036
  • اس ماہ کے قارئین 1724763
  • کل قارئین111046201
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست